Musammi Se Jild Ki Chamak Damak Barhain - Article No. 2109

Musammi Se Jild Ki Chamak Damak Barhain

مسمی سے جلد کی چمک دمک بڑھائیں - تحریر نمبر 2109

موسمی کو’سویٹ لائم‘بھی کہاجاتا ہے کیونکہ یہ ترش پھلوں میں سب سے میٹھا پھل ہوتا ہے۔

بدھ 3 جولائی 2019

فاروق احمد انصاری
موسمی کو’سویٹ لائم‘بھی کہاجاتا ہے کیونکہ یہ ترش پھلوں میں سب سے میٹھا پھل ہوتا ہے۔لیموں،موسمی
،کینو،چکوترہ اور اس قبیلے کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں،جو”وٹامن سی“کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

لیکن ان رس دار پھلوں میں اور بھی بہت کچھ ہے،جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفیدہے۔
موسمی جیسے رس دار پھلوں میں صحت بخش فائبر کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے ۔یہ فائبر ایک طرف آپ کا ہاضمہ درست رکھتا ہے تو دوسری جانب خون میں مضر کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے ۔رس دار پھل کھانے کی صورت میں اس کا وہ فائبر بھی آپ کے معدے میں پہنچتا ہے،جو ہضم نہیں ہوتا اور دیر تک پیٹ میں موجود رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ سے دیر تک شکم سیری کا احساس رہتا ہے اور یوں وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
جلد کیلئے بہترین
موسمی میں پائے جانے والے اہم اجزاء جلد کی بہت سے خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور اس میں موجود سٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔
آپ موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کررگڑیں۔یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھولیں۔چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کرلیں،آپ اپنے چہرے پرتازگی محسوس کریں گی۔
سن برن فیس پیک
اگر گرمی کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ وروپ متاثر ہورہا ہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو موسمی کا فیس پیک آپ کے اس مسئلے کو زبردست طریقے سے حل کر سکتا ہے ۔
آپ موسمی کے چھلکوں کو پیس لیں،پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا لیں۔تینوں اجزاء کو اس قدر ملائیں کہ ایک عمدہ پیسٹ بن جائے اور پورا آمیزہ ہموارہو جائے۔اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پانچ منٹ تک انتظار کریں،پھر پانی کے چھینٹے مار کر اسے صاف کرلیں۔اس عمل کو ہفتے میں دوبار دہرائیں،سن برن اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آپ چھٹکارا پالیں گی۔

ڈارک سرکل سے نجات
آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے۔آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں،پھر نتیجہ دیکھیں۔اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزاء درکار ہوں گے:
آدھا کھانے کا چمچ : موسمی کا جوس
ایک کھانے کا چمچ : کیلے کا پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ : کھیرے کا جوس
ایک کھانے کا چمچ : وٹامن ای جیل
ان چاروں اجزاء کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے۔
اس پیسٹ کو تین سے چارمنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے آنکھوں کے نیچے لگائیں اور دس سے بارہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں،کچھ سیکنڈ زمساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ گھرمیں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح باآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کر کے آپ کی جلد کو نئی چمک دیتا ہے ۔
موسمی کے دیگر فوائد
1۔موسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے۔
2۔یہ خون پیدا کرتاہے۔
3۔ملیریا،بخار ،سل اور تپ دق میں بے حد مفید ہے۔
4۔موسمی میں80فیصد پانی ہوتا ہے۔اس میں معقول مقدار میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء کے ساتھ ساتھ سوڈیم ،فاسفورس اورپوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Musammi Se Jild Ki Chamak Damak Barhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.