Siyah Badnuma Nishanat Ko Kareen Bye Bye - Article No. 2465

Siyah Badnuma Nishanat Ko Kareen Bye Bye

سیاہ بد نما نشانات کو کریں بائے بائے - تحریر نمبر 2465

ان معجزاتی خوبیوں کے حامل فیس پیک کا استعمال کرکے آپ با آسانی ان سے نجات حاصل کر سکتی ہیں

منگل 17 نومبر 2020

آپ کے چہرے اور آنکھوں کے گرد موجود یہ سیاہ نشانات آپ کی خوبصورتی کے بارونق سویرے کو مایوسی کے اندھیرے میں بدل دیتے ہیں ۔ مایوس نہ ہوں‘ان سادہ آسان اور قدرتی طریقوں پر عمل کرکے آپ با آسانی ان سے نجات حاصل کر سکتی ہیں۔
آلو ان سیاہ نشانات کو دور کرنے کا بہترین ادویاتی نسخہ ہے‘ایک چھوٹے سائز کا آلو لے کر اسے درمیان میں سے کاٹ لیں کٹے ہوئے آلو کو نرمی و ملاحت سے متاثرہ حصے پر رگڑیں اور اس عمل کو چند دن تک متواتر کرتے رہیں۔
آپ کے چہرے پر موجود یہ نشانات ایسے غائب ہوں گے کہ جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔یہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور سوختگی شمس سے متاثرہ جلد کے لئے بھی بے حد کار آمد ہیں۔
ایک کھانے کے چمچے دہی میں ایک چائے کا چمچہ مولی کا رس شامل کریں۔

(جاری ہے)

اپنے چہرے کو دھو کر صاف کریں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں 10 منٹ کے بعد نارمل پانی سے چہرہ دھو کر صاف کریں۔

یہ نہ صرف آپ کے چہرے پر موجود سیاہ نشانات و داغ دھبوں کو مدہم کر دے گا بلکہ آپ بنا کسی ٹریٹمنٹ کے اور کوئی اضافی خرچ کیے بغیر صحت مند اور نکھری ہوئی جلد حاصل کر سکیں گی۔
احتیاط:(حساس جلد اور کیل مہاسوں سے متاثرہ جلد کی حامل خواتین ممکن ہے کہ اس کے استعمال سے چہرے پر معمولی سی سوزش و جلن محسوس کریں)
خشخاش پاؤڈر میں لیموں کا رس شامل کرکے پیسٹ بنا لیں۔
چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور جھائیوں پر اس کا استعمال ان کی گہری رنگت کو ہلکا کرنے میں معاونت کرے گا۔
کئی مرتبہ چہرے پر نکلنے والے دانے اور کیل مہاسے وغیرہ ختم ہو جانے کے بعد بھی چہرے پر بد نما نشانات چھوڑ جاتے ہیں۔ صندل پاؤڈر میں عرق گلاب ملا کر اسے ان نشانات پر باقاعدگی سے لگانے سے آپ خوبصورتی کا ایک نیا سویرا حاصل کر سکتی ہیں۔
یہ معجزاتی خوبیوں کا حامل اور بے حدموٴثر فیس پیک ہے لیکن اگر آپ خشک جلد کی حامل ہیں تو روز واٹر کی جگہ دودھ کے استعمال سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
دھنیے‘پودینے‘تلسی اور نیم کے پتوں کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر گرائنڈ کرکے ان کا پیسٹ تیار کر لیں۔اسے چہرے پر لگانے کے بعد کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں 15 منٹ کے بعد چہرے کو دھو کر صاف کریں آپ کے چہرے کی تروتازگی حیران کن ہو گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Siyah Badnuma Nishanat Ko Kareen Bye Bye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.