Sehat Mand Aur Khobsorat Jild Is Ki Hifazat Kijiye - Article No. 1965

Sehat Mand Aur Khobsorat Jild Is Ki Hifazat Kijiye

صحت مند اور خوبصورت جلد اس کی حفاظت کیجیے - تحریر نمبر 1965

اپنی مصروف ترین زندگی میں سے تھوڑا سا وقت اپنے آپ پر بھی صرف کیجیے

بدھ 16 جنوری 2019

خوبصورت نظر آنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی جلد صحت مند اور خوبصورت ہوا گر جلدکے دشمنوں کی بات کی جائے تو سب سے پہلے کھلے مسامات اور کیل مہاسوں کا نام ذہن میں آئے گا پھر جلد کی رنگت ‘فیشل اور بلیچ کا نام آئے گا۔تو ہم بھی اس مرتبہ آپ کو کھلے مسامات اور کیل مہاسے دور کرنے کے مستنداور گھریلو طریقے بتاتے ہیں ۔
کیل مہاسے
کیل مہا سے جلد کی گندگی ‘چکنائی اور پیٹ کی گرمی‘قبض وغیرہ کی وجہ سے نکلتے ہیں ۔

جلد کی صفائی محض منہ دھو لینا نہیں ہے بلکہ جلد کو مختلف طریقوں سے صاف کیا جا سکتا ہے لیکن باقاعدہ پارلر جا کر ٹریٹمنٹ کروانا ہر کسی کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔اس لئے ہم آپ کو سستے اور گھریلو طریقے بتارہے ہیں مگر یاد رہے جو بھی طریقہ آپ آزمائیں تو کوشش کریں کہ باقاعدگی اور درست طریقے سے استعمال کریں یہ ہر گز نہ سوچیں کہ راتوں رات آپ کا مسئلہ ح ہو جائے گا بلکہ دوا یعنی ٹوٹکے کے اثر کرنے میں تھوڑا وقت تو لگے گا مگر باقاعدہ استعمال سے یقیناآپ کا مسئلہ حل ضرور ہو جائے گا۔

(جاری ہے)


-1 جائفل پانی میں گھیس کر لگائیں ۔
-2 کیلیں ختم کرنے کے لئے ٹماٹر کا پیسٹ چہرے پر لگا کر سوکھنے دیں پھر دھولیں ۔
-3 مہا سے اور فاضل چکنائی دور کرنے کے لئے ملتانی مٹی پانی میں بھگو کر چہرے پر لگائیں ۔سوکھنے پر دھولیں یہ طریقہ روز آزمائیں ۔
-4 چہرے سے سیاہ دھبے دور کرنے کے لئے چھوچھ سے منہ دھوئیں ۔
-5 کچے ناریل کا پانی پینے اور اس سے منہ روز دھونے سے مہا سے ختم ہو جاتے ہیں ۔

-6 مولی کے پتوں کا رس چہرے پر ملنے سے مہا سے اور کیلیں ہفتے بھر میں ختم ہوجاتی ہیں ۔روز آزمانا شرط ہے ۔
-7 پودینہ کے پتوں کا پانی چہرے پر لگائیں ۔مہاسے ختم ہو جائیں گے ۔
-8 روزانہ پودینہ کی دس پتیوں کو دو گلاس پانی میں جوش دے کر چھانیں اور پئیں پندرہ بیس دن میں مہاسے اور کیلیں ختم ہوجائیں گے ۔
-9 ناریل کا دودھ پسے ہوئے کالے زیرے میں ملا کر چہرے پر لگائیں کیلیں ختم ہو جائیں گیں ۔

