Mltani Matti Jo Hai Sonay Jaisi - Article No. 1945

Mltani Matti Jo Hai Sonay Jaisi

ملتانی مٹی ،جوہے سونے جیسی - تحریر نمبر 1945

ملتانی مٹی جلد کے نکھارکے لئے بے حد مفید سمجھی جاتی ہے ۔اس مٹی کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہے ۔چاہے جلد کے

جمعرات 20 دسمبر 2018

کوئی موسم ہویہ مٹی ہے بڑے کام کی چیز
ملتانی مٹی جلد کے نکھارکے لئے بے حد مفید سمجھی جاتی ہے ۔اس مٹی کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہے ۔چاہے جلد کے مسام کھل چکے ہوں یا جلد کوTight کرنا مقصود ہو اور چہرہ تروتازہ کرنا ہو فوری طور پر کسی جگہ جانا ہوتو یہ آسان سا چٹکلہ آزمایا جا سکتا ہے۔
ملتانی مٹی کو محفوظ کر لیجئے
اگر آپ اس کم قیمت اور بالا نشین ٹوٹکے سے محفوظ ہونا چاہتی ہیں تو گھر میں ملتانی مٹی ذخیرہ کرلیں۔

کلینزنگ کے بعد اسے عرق گلاب ،گھیکوار ،دہی یا دودھ میں ملا کر لگائیں تو اس کے نتائج زیادہ بہتر ہو تے ہیں ۔یہ جلد سے زہریلے مادوں کو نکال کر خلیوں کو تروتازہ کردیتی ہے ۔اگر چہرے پر دانے ہوں یا ان کے نشان رہ جائیں تو بہت حد تک افاقہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)


اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو
قدرتی چکنی جلد کو سنبھالنا کچھ کم کٹھن نہیں ۔ملتانی مٹی کو سادے پانی یا عرق گلاب کے ساتھ ملا کر جلد پر لگانے سے چکنائی رفع ہوجاتی ہے ۔

جلد ملائم اور صاف ہوجاتی ہے ۔
خشک جلد کے لئے
آپ اسے عرق گلاب اور بادام کے پیسٹ میں ملا کر لگائیں ۔جلد کی خشکی جاتی رہے گی ۔باداموں کی قدرتی نمی چہرے کے لئے اکسیر ہوتی ہے ۔حتیٰ کہ گرمی دانوں کے لئے بھی یہی مٹی کار گر ثابت ہوتی ہے ۔
کھلے ہوئے مساموں کے لئے
ملتانی مٹی میں انڈے کی سفیدی اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں دیگر کھلے حصوں مثلاً گردن اور ماتھے پر بھی لگائیں ۔
آنکھیں بند کرلیں پپو ٹوں کی بچا کر پورے چہرے پر لیپ کر لیں یہ جوں جوں خشک ہو گی جھڑنے بھی لگے گی اور تب تک اس کے اثرات جلد پر واضح ہونا شروع ہو جائیں گے ۔اب آپ سادے پانی سے چہرہ دھولیں ۔
دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے
پپیتے کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور کانٹے یا چمچ سے اسے مسل لیں ۔پھر اس میں حسب ضرورت پاؤڈر یا بالائی اتراہوا تازہ دودھ اور ملتانی مٹی حسب ضرورت مکس کرکے پیسٹ بنا لیں ۔
اسے گردن اور چہرے پر لگائیں ۔یہ دھوپ سے جلی رنگت کو درست کرکے چہرے کو نکھار بھی دے گی اور جلد کے کچھ مسائل ہیں تو ان میں بھی افاقہ آئے گا۔
نارمل جلد کے لئے
ایک کھا نے کا چمچ خشک دودھ ،ایک کھانے کا چمچ کچی ملتانی مٹی اور دو قطرے زیتون کے تیل کے ملالیں ۔یہ پیسٹ جب تیار ہوجائے تو چہرے پر 15منٹ کے لئے لگالیں ۔اس سے چہرہ دمکنے بھی لگے گا اور شفاف بھی ہوگا۔

ہاتھوں اور پیروں کے لئے
ہاتھ اور پیر بھی ہمارے ہی جسم کا حصہ ہیں ۔ان کی نگہداشت اور رنگت بہتر بنانے کے لئے آسان ترین چٹکلہ آپ بھی آزماسکتی ہیں مثلاً ملتانی مٹی دو کھانے کے چمچ ،دہی دو کھانے کے چمچ ،لیونڈر آئل 10قطرے ،چنبیلی کا تیل 10قطرے ،لیموں کا تھوڑا سا عرق ،بالائی آدھا کھانے کا چمچ اور تھوڑا سا موئسچرائزر ملا کر پیسٹ بنالیں یہ گاڑھی سی کریم بن جائے تو اسے کسی شیشی میں محفوظ کرلیں اور فریج میں رکھ لیں ۔
صبح وشام اس کریم کی تھوڑی سی مقدار اپنے ہاتھوں ور پیروں پر مل لیا کریں اور ابٹن کی مانند ملیں ،20منٹ بعد ہاتھ دھولیں اور پیروں پر رات کے وقت لگائیں تو بے شک دھوئے بغیر سو جائیں ۔صبح اٹھ کر دھولیں ۔دو ہفتوں کے مسلسل استعمال سے جلد صاف بھی ہوگی اور نکھر بھی جائے گی ۔آپ کے ہاتھ پیروں کی رنگت چہرے اور گردن سے مختلف نہیں معلوم ہو گی ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Mltani Matti Jo Hai Sonay Jaisi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.