Shadab Jild Ke Bunyadi Usool - Article No. 2934

Shadab Jild Ke Bunyadi Usool

شاداب جلد کے بنیادی اصول - تحریر نمبر 2934

جلد کے نکھار کے لئے اُبٹن کا استعمال بھی مفید ہے

منگل 26 جولائی 2022

جلد کی اوپری تہہ کے دو حصے ہوتے ہیں ایک Epidermis اور دوسرا Dermis کہلاتا ہے۔یہ ساخت میں نہایت باریک ہوتے ہیں۔عام طور پر جلد کا کام بیرونی عناصر سے حفاظت اور جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھنا ہے اور یہی اس کا سب سے اہم کام ہے۔
موسم کے لحاظ سے جلد پر کئی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں لہٰذا Epidermis جو ایک خاص قسم کی پروٹین سے بنی ہوتی ہے اسے کیراٹن کہتے ہیں یہ جلد کو صرف سردی گرمی اور خشکی ہی سے نہیں بلکہ بیرونی جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
اس سے نیچے والی تہہ یعنی Dermis کا کام نئے خلیے بنانا ہے جو خودکار نظام کے تحت اوپر کی جانب بڑھتے رہتے ہیں چونکہ اوپری سطح تک پہنچتے پہنچتے یہ خلیات پرانے ہو چکے ہوتے ہیں لہٰذا جھڑ جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے خلیات جنم لے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ عمل Keratinization کہلاتا ہے۔یہ عمل پورے بدن کی جلد پر جاری رہتا ہے۔پیروں کے تلوؤں کی تہہ اور اس کے خلیات موٹے ہوتے ہیں جو کہ چھلکوں کی صورت میں ہوتے ہیں وہ نوٹس میں بھی آ جاتے ہیں۔

نرم و ملائم برش یا نائلون کے جھانوے سے پیروں کی صفائی کی جاتی ہے۔سر میں بھی اسی طرح چھلکوں کے بننے کا عمل جاری رہتا ہے جو قطعی نارمل ہے اسی لئے ہم بالوں کو دھوتے ہیں۔اگر یہ چھلکے تہہ در تہہ جمتے چلے جائیں تو خشکی اور ایگزیما کا سبب بھی بن سکتے ہیں نیز اگر یہ خشکی زیادہ مقدار میں بننے لگے تو گردن،کندھوں،سینے اور اکثر جھڑ کر چہرے پر بھی سرخی اور خارش کا باعث بن سکتی ہے۔

کلینزنگ کیوں کی جاتی ہے؟
اگر مردہ یا پرانے خلیات کو چہرے سے وقتاً فوقتاً ہٹا دیا جائے تو اس کے نیچے سے تازہ اور جواں تر خلیوں کو اوپری تہہ تک پہنچنے میں آسانی ہو جائے گی اور یہ عمل کلینزنگ کے ذریعے سر انجام دیا جا سکتا ہے۔
اسکربنگ کس طرح کی جائے؟
جلد کی شادابی کا یہی ایک بنیادی اصول ہے جس پر زیبائش و آرائش کی عمارت کھڑی کی گئی ہے۔
روزانہ چہرے کو معمول کے مطابق دھونے کے علاوہ ہفتے میں ایک بار نرمی سے اسکربنگ بھی کرنی چاہئے۔یہ عام طور پر بیسن،چوکر (چھنے ہوئے آٹے کی بھوسی)،اُبٹن وغیرہ سے کی جا سکتی ہے۔
چہرے پر نکھار کے لئے اُبٹن کا استعمال بے حد مفید ہے،مگر چونکہ اس میں ہلدی شامل ہوتی ہے لہٰذا تھوڑے عرصے کے لئے اس کا استعمال ترک کر دیا جائے،ورنہ چہرے کی رنگت مسلسل پیلی دکھائی دینے لگے گی۔
اس کے علاوہ بعض اُبٹنوں میں تیل کی آمیزش ہوتی ہے جو کہ چکنی،دانے اور مہاسوں والی جلد کے لئے قطعی طور پر مناسب نہیں۔بازار میں غیر ملکی اسکربز بھی دستیاب ہیں جن میں ایک چکنے محلول کے اندر سخت قسم کے باریک دانے بھرے ہوتے ہیں جو کہ چہرے کی جلد پر خراشیں بھی ڈالنے کا سبب بن سکتے ہیں۔اس لئے ان کے انتخاب میں یہ بات ضرور مد نظر رکھی جائے کہ ان میں شامل کئے گئے مواد کی وجہ سے چہرہ چھل نہ جائے۔خریدنے سے پہلے دیکھ لیا جائے کہ یہ دانے ہموار سطح کے اور باریک ہیں یا نہیں۔ہفتے میں ایک بار اسکربنگ کرنا کافی ہوتا ہے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Shadab Jild Ke Bunyadi Usool" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.