-10 لیموں کا رس نچوڑ کر اس کا پھوک چہرے پر خوب ملیں روز یہ عمل دہرائیں جلد ہی کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے۔
-11 جامن کی گٹھلیوں کو پانی میں گھس کر لگانے سے کیلیں ختم ہو جائیں گی۔
-12 نارگنی کا چھلکا چہرے پر ملنے سے کیلیں ختم ہو جاتی ہیں ۔یاد رکھیں خاص طور سے مہاسوں کو سختی سے نہ رگڑیں ورنہ یہ خراب ہو کر نشان چھوڑ دیں گے۔
کھلے ہوئے مسامات
کھلے ہوئے مسامات جلد کے بہت بڑے دشمن ہوتے ہیں جو نہ صرف چہرے کو بد نما بناتے ہیں بلکہ کھلے ہوئے مسامات میں جب میل جاتا ہے تو بلیک ہیڈز یعنی کیلیں بن جاتی ہیں جو حقیقتاً بہت بری نظر آتی ہیں کھلے ہوئے مسامات میں جراثیم بھی بآسانی داخل ہوجاتے ہیں جو فنگل ''Fungal''بیماری کا سبب بنتے ہیں ۔
کھلے مسامات ایک دن میں ٹھیک نہیں کئے جا سکتے ان کو باقاعدہ ٹریٹمنٹ کے ذریعے ٹھیک کروایا جا تا ہے عموماً بھاپ لینے کے بعد بھی مسامات کھل جاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بھاپ خود لینے کے بجائے کسی پیشہ ور ماہر بیوٹیشن کے پاس جائیں ورنہ گھر میں بھاپ لینے کے بعد ماسک ضرور لگائیں اور آئیسنگ بھی کریں ۔اگر آپ بیوٹی پارلر جا کر ٹریٹمنٹ نہیں کرواسکتیں تو درج ذیل طریقوں میں سے کوئی طریقہ استعمال کرکے اس مسئلے کو بآسانی حل کر سکتی ہیں شرط وہی ہے کہ آپ مستقل مزاجی اور اعتماد کے ساتھ یہ طریقہ استعمال کریں ۔

-1 یخ نمکین پانی سے دوبار دن میں چہرہ دھوئیں۔
-2 مکئی کے آٹے اور بیسن کو یکساں مقدار میں ملا کر ایک مرتبان میں محفوظ کرلیں اور روزانہ اس سے چہرہ دھوئیں ۔
-3 ٹھندے پانی میں سر کہ ملا کر چہرہ دھوئیں ۔
-4 عرقِ گلاب کو برف جمانے والی ٹر ے میں ڈال کر برف جمالیں اور پھر اس سے منہ پر آئیسنگ کریں۔
-5 کھیرے کو کش کرکے ابال لیں پھر اسے ململ کے کپڑے سے چھان کر شیشی میں محفوظ کرلیں اب کھیرے کے رس ‘لیموں اور تھوڑا سا پانی ملا کر صبح شام چہرے پر لگائیں چاہیں تو صرف کھیرے کا رس پانی میں ملا کر بھی لگا سکتی ہیں ۔

-6 انڈے کی سفیدی لگائیں اور دس منٹ کے بعد دھولیں یہ عمل روزانہ دہرائیں ۔
-7 انڈے کی سفیدی میں دودھ یا شہد ملا کر لگانے سے چہرے کو نہ صرف رونق ملتی ہے بلکہ مسامات بھی بند ہو جاتے ہیں ۔
خیال رکھیں
آپ کے چہرے پر مہا سے یا کیلیں ہیں تو یہ ہر گز شر مندگی کی بات نہیں ہے ۔یہ ایسا مسئلہ ہر گز نہیں ہے جس کا کوئی حل نہ ہو بلکہ اگر آپ غور کریں تو آپ بہت سی جلدی بیماریوں سے محفوظ رہیں گی ۔
اگر آپ کی جلد پر مہاسے اور کیلیں ہیں تو یقینا ان کو درست طریقے سے کوئی اچھا طریقہ استعمال کرکے ختم کیا جا سکتا ہے اور اگر کیل مہاسوں سے بچاؤ کے لئے کھانے پینے میں تھوڑی احتیاط کرنی پڑے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔اس بات کو اپنے لئے مسئلہ بنانے کے بجائے اپنی شخصیت کو ایسا پر اعتماد بنائیں کہ دیکھنے والے پر بہت اچھا تاثر قائم ہو۔
احتیاط
-1 چکنی اور تلی ہوئی چیزیں بالکل نہ کھائیں ۔

-2 زیادہ مرچ مصالحہ والی چیزوں سے بھی پر ہیز کریں ۔
-3 بڑا گوشت نہ کھائیں ۔
-4 جلد اگر چکنی ہے تو مساج وغیرہ نہ کریں ۔
-5 دانوں پر ہاتھ نہ لگائیں اور ہر گز نہ نو چیں ۔
-6 پانی زیادہ سے زیادہ پئیں ۔
-7 ہاضمہ کا خیال رکھیں قبض دور کرنے کے لئے اسپغول کی بھوسی استعمال کریں ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sehat Mand Aur Khobsorat Jild Is Ki Hifazat Kijiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.