
Jild Ko Khushki Se Bachain - Skin Care
جلد کو خشکی سے بچائیں - جلد کی حفاظت
ہفتہ 25 فروری 2017

سرد موسم میں خشک ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی جا تناسب کم ہوجاتا ہے یہ ٹھنڈی اور خشک ہوائیں ہماری جلد پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ خاص طور پر ایسا موسم خشک جلد کی مالک خواتین کی جلد بہت حساس ہوتی ہے سرد موسم ایسی جلد کی خشکی میں مزید اضافہ کردیتا ہے ۔ ایسے موسم میں اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو نہ صرف جلد کو خشک موسم کے اثرات سے بچایا جاسکتا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ سرد موسم میں اپنی جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہئے تاکہ جلد کی ضروری نمی حاصل کی جاسکے ۔ جلد کی صفائی کیلئے صابن کیلئے صابن کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ صابن کے استعمال سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے ۔
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق دودھ خشک جلد اور بیسن چکنی جلد کی صفائی کا قدرتی ذریعہ ہیں ۔ سردیوں کے موسم میں جلد کو نرم وملائم رکھنے کیلئے دودھ کااستعمال نہایت مفید ہے ۔
خشک جلد کی نمی کو نرقرار رکھنے کیلئے شہد بھی اہم کردار ادا کرتا ہے شہد کے لیپ سے جلد کی تروتازگی برقرار رہتی ہے ۔ سردیوں میں کینو کے چھلکے پیس کر دودھ بالائی ، عرق گلاب بیسن اور ہلدی ملاکر چہرے پر لگانے سے سرد موسم سے سرد موسم میں بھی خوبصورت جلد کا حصول ممکن ہے ۔ خشک جلد کی حامل خواتین کی جلد کو سرد موسم میں داغ دھبے ، جھائیوں اور جھریوں جیسے مسال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسی خواتین شہد، زیتون کا تیل اور عرق گلاب ملا کر لگائیں تو جلد کی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ جلد کو خشکی کے اثرات سے بچانے کیلئے اُبٹن کا استعمال مفید ہے ۔
گلاب کے پھولوں میں جائفل اور چرونجی کو دودھ میں بھگودیں اور صبح کو اس کا پیسٹ بطور اُبٹن استعمال کریں ۔یہ ابٹن جلد کو خشکی کے اثرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ جلد کو نرم ، تازہ اور خوبصورت بھی بنائے گا، بیسن میں چند قطرے سرسوں کاتیل اور دودھ ملاکر چہرے اور ہاتھوں کی مساج کریں ۔ خشکک جلد کیلئے بہترین ہے ۔
سرد موسم کے اثرات سے بچاؤ کیلئے ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جن میں معدنیات اور وٹامنز کی مقدار زیاہد ہو۔ اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ جلدکی تازگی اور شادابی برقرار رہے اور آپ موسم سرما سے بھی لطف اندوز ہوسکیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید جلد کی حفاظت سے متعلق
-
عید آ رہی ہے گھر کے ساتھ جلد کا بھی رکھیں خیال
-
کلینزر اور اسکن ٹانک
-
دن اور رات کے اوقات کے لئے الگ الگ موئسچرائزر
-
بے داغ اور شاداب جلد
-
حسین نظر آنے کے لئے کیا جتن کریں
-
چکنی جلد اور موسم کے لحاظ سے فیس پیک کی تبدیلی
-
تر و تازہ اور شاداب جلد کے لئے کیا کریں
-
گرمیوں میں جلد کو شاداب رکھیں
-
موسم گرما میں سجنے سنورنے کے لئے
-
رم جھم ساون آیا ہے
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.