Jild Ki Daikh Bhaal Mein Ghaflat - Article No. 1937

Jild Ki Daikh Bhaal Mein Ghaflat

جلد کی دیکھ بھال میں غفلت - تحریر نمبر 1937

اگر جلد کی حفاظت میں غفلت برتی جائے تو

منگل 11 دسمبر 2018

اگر جلد کی حفاظت میں غفلت برتی جائے تو جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں گردو غبار۔۔۔گندگی۔۔۔ خشک اور سرد ہوائیں جلد کے مسام بند کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
جلد کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے کی وجہ سے جلد نمی سے بھی محروم ہوسکتی ہے اگر چہ جلد کو صاف کرنا اور دھونا ایک بہتر عمل ہے لیکن محض اسی عمل پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ جلد پر ایسا لوشن یا کریم لگانی چاہیے جو آپ کی جلد کو قرار واقعی نمی یا موائسچرائزنگ فراہم کرسکے ۔


دھوپ کی شدت۔۔۔سورج کی تمازت اور خشک ہواؤں سے جلد کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے وگرنہ اس کی نمی زائل ہو سکتی ہے۔
جلد کو صاف رکھنا اور اس کا گردو غبار اور گندگی دور کرنا ہر گز مشکل کام نہیں ہے لیکن آپ معیاری صابن استعمال کرتے ہوئے اس کام کو مزید آسان بنا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن یہ احتیاط ضروری ہے کہ چہرے پر استعمال کیا جانے والا صابن جسم پر استعمال کئے جانے والے صابن سے علیحدہ رکھا جائے۔


جلد کی دیکھ بھال
جلد قدرت کا ایک بہت بڑا عطیہ ہے ۔یہ عطیہ معمولی سی محنت او رتوجہ درکار رکھتا ہے اور آپ اسے معمولی سی محنت اور توجہ سے نوازتے ہوئے بے حد خوبصورت اور دلکش بنا سکتی ہیں ۔جلد کا تعلق خواہ جلد کی کسی بھی قسم سے ہی کیوں نہ ہوا سے پر رونق اور دیدہ زیب بنایا جا سکتا ہے ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اس جانب توجہ دیں اور کسی قدر وقت اپنی جلد کو سنوارنے کے لیے مخصوص کریں اور اسے غذائیت فراہم کرنے کا بھی بندوبست کریں ۔
جلد کی خوبصورتی۔۔۔تروتازگی۔۔۔شادابی آپ کی اندرونی صحت کی مرہون منت ہے۔
خوبصورتی محض جلد تک ہی محدود نہیں ہے لیکن جلد آپ کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔جوانی کی چمک دمک سے مزین جلد جو چکنی اور ہمواز بھی ہو ۔۔۔ایسی جلد عورت کی خوبصورتی اور نکھار کی ضامن ہوتی ہے۔
آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنی خوبصورتی کی دیکھ بھال اوائل عمری سے ہی شروع کردیں ۔
امراض جلد کے ماہرین اس امر پر اتفاق کرتے ہیں کہ جلد کی روزمرہ کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی وجہ سے جلد تادیر جوان اور پر رونق رہ سکتی ہے ۔اگر آپ اس روزمرہ کی دیکھ بھال کو نظر انداز کردیں گی تو آپ کی جلد روبہ زوال ہو جائے گی اور آپ وقت سے پہلے ہی بڑھاپے کے آہنی شکنجے میں پھنس جائیں گی اور آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے پڑے دکھائی دینے لگیں گے اور منہ اور گردن کی جلد اس قدرتنی ہوئی محسوس نہ ہوگی جس قدرتنی ہوئی پہلے محسوس ہوتی تھی ۔
لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے ۔آپ اپنی جلد کی مناسب حفاظت اور دیکھ بھال کے ذریعے اسے دیر تک شاداب ۔۔۔تروتازہ ۔۔۔اور جوان رکھ سکتی ہیں ۔اپنی جلد کو جوان اور شاداب اور تروتازہ رکھنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ آپ اوائل عمری سے ہی اپنی جلد اور حسن کی حفاظت کی جانب متوجہ ہوں تا کہ عمر کی زیادتی آپ پر اثر انداز نہ ہو سکے اور آپ زیادہ عمر کی حامل ہونے کے باوجود ہ بھی تروتازہ ۔
۔۔شاداب ۔۔۔اور خوبصورت دکھائی دیں ۔
اگر آپ اپنی جلد کی قرار واقعی دیکھ بھال کریں گی تو آپ کی جلد دیر تک شگفتہ ۔۔۔تروتازہ۔۔۔پُر رونق اور جوان رہے گی کیونکہ اس کے اندر ایسی گنجائش بخوبی موجود ہے ۔
سال خوردہ جلد کے خلیے خشک ہوجاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بالائی تہہ پر لکیریں نمودار ہونے لگتی ہیں ۔یہ خلیے نمی جذب کرنے کی اہلیت سے محروم ہوجاتے ہیں اور آپ کی جلد کھردری ہو جاتی ہے۔
نمی کی کمی تیل پیدا کرنے والے غدودوں کی کار کردگی اور فعال پن کو بھی متاثر کرتی ہے اور جلد تیل اور نمی کی کمی کا شکار بن جاتی ہے ۔سال خوردہ جلد میں خلیے جمع ہونے شروع ہوجاتے ہیں اور سطح پر بہت زیادہ خلیے جمع ہونے کی بدولت جلد کھردری ہوجاتی ہے ۔جلد کی پگمنٹ یارنگ پیدا کرنے والے غدود زیادتی کا شکار ہو جاتے ہیں اور جلد کی لچک اور لوچ کو غارت کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں جھریاں اور لکیریں بننی شروع ہو جاتی ہیں ۔
یہ سب کچھ جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کا نتیجہ ہوتا ہے۔
جلد کی کسی بھی قسم کے لیے دیکھ بھال اور احتیاط
اگر چہ جلد کا تعلق خواہ کسی بھی قسم سے ہی کیوں نہ ہوا سے بہتر بنانا ممکن ہے بشر طیکہ آپ اس جانب قرارِ واقعی توجہ دیں ۔شگفتہ اور تروتازہ جلد کے حصول کے لیے درج ذیل عمومی احتیاط ضروری ہوتی ہے :۔
جلد کی شادابی ۔۔۔شگفتگی ۔
۔۔اور تروتازگی آپ کی عام صحت کی مرہون منت ہوتی ہے ۔اگر آپ کی عام صحت بہتر نہیں ہے تب آپ اپنی جلد کو شاداب ۔۔شگفتہ اور تروتازہ بنانے کے لیے خواہ کسی قدر محنت ہی کیوں نہ کریں ۔۔۔آپ کی جلد خوبصورتی ۔۔۔تازگی ۔۔۔اور شگفتگی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔
متوازن خوراک اور غیر ضروری تفکرات سے نجات اور ذہنی سکون وغیرہ جسمانی اور جلد کی خوبصورتی کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔
اگر آپ ان امور پر توجہ دیں گی تو آپ کی جلد عرصہ دراز تک جوان اور شاداب نظر آئے گی اور آپ کی جسمانی خوبصورتی بھی بر قرار رہے گی ۔
اگر آپ تفکرات کا شکار رہنے کی عادی ہیں تب آپ نوجوانی کے عالم میں بھی ایک عمر رسیدہ خاتون دکھائی دے سکتی ہیں ۔
صاف ستھری اور نارمل جلد کے لیے درج ذیل عمومی احتیاط انتہائی ضروری ہے :۔
چونکہ گرم ہوا اور موسمی شدت وغیرہ جلد کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس قسم کے عوامل سے احتیاط ضروری ہے ۔
لہٰذا آپ اپنی جلد کو معیاری کریم کا تحفظ عطا کر سکتی ہیں ۔
آپ کی جلد کے لیے مناسب گرمی یعنی 30تا35ڈگری درجہ حرارت بہتر ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کی جلد اس قدر درجہ حرارت کے تحت نکھری نکھری اور تروتازہ اور شاداب نظر آسکتی ہے ۔
متوازن خوراک کا استعمال آپ کی جلد کو رعنائی بخش سکتا ہے ۔
پرانے میک اپ پر نیا میک کرنے سے اجتناب برتیں ۔
میک اپ سے نجات حاصل کرنے کے لیے براہ راست صابن کا استعمال کرنے کی بجائے کلینزنگ کریم کے استعمال سے میک اپ سے نجات حاصل کریں ۔
جلد کی قرار واقعی صفائی اور حفاظت بے حد ضروری ہے ۔
جلد کی صفائی اس قدر اہم ہے جس قدر اہم تازہ ہوا اور سورج کی مناسب روشنی ہو سکتی ہے۔
اکثر خواتین اس نکتہ نظر کی حامل ہوتی ہیں کہ غسل کرنے سے یا صابن سے منہ دھونے سے جلد صاف ہوجاتی ہے ۔ان کا یہ نکتہ نظر غلط ہے کیونکہ جلد غسل کے علاوہ بھی دیکھ بھال درکار رکھتی ہے ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Daikh Bhaal Mein Ghaflat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.