Sardiyoon Ke Mausam Mein Jild Ka Khayaal Kaisay Rakhain - Article No. 1917
سَردیوں کے موسم میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟ - تحریر نمبر 1917
سردیوں کا موسم ویسے تو سب ہی کیلئے پسندیدہ ہوتا ہے ۔اس موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ تازگی کا احساس ہمیں اس کے استقبال کے لئے آمادہ کرتا نظر آتا ہے
منگل 13 نومبر 2018
سردیوں کا موسم ویسے تو سب ہی کیلئے پسندیدہ ہوتا ہے ۔اس موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ تازگی کا احساس ہمیں اس کے استقبال کے لئے آمادہ کرتا نظر آتا ہے ۔ڈرائی فروٹ ،رنگ برنگی سبزیاں اور رس دار پھل اس موسم کا وہ تحفہ ہوتے ہیں ۔جن سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔
مگر بد قسمتی سے اس موسم کے استقبال میں ہماری جلد ہمارا ساتھ نہیں دیتی ہے ۔اس موسم میں وہ ہم سے روٹھ سے جاتی ہے موسم کی خشکی کے سبب اس کی رنگت ماندسی پڑجاتی ہے ۔
(جاری ہے)
پپیتے کا ماسک
پکے ہوئے پپیتے اور کیلے کو پیس کریک جان کرلیں اس کے اندر دو چمچ شہد ملالیں ۔
دودھ اور بادام کا ماسک
ایک چمچ پسے ہوئے بادام اور دو چمچ دودھ لے کر اس کا پیسٹ بنالیں ۔اس کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں ۔اس کے بعد تازہ پانی سے دھولیں ۔دودھ اور بادام کے اندر موجودوٹامن ای نہ صرف جلد کی رنگت کو بحال کرتا ہے بلکہ اس کو کھلا کھلا اور تروتازہ بناتا ہے ۔
مکھن کے دودھ اور دہی کا ماسک
مکھن کا دودھ درحقیقت وہ دودھ ہوتا ہے جو چھا چھ بنانے کے بعد مکھن نکالنے کے بعد حاصل ہوتا ہے ۔اس کو ہم وزن دہی کے ساتھ ملا کر دس سے پندرہ منٹ تک جلد پر لگا ئے رکھیں ۔دھونے کے بعد جلد میں ہونے والی تبدیلی آپ کو بھی حیران کردے گی۔
گلیسرین کا ماسک
گلیسرین ایک انتہائی سستا اور آسانی سے مل جانے والا جز ہے ۔چہرے کو سادہ پانی سے دھونے کے بعد ہلکا خشک ہونے کے بعد روئی سے دھیرے دھیرے گلیسرین کو چہرے پر لگادیں ۔اس کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔یہ دن بھر آپ کے چہرے کو موسم کی خشکی سے بچا کررکھے گا۔
پٹرولیم جیلی کا استعمال
نہانے سے قبل پٹرولیم جیلی کو پورے جسم اور چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرلیں ۔پندرہ منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے نہالیں ۔اس سے جسم اور چہرے کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے ۔
زیتون کے تیل اور انڈے کی زردی کا ماسک
دوانڈوں کی زردی میں چند قطرے زیتون کا تیل ملالیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں ۔اس کے بعد اس کو چہرے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔دھونے کے بعد نہ صرف جلد چمکدار اور تروتازہ ہوجائے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے۔
لیموں اور شہد کا ماسک
دو چمچ شہد میں آدھا لیموں نچوڑ لیں ۔اس کو اچھی طرح ملالیں اور اس کو چہرے پر لگالیں خشک ہونے کے بعد اس کو دھولیں اس سے نہ صرف رنگت سفید ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد کے دھبے بھی صاف ہوتے ہیں ۔
امید ہے ان ٹوٹکوں کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی روٹھی ہوئی جلد کو مناپائیں گیں ۔بلکہ اس کے ساتھ
ساتھ اپنے پسندیدہ موسم کا لطف بھی اٹھا سکیں گیں۔
Browse More Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
ٹین ایج میں جلد کی حفاظت
Teenage Mein Jild Ki Hifazat
گرمیوں میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں
Garmiyon Mein Jild Ki Safai Ka Khas Khayal Rakhain
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
دورانِ حمل جلد کی حفاظت کریں
Doran E Hamal Jild Ki Hifazat Karen
حاملہ خواتین اور جلد کی سیاہی
Hamla Khawateen Aur Jild Ki Siyahi
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi