Jild Nikhareen Husan Ko Sanwarain Lekin Kaisay - Article No. 1919

جلد نکھاریں حسن کو سنواریں لیکن کیسے؟ - تحریر نمبر 1919
تازہ غذا ئی اجزاء کی مدد سے ان کی پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے دنیا بھر میں کاسمیٹکس کی صنعتی پیداوار میں افزائش کے لئے تازہ پھلوں اور دیگر اشیاء کے اشتراک سے تجدید اور تخلیق نو کی جاتی ہے
جمعرات 15 نومبر 2018
تازہ غذا ئی اجزاء کی مدد سے ان کی پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے
دنیا بھر میں کاسمیٹکس کی صنعتی پیداوار میں افزائش کے لئے تازہ پھلوں اور دیگر اشیاء کے اشتراک سے تجدید اور تخلیق نو کی جاتی ہے آپ اکثر وبیشتر اسٹرابیری ‘خوبانی ،دودھ ،ناریل کے تیل ،ہلدی ،لیموں اور ملتانی مٹی کا قدرتی حالت میں بھی Pasteبنا کر ماسک لگاتی ہوں گی یا چہرے کی گہرائی تک صفائی کرتی ہوں گی ۔
چہرہ چند ہی ساعتوں میں نکھر سا جاتا ہے ۔آپ سے اکثر اپنا آپ پہچانا نہیں جاتا ۔کا سمیٹکس کی صنعتی پیداوار یت میں بھی ان جیسی متعدد غذاؤں کے عرقیات اور تراشے شامل کرکے مختلف کریمیں ،ماسک ،لوشنز ،اور فلرز کے علاوہ سیر مز متعارف کرائے ہیں جن کی حیثیت اصل غذا کے ساتھ ساتھ گویا وٹامنز جیسی اختیار کر چکی ہے۔
(جاری ہے)
وٹامنز ،نامیاتی مرکبات کے کسی گروپ میں سے اس خفیف مقدار کو کہاجاتا ہے جو بہت سے زندہ عضویات کو صحت مند رکھنے اور انہیں پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہوتی ہے ۔ذیل میں ہم چند ایسی ہی حیاتین آمیز اشیاء کا تعارفی جائزہ پیش کررہے ہیں ۔یہ جان لیجئے کہ چہرے اور دیگر جسمانی اعضاء کی بیرونی کشش وجاذبیت اجا گر کرنے کے لئے محض کاسمیٹکس کا استعمال کیا جانا کافی نہیں ہوتا۔آپ کو نکھار برقرار رکھنے کے لئے کیمیائی اشکال کی چند پراڈکٹس بھی درکار ہوتی ہیں ۔مثال کے طور پر ․․․․
Apricot Probiotic Cleansing Milk
غذاؤں میں Probioticsکا استعمال انہیں قابل ہضم بناتا ہے ۔بچوں میں اسہال ،بڑوں میں دوران خون رواں رکھنے ،اعصابی نظام کی فعالیت ،افسردگی ،پژ مردگی ،دماغی کمزوری اور یادداشت بہتر بنانے کے لئے مفید ہوتا ہے ۔
خوبانی کے ساتھ تجدید کے کیمیائی عمل کے بعد اس میں موجود قدرتی وٹامن Aجلد کے بیرونی نقصانات ،جلدی امراض اور جلد کی سیاہی دور کرنے کے لئے مفید ترین کلینزنگ ملک ہے ۔وٹامن Aکے علاوہ اس میں C،K ،E بھی موجود ہیں علاوہ ازیں چند اہم معدنیات پوٹا شےئم ،میگنیز ،میکنیشےئم اور فاسفورس کے ساتھ ساتھ فائبر اور فلیونائیڈ ز بھی ہیں اگر آپ اب تک کولڈ کریم یا پیٹرولیم جیلی سے میک اپ اتارتی رہتی ہیں تو اب یہ سلسلہ ترک کیجئے اور چہرے کی گہرائی تک صفائی کے لئے کلینزنگ ملک ہی استعمال کریں تا کہ چہرے کو وٹامنز کا یہ خزانہ بھی مل جائے ۔
Pumpkin Honey Glycolic Mask
