Tomato Chehre Ke Liye - Article No. 2855

Tomato Chehre Ke Liye

ٹماٹر چہرے کے لئے - تحریر نمبر 2855

جلد کی حفاظت میں ٹماٹر اپنی ٹھنڈک اور سکیڑنے والی خوبیوں کی بدولت اہم کردار ادا کرتا ہے

جمعہ 15 اپریل 2022

جلد کی حفاظت میں ٹماٹر اپنی ٹھنڈک اور سکیڑنے والی خوبیوں کی بدولت اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کیل مہاسوں کے علاوہ بے رونق جلد کو چمکدار اور پُرکشش بناتا ہے۔جلد کو صحتمند بنانے کیلئے وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے،وٹامن اے ٹماٹر میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس میں شامل نمکیات جلد کو متوازن رکھتے ہیں اور جلد سے چکناہٹ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے خلاف کام کرنے والے جراثیم سے مقابلہ کرتے ہیں۔جلد کی حفاظت کیلئے تازہ ٹماٹر کا ایک چمچہ جوس لے کر اس میں دو سے چار قطرے تازہ لیموں کے جوس شامل کریں۔اس مکسچر کو کاٹن کی مدد سے چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ تک اسے جلد پر اپنا کام کرنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور موئسچرائز کریں۔

(جاری ہے)


تازہ ٹماٹر کو اچھی طرح مسل لیں اور اس کا گودا اپنے چہرے پر لگائیں اپنے چہرے پر لگے ٹماٹر کے ساتھ ایک گھنٹہ گزاریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں۔

کم از کم ایک ہفتہ یہ عمل کریں گی تو یقینا بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ٹماٹر کا ماسک ملی جلی جلد والی خواتین کیلئے مفید ہے۔اس ماسک میں وٹامن اے،سی اور ای بھی شامل ہوتے ہیں، جو جلد کو ٹھنڈک اور سکون کا احساس دلاتے ہیں۔اس ماسک کو بنانے کے لئے ایک چھوٹا ٹماٹر اور چھوٹی ناشپاتی لیں دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں،بیس سے تیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

چہرے کی خوبصورتی متوازن غذا ہے
خواتین اپنے چہرے کی خوبصورتی کے حوالے سے بڑی حساس ہوتی ہیں۔اگر وہ سمجھداری سے کام لیں تو اپنے چہرے کی جھریوں کو دور کر سکتی ہیں۔چہرے پر جھریاں وٹامن بی اور آئرن کی کمی کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں جس کا علاج ممکن ہے اور ان کا خاتمہ آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔انہیں ختم کرنے کیلئے متوازن غذا کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔
چونکہ حسن و صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔اسی لئے ماہرین کہتے ہیں کہ جسمانی صحت کے بغیر حسن مصنوعی ہوتا ہے،معتدل غذا کھانا چہرے کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔پانی کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ چہرے کو شاداب رکھنے میں بھی اہم ہے۔
صبح ناشتے سے قبل ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے چہرے کی جھائیاں ختم ہو جاتی ہیں۔اگرچہ جھریاں پڑنا عمر کا تقاضا ہے مگر کچھ خواتین کو چھوٹی عمر میں ہی چہرے پر جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ایسے میں انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنے معالج کے پاس جائیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Tomato Chehre Ke Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.