Jild Ki Khamosh Tabdeliyaan - Article No. 2114

Jild Ki Khamosh Tabdeliyaan

جلد کی خاموش تبدیلیاں - تحریر نمبر 2114

عمر کے ساتھ ساتھ جلد کی حفاظت کے لیے کاسمیٹکس کو بدلنا ضروری ہوتا ہےخوبصورت جلد کیلئے خوراک میں توازن پیدا کریں کچھ ورزش کریں بدن پر مالش کریں تاکہ دوران خون درست ہو جائے

منگل 9 جولائی 2019

جلد کی خاموش تبدیلیاں
جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی جاتی ہے ہماری جلد میں بھی تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں اور ایسا ہی عمل جسم کے دوسرے حصوں میں بھی ہوتا رہتا ہے عورتوں میں OESTROGENکی سطح جیسے جیسے گھٹتی ہے ان کی جلد کی لچک میں کمی واقع ہونے لگتی ہے اور پہلی جھری ظاہر ہوتی ہے ۔قانون کشش ثقل جلد کو ڈھیلا کرتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے جلد تلے کا گوشت سکڑ گیا ہو۔
ہمارے چہرے کے نقش بدلتے ہیں اور جلد جو تیل بناتی ہے وہ ختم ہو جاتا ہے ۔اسی وجہ سے جلد میں چمکدار سرخی غائب ہو جاتی ہے ۔اس کی جگہ خشکی لے لیتی ہے۔
ہم جلد پر عمر کے ان حملوں کو زیادہ عرصے تک نہیں روک سکتے مگر پھر بھی بروقت عمل سے‘قدرتی جڑی بوٹیوں کی مدد سے‘جلد خواہ کسی قسم کی ہو‘ہمیں بہت مددمل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے تین اقدامات یاد رکھنے ہوتے ہیں۔


کلینزنگ
انسانی جسم میں جلد سب سے زیادہ Re-generatedتہہ ہوتی ہے ۔جلد کی سب سے اوپری سطح مردہ خلیوں (Cells)کو جمع کرتی رہتی ہے اس کے نیچے نئے خلیے پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔نئی جلد کو جگہ چاہیے اس لیے پرانی جلد کو ہٹانا ضروری ہوتا ہے ۔بدقسمتی سے ہم انسان سانپ کی طرح اپنی جلد نہیں بدل سکتے۔ہماری کھال مختلف ہوتی ہے ۔صفائی کے ضمن میں اگر ہم کسی نرم کپڑے سے جلد کور گڑتے ہیں تو ہم مردہ سیلز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

کھال کو نوچنے کی کوشش نہ کریں خصوصاً نیچے کی طرف سے رگڑ نیچے سے اوپر کی طرف ہونی چاہیے۔
صفائی کے لیے ار ہر اور مونگ کی دال کا پیسٹ یا بادام کا پیسٹ بہت عمدہ ثابت ہو سکتا ہے۔اگر چہرے پر میک اپ کیا گیا ہو تو شام کو اسے صاف کردیں ۔میک اپ کسی مخصوص Agentکے ذریعے اتاریں پھر ان پر پانی کے چھینٹے ماریں ۔کھال کاہر Poreجب تک ہم زندہ رہتے ہیں سانس لیتا رہتا ہے ۔
چہرہ ہر قسم کے سردگرم کو زیادہ جھیلتا ہے ۔رات میں بھی چہرے کے Poreسانس لیتے رہتے ہیں اور تیل بناتے ہیں۔لہٰذا صبح کو چہرہ ضرور دھوئیں کیونکہ پانی کے چند چھینٹے بھی خلیوں کی کارکردگی پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔
2-ٹوننگ
صفائی کی طرح جلد کی فطری خوب صورتی کو مستقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ککڑی کا جوس‘گاجر کا جوس جلد کے لیے عمدہ ہوتے ہیںMoisturisingسے قبل اگر ہم جلد کی ٹوننگ کریں تو تیسرا قدم زیادہ نفع دیتا ہے۔

3-موئسچرائزنگ
یہ خیال غلط ہے کہ چکنی جلد کو موئسچرائزنگ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔چکنی جلد کے لیے آئل فری (Oil free)موئسچرائزر کی سفارش کی جاتی ہے ۔اس کے لیے بہتر ہے صرف موزوں ترین لوشن یا کریم کا استعمال کیا جائے۔زیادہ چکنی جلد اور زیادہ خشک جلد کے لئے خصوصی Medicated Treatmentکی ضرورت ہوتی ہے ۔جن لوگوں کی نارمل جلد ہوتی ہے انہیں بہت احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔

جلد کی قسم بدلتی ہے
موسم کی تبدیلی کی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا Skin-Typeبھی بدلتا ہے ۔وہ کاسمیٹکس کی برانڈز جو آپ بیس سال کی عمر میں استعمال کیا کرتی ہیں ضروری نہیں کہ 50سال کی عمر میں بھی کام کریں۔ اس کے لیے جلد کی بدلتی ضرورت کوپیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
کپڑوں کی طرح عمر کے ساتھ ساتھ ہمیں جلد کی حفاطت کے لیےCosmeticsکو بھی بدلنا ضروری ہوتاہے۔

ہماری جسم میں جو تیل اور انزائمز فطری فطور پر پیدا ہوتے ہیں وہ عمر کے ساتھ ساتھ کم ہوجاتے ہیں یا پیدا ہی نہیں ہوتے۔اس کے لیے ہمیں غذا میں اور کاسمیٹکس میں ایسی چیزیں شامل کرنی ضروری ہوتی ہیں جس سے اس عمل کی تلافی ہو سکے۔زیادہ سخت کیمیکلز ضرر رساں ہوتے ہیں۔ جوانی میں ان کے نقصانات ظاہر نہیں ہوتے مگربعد میں پتا چلنے لگتا ہے ۔اس لیے ان کے استعمال میں اعتدال کی ضرورت ہوتی ہے۔

موسم میں شامل عناصر بھی ہماری جلد کی ضروریات میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔موسم کے ساتھ یہ ضروریات بھی بدلتی ہیں ۔دھوپ کی تیزی‘ ٹھنڈی یا خشک ہوائیں فضا میں بکھری آلودگی ۔پیٹرول کی آلودگی ‘اےئر کنڈیشننگ یہ سب عوام ہماری جلد کو رد عمل پر مجبورکرتے ہیں ہمیں ادھر توجہ دینی ضروری ہے کہ موسمی حالت میں ہماری جلد کس چیز کی متقاضی ہے ۔
اس مسئلے کو ہم موسمی چیزوں سے کسی قدر حل کر سکتے ہیں ۔اسٹرابیری ہمارے پیٹ کے لیے مفید ہے۔اس کا Pulp(کچلا )چہرے کو فائد ہ دیتا ہے۔
جلد پر نشانات یادھبے
ہم خواہ کتنا خیال رکھیں جسم وقت کے ساتھ پرانا ہوتا جاتا ہے ۔بالکل اسی طرح جلد کا چاہے کتنا خیال رکھا جائے نشانات ضرور ظاہر ہوتے ہیں ۔جلد پر نشانات یایہ دھبے ابھریں تو سمجھیے خوراک میں کوئی خامی ہے ۔
یا یہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہیں ۔مثلاً آنکھوں تلے حلقے ۔اکثر یہ موروثی ہوتے ہیں ۔کبھی یہ ہارمون میں تبدیل سے پیدا ہوجاتے ہیں کبھی جوانی کے زمانے میں یا حمل کے دوران یہ دھبے عورتوں کے ماہانہ نظام میں گڑ بڑ سے بھی پیدا ہوتے ہیں ۔
اس کے لیے خوراک میں توازن پیدا کریں کچھ ورزش کریں‘بدن پر مالش کریں تاکہ دوران خون درست ہو جائے۔یہ تینوں اقدامات اگر کیے جاتے رہیں تو جلد کی خوب صورتی قائم رہتی ہے ۔
ہم کو بہر حال یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہم محفوظ ہیں اب چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہر روز پیدا ہوتی ہیں مگر ہم نہیں دیکھ پاتے جیسے آئینے میں ہم اپنی صورت روز دیکھتے ہیں مگر واقع ہونے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں نہیں نظر آتیں۔ یہی صورت جلد کے ساتھ بھی ہے ۔یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہم میں ہوتی رہتی ہیں اور پھر ہمیں ایک روز علم ہوتا ہے کہ کیسی تبدیلی آگئی ہے ناک یا آنکھ پر ایک ننھا سا نقطہ (نشان)شاید نگاہ میں نہ آئے مگر یہ ہمیں ا س وقت دکھائی دیتاہے جب یہ بڑا ہو جاتا ہے ۔

اگر جڑی بوٹیوں کو استعمال کریں تو یہ توقع ہر گز نہ رکھیں کہ راتوں رات زبردست فائدہ ہو جائے گا یہ مہینوں کا کھیل ہوتاہے ۔ہفتے یا دنوں کا نہیں۔بعض اوقات تو سال بھر بھی لگ جاتا ہے۔
ایسی مصنوعات خریدیں جن میں قدرتی اجزاء ہوں۔وہی بوٹیاں مناسب ہوتی ہیں جو آزمودہ ہیں ۔نیم ‘اس کے ڈنٹھل اور پتیاں دونوں مفید ہیں ۔تلسی (بیج اور پتیاں)مفید چیز ہے ۔
ہلدی پاؤڈر عمدہ چیز ہے ۔اسی طرح ترکاریوں میں آلو‘(گودا چھلکا دونوں )گاجر وغیرہ بھی جلد کے لیے مفید ہیں ۔انہیں کھانے کے ساتھ ساتھ لگایا بھی جا سکتا ہے۔
صندل کی لکڑی ‘کافور‘بڑے بڑے پارلرز میں استعمال ہوتے ہیں۔قدرت نے ہمیں بہت سے متبادل سے نواز رکھا ہے ۔کمپنیاں انہیں کریموں اور لوشنوں میں استعمال کرتی ہیں ۔یہ جڑی بوٹیاں وغیرہ یونانی اور آیورویدک دواؤں میں کامیابی سے استعمال کی جاتی ہیں ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ۔جلد کی حفاظت میں یہ کم خرچ بالانشیں ہوتی ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Jild Ki Khamosh Tabdeliyaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.