کدو صحت افزاء سبزی ہے اس میں فائبر اور وٹامن Cکے علاوہ پوٹا شےئم کی وسیع تر مقدار موجود ہے ۔یہ ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے ۔اس میں بیٹا کیروٹین کی وجہ سے جلد کو دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جانا ممکن ہے ۔یہ نیچرل فیس ماسک بھی ہے آپ چاہیں تو انڈے کی سفیدی سے ملا کر لگا لیں یا کدو کا ایک ٹکڑاابٹن کی مانند جلد پر رگڑ ا جائے تو مردہ خلیات جڑ جائیں گے ۔
بیرونی ملکوں خصوصاً یورپ اور امریکہ میں قدرتی اجزاء سے تشکیل دی جانے والی حسن افزاء پراڈکٹس مقبول ہیں اور یہاں سے دنیا بھر میں آن لائن فروخت کی جاتی ہیں ۔یہ ماسک بھی جلد کے قدرتی نکھار ،خلیات کی صفائی اور جواں ترتاثر کی بحالی میں مدد دیتا ہے ۔اس کی قیمت 43.94ڈالر یعنی 1,400 روپے (پاکستانی )ہے ۔اگر اس ماسک کے اجزاء دیکھئے تو وٹامن Cجلد کی لچک اور رنگت کے لئے بہترین ہے ۔میٹھا کدو بھی بیٹا کروٹین کی وجہ سے جلد کی ہےئت برقرار رکھتا ہے ۔شہد بیرونی استعمال کے لئے بھی بہترین جز ہے ۔یہ جراثیم کش غذا ہے ۔جلدی بیماریوں خصوصاً ایگز یما ،خراشوں اور نشانات دور کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ۔
Aw Cocoa Skin Food Mask
حسن کی افزائش کے لئے کو کو بٹر اور اس کے بیج کیمیائی شکل میں سفوف بنا کر بیوٹی پراڈکٹس بنائی جاتی ہیں ۔یادرہے کہ کو کو کابیج اور چکنائی مٹھائیوں میں بھی شامل کئے جاتے ہیں ۔چاکلیٹ اینٹی آکسیڈ نٹ ہے ۔یہ جلد کو جواں تر اور تروتازہ رکھنے میں بے حد فعال جزو ہے ۔جلد کے خلیوں کو تقویت دیتا ہے ۔اگر آپ تازہ حالت میں کوکو بینز خوراک کا حصہ بناتی ہیں تو یہ بھی سودمند ہے ۔اگر سفوف بنا کر تیار کیمیائی بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر استعمال کرتی ہیں تو یہ بھی بیرونی سطح پر حیرت انگیز تاثر بحال کر دے گا۔
تیز دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات ،جلد کی بے رونقی ،جلد کے خلیوں کی کمزوری دور کرنے اور ڈھلکی ہوئی جلد کو کسنے کے لئے بہترین ماسک ہے ۔
Browse More Skin Care

موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki

دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen

حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi

ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi

قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں
Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen

ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab

مہاسے
Muhase

گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa

بھاپ لینا کیوں ضروری ہے
Bhap Lena Kyun Zaroori Hai

عید آ رہی ہے جلد کی حفاظت کیجئے
Eid Aa Rahi Hai Jild Ki Hifazat Kijiye

آکسیجن فیشل تر و تازہ اور زندگی سے بھرپور جلد کے لئے
Oxygen Facial Tar O Taza Aur Zindagi Se Bharpoor Jild Ke Liye

جوجوبا ماہرِ حسن یا عجوبہ تیل ہے
Jojoba Mahir E Husn Ya Ajoba Tail Hai