Khubsurat O Shadab Jild Ke Liye - Article No. 3013

Khubsurat O Shadab Jild Ke Liye

خوبصورت و شاداب جلد کے لئے - تحریر نمبر 3013

اگر چہرے پر چھائیاں ہیں تو دن میں دو تین بار عرق گلاب بھی لگائیں،اس سے چھائیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کے چہرے کی دلکشی اور جاذبیت میں بھی اضافہ ہو گا

پیر 21 نومبر 2022

تھوڑے سے دہی میں تین چار قطرے سفید سرکے کے شامل کرکے خوب اچھی طرح ملا لیں۔پھر اس آمیزے کو دس منٹ کے لئے چہرے پر لگا لیں۔دس منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں،آپ کا چہرہ نرم و نازک،شاداب اور چمک دار ہو جائے گا۔اگر چہرے پر چھائیاں ہیں تو دن میں دو تین بار عرق گلاب بھی لگائیں،اس سے چھائیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کے چہرے کی دلکشی اور جاذبیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)


سردیوں میں عموماً ہونٹ خشک رہتے ہیں،ہونٹوں کی خشکی ختم کرنے کے لئے دو قطرے کیمومائل آئل (Chamomile Oil) یعنی گلِ بابونہ کا تیل اور دو چمچے ایلو ویرا جیل (Aloe Vera Gel) ملا کر ان کی لگدی (پیسٹ) بنا لیں اور روزانہ دو تین بار ہونٹوں پر لگائیں،اس طرح آپ کے ہونٹ خشک نہیں رہیں گے،بلکہ نرم و ملائم و شاداب ہو جائیں گے۔
بعض خواتین کے چہرے پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں،جن کی وجہ سے ان کے چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی متاثر ہوتی ہے۔ان داغ دھبوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک انڈے کی زردی میں چند قطرے زیتون کے تیل کے ملا کر لگدی بنا لیں اور ہفتے میں دو تین بار چہرے پر لگائیں،داغ دھبے رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گے اور چہرہ ترو تازہ و جاذب نظر ہو جائے گا۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Khubsurat O Shadab Jild Ke Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.