
Jild Ki Hifaazat Saadgi Kay Sath - Skin Care
جلد کی حفاظت سادگی کے ساتھ - جلد کی حفاظت
ہفتہ 9 مئی 2015

افشین حسین بلگرامی:
آپ کی جلد آپ کے لئے نئے نئے چیلنجزیا یوں کہہ لیں کہ مشکلات کے دروا کرتی رہتی ہے اور آپ اپنے صبر کو آزما نے کے سو سو جتن اٹھاتی ہیں۔ کبھی یہ الرجی سے متاثر ہوا کرتی ہے تو کبھی ایکنی وپمپلز اور سورج کی تمازت سے جھلسی ہوئی نظر آنے لگتی ہے اور آپ اپنے اردگر د پھیلے ملیح و خوبصورت جلد کے حامل چہروں کو دیکھ کر اپنی جلد کو بھی شگفتگی ونزاکت فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف سنگھاری سرگرمیوں میں مصروف ہو جایا کرتی ہیں۔
(جاری ہے)
جیسا کہ مضمون کی ابتدا میں تذکرہ کیا گیا کہ جلد ہمیں ہر قسم کے بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے والی ایک حفاظتی پرت کا کام کرتی ہے تو ہمیں بھی اس کا خیال رکھنے اور اس کی ناز برداریاں کرنے کی طرف دھیان دینا چاہیے۔ جیسے کہ اپنی جلد کو ہر قسم کے زخم، چوٹ وکھرچن سے حتی الامکان حد تک محفوظ رکھنے کی کوشش کریں اس کو نرم وملائم بنائے رکھنے کے لئے مستند ومعیاری کمپنیوں کے تیارکردہ بہترین موئسچرائزنگ پروڈکٹس کا استعمال کریں۔ ہمارے جسم کا بیشتر حصہ چونکہ پانی سے بنا ہوا ہے۔ اس لئے اس توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔اندرونی اعضاء کی رطوبت کو بحال رکھنے کے لئے ہم پانی پی لیا کرتے ہیں لیکن جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لئے صرف غسل ہی کافی نہیں ہے بلکہ ماحول کی شدت سے اڑجانے والی نمی ورطوبت کو جلد پر برقرار رکھنے کے لیے اسے مناسب موئسچرائزنگ کی ضرورت ہوتی ہے یہ موئسچرائزنگ جلد کی نمی ولچک کو برقرار رکھتے ہوئے اسے موسمی سختیوں سے محفوظ بنانے میں کلیدی کا کردار ادا کرتاہے۔
موئسچرائزنگ کے علاوہ جلد کو سب سے زیادہ سورج کی ضرررساں نیم بنفشی شعاعوں یعنی الٹراوائلٹ ریز سے تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ جلد کوقبل از وقت عمر رسیدہ بنا دیا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوختگی شمس، سن اسپاٹس یہاں تک کہ کہ اسکن کینسر جیسی خرابیوں میں مبتلا کرنے کا باعث بنا کرتی ہیں۔ اس لئے موسم چاہے معتدل ہو یا ٹھنڈا ہی کیونہ ہو ہمیشہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے سن بلاک ضرور استعمال کریں کوشش کریں ایسی سن اسکرین پروڈکٹس خریدیں جو 15-30 (Sun protecting F actor- SFE 15-30) کی خوصیات کا حامل ہو۔ سن بلاک اسی وقت اپنی جلد پرلگائیں جب آپ نے اپنی دھلی دھلائی ساف ستھری جلد پر موئسچرائزر لگایا ہوا ہو اس کے بعد موئسچرائز اسکن پر سن اسکرین پروڈکٹ لگائیے اور الٹراوائلٹ ریز کے خطرے سے بے خطر ہوتے ہوئے باہر نکلیے۔
جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے تیسرا اہم وبنیادی نکتہ اس کی نگہداشت کرنے میں مضمر ہے ۔آپ کی جلد آپ کی شخصیت کا عکس ہوتی ہے۔ یہ بلاشبہ بلند سرگوشیوں میں آپ کی عمر کا علان اکثر وبیشتر کرتی محسوس ہوا کرتی ہے۔ لہٰذا اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی عمر کی چوری کا اعتراف آپ کی جلد نہ کرئے تو ضروری ہے کہ آپ اس کا بے حد خیال رکھیں اس کی نگہداشت ونشونما پر توجہ دیں اور ایک بھر پور سنگھاری معمول اپنانے کی طرف دھیان دیں۔ موسم سرما میں ایسے پھلوں وسبزیوں کا استعمال یقینی طور پر بڑھا دیں جو خوشمنا رنگوں میں دستیاب ہوں۔ ریسرچ سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ وہ تمام پھل وسبزیاں جن کے رنگ خوشنما اور خوبصورت ہوتے ہیں ان میں فلیونوائیڈز کثیر مقدار میں موجود ہوا کرتا ہے۔ فلیونوائیڈز درج ذیل خصوصیات کی بناء پر ہماری صحت کے لیے ایک بہترین غذائی جز کی حیثیت رکھتا ہے۔
۰ Atherosclerosis یعنی شریانوں کی اندورنی پرتوں کی سختی جو عموماََ کولیسٹرول ،چربی وغیرہ کے بڑی شریانوں میں جمنے سے پیدا ہوتی ہے اور ان شریانوں کی دیواروں کو سخت وبے لچک بنانے کا سبب بنتی ہے اس مرض کے خطرے کو کم کرنے میں یہ خوش رنگ پھل وسبزیاں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۰ بلند فشار خون کے خطرات کو کم کرتا ہے اور رگوں کی تنگی کو درست کرتا ہے۔
۰ خون میں تکسیدی عمل کو ہموار یت بخشنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
۰ جوڑوں میں سوزش پیدا کرنے والے محرکات کا قلع قمع کرتا ہے
۰ غدودی نظام کو متحرک رکھتا ہے۔
۰ خون میںLipids کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
۰ جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹ کے توازن کو اعتدال میں رکھتا ہے
۰ عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرتا ہے۔
بعض اوقات جب آپ اپنا وزن کرتی ہیں تو وزن کی بڑھتی سوئی کو دیکھ کر آپ لاشعوری طور پر اپنے کھانے کو کم کرنے کے حوالے سے سوچنا شروع کر دیتی ہیں لیکن عقلمندی کا تقاضہ یہی ہے کہ آپ کھانے کوکم نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ روٹی چاول کے مقابلے میں پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاک صحت کے حوالے سے آپ کو کسی سمجھوتے کی ضرورت نہ پڑے۔ اگر آپ کیلوری شمار کرنے کی عادی ہیں تب بھی کوشش کریں ڈیزرٹس میں بجائے ہیوی سوئیٹ ڈشز کے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں اور اپنی جلد کی صحت کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی صحت میں بھی اضافہ کریں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کا استعمال بھی آپ کو جوان اور خوبصورت بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس مناسبت سے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال آپ کے لئے بہت موزوں ہے۔ سلاد چاہے فروٹ ہو یا ویجی ٹیبل یہ دونوں صورتوں میں آپ کی یومیہ غذائی روٹین کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔
سبزیوں، وپھلوں کے ساتھ ساتھ مچھلی، گوشت ،انڈے ،مکھن ، پنیر، چاول، دودھ، دالوں او اناج کا استعمال بھی اپنے یومیہ غذائی معمول میں ضرور شامل رکھیں اس طرح نہ صرف آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکیں گئے بلکہ آپ کی جلد بھی خوبصورتی ، دلکشی ورعنائی کا مرقع نظر آئے گی۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.