بند کریں
خواتین مضامینجلدسرد موسم کے اثرات

مزید جلد

پچھلے مضامین - مزید مضامین
سرد موسم کے اثرات
خواتین کیلئے خصوصی ٹپس
ثروت یعقوب:
موسم سرما کی سروخشک اوریخ بستہ ہوائیں سردی کااحساس دلاتی ہیں۔ ہمارے روز مرہ کے کھانوں میں بھی موسم سرماکے خاص پکوان اور خشک میوہ جات اپنی بہاردکھاتے ہیں اور سرد ہوائیں ہماری جلداور بالوں پرا ثرانداز ہوتی ہیں۔ خاص طور پر خشک جلد پر سردہوائیں اپنے منفی اثرات ڈلاتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق 90فیصد افراد کی جلد نارمل ہوتی ہے‘ لیکن موسمی اثرات سے بچاؤ ہر صورت میں ضروری ہوتاہے۔ جب سردی کاموسم آتا ہے توٹھنڈی اور خشک ہواؤں کابراہ راست اور جلد پرپڑتا ہے چنانچہ خشکی اور خارش کی شکایات جنم لیتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں عموماََ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بندکردئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بیرونی ہواکے تمام داخلی راستے بند ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود ہواکی نمی ختم ہوجاتی ہے اور ہوامزید خشک ہوجاتی ہے۔ اس طرح جلد کی خشکی میں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔
خشک جلد کی مالک خواتین کی جلد بہت سی حساس ہوتی ہے جس میں سرد ہوائیں مزید اضافہ کردیتی ہیں۔ خشک جلد نہایت باریک مسامات پر مشتمل ہوتی ہے۔ نوعمریا نوجوانی میں خشک جلد اچھی لگتی ہے‘ لیکن بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تواس پر قبل ازوقت گہری لکیریں بننے لگتی ہیں اور جلد کھردری ہوکر پھٹنے بھی لگتی ہے۔ خشک جلد کی دیکھ بھال بہرحال مشکل نہیں ہوتی ہے۔ تھوڑی سی توجہ دی جائے تو خشک جلد بھی نارمل جلد کی طرح ہی ہوسکتی ہے۔ وقتی طور پر ہی سہی لیکن خشک جلد سے نجات ممکن ہے۔
ایسی جلد کی حامل خواتین کیلئے سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہوتی ہے کہ جب وہ 20یا 25سال کی عمر کوپہنچتی ہیں توان کے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔ خشک جلد کی بنیادی دیکھ بھال میں سب سے پہلے توروزانہ چہرے کی صفائی ضروری ہوتی ہے۔ یعنی چہرے کا صبح اور شام دھونا مگر صابن کے بغیر کیونکہ صابن جلد کوخشک کرتاہے۔ اس کیلئے آپ چہرے صاف کرنے والی ایسی کلینزنگ کریم کا استعمال کریں جوخصوصی طور پر خشک جلد کیلئے بنائی گئی ہو۔ اس کے علاوہ گرم پانی کااستعمال نہ کریں۔ چاہے آپ منہ دھوئیں یاغسل کریں۔ اس لئے کہ یہ بھی جلد کوخشک کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کوسیکٹرنے والے ماسک اور لیموں کے چھلکوں کااستعمال بھی زیادہ نہ کریں۔
اگر آپ جلد کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والا حسن افزاٹونراستعمال کرتی ہیں تویہ اطمینان کرلیں کہ اس میں الکحل کی آمیزیش تونہیں ہے۔ اپنی جلد کونرم رکھنے کیلئے معیاری موئسچرائزر کااستعمال کریں۔ سردیوں میں زیادہ اور گرمیوں میں قدرے کم موئسچرائزر لگائیں۔ خشک جلد کی حفاظت کیلئے زیادہ چکنا موئسچرائزر بہت کارآمد ہوتاہے۔ مرہم کی شکل میں دستیاب موئسچرائزر بہتر نتائج دیتے ہیں ۔ ان میں 20 سے 80فیصد تیل استعمال کیاجاتاہے۔ یہ جلد پر حفاظتی تہہ کاکام دیتے ہیں۔ خواتین اپنی خشک جلد کو روزانہ بہت پانی پی کربھی صحت مند اور تروتازہ رکھ سکتی ہیں۔ ایسی غذاکھائیں جن میں معدینات اور حیاتین (وٹامنز) کی زیادہ مقدار ہو۔ صبح کے وقت زیادہ سے زیادہ آکسیجن اپنے انر جذب کریں۔ گھر اور دفتر کے ماحول کی ہوا میں نمی کا خیال رکھیں اور کولڈکریم کااستعمال بھی کریں۔ اس طرح جلد کی شادابی برقرار رہ سکتی ہے اور آپ خشک جلد کے ساتھ موسم سرما سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے