Phalon Se Husn Sanwarain - Article No. 1277

Phalon Se Husn Sanwarain

پھلوں سے حسن سنواریں - تحریر نمبر 1277

وہ خواتین جو اپنی جلد کی حفاظت بہتر طریقے سے کرنا چاہتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ ہر پھل اپنے اندر غذائیت کا خزانہ لئے ہوئے ہے۔۔۔

پیر 3 اگست 2015

وہ خواتین جو اپنی جلد کی حفاظت بہتر طریقے سے کرنا چاہتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ ہر پھل اپنے اندر غذائیت کا خزانہ لئے ہوئے ہے لہٰذا وہ خواتین جو پھلوں سے پرہیز کرتی ہیں لیکن ان کی اولین خواہش ہے کہ ان کی جلد چمکدار اور خوبصورت ہو انہیں چاہئے کہ وہ پھلوں کا استعمال تو اترسے کریں ۔ کیونکہ خوبصورتی کے حصول کیلئے پھلوں سے کنارہ کشی اختیار کرنا کسی طور درست نہیں ۔
البتہ پھل ذرااعتدال سے کھائیے ۔ شوگر کے مرض میں مبتلا خواتین میٹھے پھل ڈاکٹر کے مشورے سے کھائیں ۔ کیلا خشک جلد کیلئے بیحد مفید ہے ۔ آپ ایک کیلا اور ایک چھوٹا چمچہ شہداچھی طرح ملا کر چہرے اور بیس منٹ بعد چہرہ دھولیں ۔ یہ ماسک آپ کے چہرے سے سارا میل کچیل کھنچ لے گا اور آپ کی جلد دمک اٹھے گی ۔

(جاری ہے)

سنگترہ خون صاف کرتا ہے اور اس کے چھلکے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔

آپ چھلکوں کو ہاتھوں ، پیروں او کہنیوں پر تواتر سے ملیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ، سنگترے کے چھلکے ہاتھوں اور پیروں کو نرم بنائیں گے ۔ لیموں کا رس یا گودااگر چہرے پر ملا جائے تو دانتوں پر جما ہوا میل بھی اترنے لگتا ہے اور پائیور یا ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ اگر لیموں کے چھلکوں کو باریک پیس کر حسب ضرورت کسی بھی کریم میں ملا کر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگایا جائے تو حلقے دور ہوجاتے ہیں ۔

اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کیلئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی ذیل میں دیئے جارہے ہیں ۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد صاف شفاف اور چمکدار ہوتو صبح نہارمنہ دو گلاس پیا کریں ۔ یہ پانی معدے کو صاف رکھے گا ۔
سب سے پہلے کچا دودھ لیں اور اسے روئی میں بھگو کر پورے چہرے پر لگائیں اور آہستہ آہستہ گول گول انداز سے گھمائیں اور پندرہ منٹ لگارہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے یا تازہ پانی سے دھولیں ۔
یہ عمل ہفتے میں چار سے پانچ دن ضرور کریں ۔اس سے آپ کا ٹکڑالیں اور اسے گول گھمانے والے انداز میں آہستہ آہستہ رگڑیں ۔
خشک جلد کی حامل خواتین بالائی اور چکنی جلد کی حامل خواتین بیسن کا استعمال کریں ۔
ایک ٹماٹر کا ٹکڑا لیں ۔ اسے اپنے چہرے اور گردن پر مساج کے انداز سے لگاتی جائیں بہت زیادہ رگڑنے سے گریز کریں اور پندرہ منٹ بعد شہرہ دھولیں ۔
کھیرے اور لیموں کا جوس برابر وزن میں لیں اور اسے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد چہرہ دھولیں اس سے چہرے کا رنگ صاف ہوتا ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Phalon Se Husn Sanwarain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.