Sard Hawaon Ne Dera Dala - Article No. 1972
سردہواؤں نے ڈیراڈالا - تحریر نمبر 1972
موسم سر ما میں چلنے والی خشک ہوائیں ہماری جلد کی تازگی چرالیتی ہیں ۔ان سے بچاؤ کے لیے کچھ آزمودہ گھر یلو ٹوٹکو کی مدد لینے سے جلد کی تروتازگی بھی محفوظ رہے گی
جمعہ 25 جنوری 2019
سرما میں حفاظت کے لیے چند آسان تدابیر
موسم سر ما میں چلنے والی خشک ہوائیں ہماری جلد کی تازگی چرالیتی ہیں ۔ان سے بچاؤ کے لیے کچھ آزمودہ گھر یلو ٹوٹکو کی مدد لینے سے جلد کی تروتازگی بھی محفوظ رہے گی اور پیسوں کی بچت بھی ہو جائے گی۔
موسم سرما کی ہواؤں سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔خاص طور پر ان دنوں میں جلد کی تازگی بحال رکھنا ایک چیلنج بن جاتا ہے ۔
موسم سر ما کی خشکی اور سرد ہواؤں سے جنم لینے والے مسائل سے بچنے کے لیے کچھ مشورے پیش خدمت ہیں :
․․․․․گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کی بالائی اُتار کر جمع کر لیں ۔
(جاری ہے)
․․․․․․خشک موسم میں جلد کی صفائی کے لیے بیسن یا ہلدی ملے بیسن سے منہ پر مساج کریں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھولیں ۔اس آمیزے سے ہاتھ اور پیر ہی نہیں جسم بھی صاف کیا جا سکتا ہے ۔اس میں حسب ضرورت لیموں کا رس بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
․․․․․آدھا کپ گلیسرین ،ایک چوتھائی کپ لیموں کارس،آدھا کپ سادہ فریش کریم اور دو چائے کے چمچ عرقِ گلاب کو کسی پیالے میں ڈال کر مشین سے یا ہاتھ والے بیٹر سے اتنا پھینٹیں کہ وہ نرم اسفنج یا کریم جیسی شکل میں آجائے ۔اسے کسی بوتل یاجار میں بھر کر رکھ لیں ۔یہ کریم ہاتھ اور پاؤں کو پوری سردیاں نرم اور ملائم رکھنے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی صاف رکھے گی۔
شہد،لیموں کا رس اور گلیسرین ہم وزن ملا کر پھینٹ لیں اور برتن یا کپڑے دھونے کے بعد گرم یا سرد پانی میں ہاتھ ڈالنے کے بعد پھٹ جانے والی ہاتھوں کی جلد پر اور ناخنوں پر مالش کریں ،ہاتھ صاف ستھرے نرم وملائم اور ناخن گلابی رہیں گے۔
․․․․․․ناریل کے تیل میں موسم ملا کر پھینٹ کر رکھ لیں ۔رات سونے سے قبل اسے ہاتھ پیروں خصوصاً ایڑیوں پر ملیں ۔
․․․․․․روغن زیتون ،سورج مکھی ہم وزن لے کر اس میں پچاس گرام ہلدی یازعفران کا پاؤڈر شامل کردیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنالیں ۔
اسے کسی جاریا بوتل میں ڈال کررکھ لیں اور پوری سردیاں اس سے چہرے کا مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
․․․․․․بالوں میں انڈے ،دودھ دہی اور لسی سے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں ،بال گرنے ٹوٹنے اور خشکی سے محفوظ رہیں گے ۔بالوں سے خشکی دور کرنے کے لیے ہفتے میں ایک مرتبہ زیتون ،ناریل ،سرسوں یا بادام کے تیل میں سے کسی ایک سے مساج کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے سرد ھولیں ۔
گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ لیں اور اس سے سر اور بالوں کو ڈھانپ لیں ،مہینے میں ایک سے دو مرتبہ یہ عمل بالوں کے لیے مفید ہو گا۔
․․․․․زیتون کا تیل اور بادام کا تیل نرمی کے ساتھ آنکھوں کے اردگرد گولائی میں لگائیں ۔
کچے دودھ پر آنے والے جھاگ کو نکال کر آنکھوں کے اردگرد لگانے سے جلد پُررونق ہوجاتی ہے اور سیاہ حلقے دور ہوجاتے ہیں ۔
․․․․․سردیوں میں جلد کے لیے بالائی بہت مفید ہے ،اسے لگانے کے ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے صاف کردیں ۔پھٹکری ،گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن لے کر روزانہ ہونٹوں پر ایک منٹ تک لگائیں ۔
گلاب کی پتیوں کو دودھ میں پیس کر فریج میں رکھ لیں اور روزانہ سوتے وقت اسے ہونٹوں پر لگائیں ۔
․․․․․سردیوں میں چہرے کو ٹھنڈے یا گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی سے دھوئیں۔
․․․․دہی میں تھوڑا سا سرسوں یا ناریل کا تیل شامل کرکے نہانے سے آدھے گھنٹے قبل سرکا مساج کریں اور پھر نہالیں ،بالوں سے خشکی دور ہو جائے گی۔
․․․․موسمی پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔یہ آپ کی ظاہری خوبصورتی اور صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔
․․․․سردیوں میں زیادہ گرم پانی سے نہانے سے جلد خشک ہوجاتی ہے ،اس لیے کوشش کریں کہ زیادہ گرم پانی سے نہانے کے بجائے نیم گرم پانی استعمال کریں ۔جن افراد کی جلد خشک ہے وہ نہانے کے پانی میں تھوڑا ناریل کا تیل شامل کرلیں اس طرح ان کی جلد کی مطلوبہ نمی بر قرار رہے گی ۔
Browse More Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen
حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi