Vitamin E Aap Ka Beauty Vitamin - Article No. 2664

Vitamin E Aap Ka Beauty Vitamin

وٹامن E آپ کا بیوٹی وٹامن - تحریر نمبر 2664

یہ جسمانی قوت مدافعت کے حصول کا ذریعہ ہے

جمعہ 20 اگست 2021

وٹامن E خون بنانے کے عمل اور بہاؤ میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔یہ خون کی شریانوں کو مضبوط بناتا ہے اور گردوں کے انفیکشن کی تکلیف Nephritis کے لئے بھی مفید ہے۔جدید سائنسی تحقیق کے مطابق یہ دل اور کینسر کی بیماری سے بچاؤ کے عمل میں موٴثر ترین اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتا ہے۔یہ جزو وٹامن C کے مقابلے میں تین گنا زیادہ حساسیت پائی جاتی ہے۔

غذا کے شعبے میں زیادہ تر انڈوں،گندم،سویابین،سبز پتوں والی سبزی،ویجی ٹیبل آئل اور اخروٹ میں پایا جاتا ہے۔وٹامن E فیٹ میں حل ہو جاتا ہے۔خواتین کے لئے یہ بیوٹی وٹامن ہے جو جلد کے لئے بہترین ہوتا ہے خاص کر کیل مہاسوں والی جلد کے لئے موزوں ہے۔ اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔اگر ڈاکٹر بطور دوا تجویز کریں تو اس کے بھی فوائد ہیں جو اوپر بیان کئے گئے ہیں اس طرح بالوں کی افزائش کے لئے کیپسول کو کھول کر تیل اور دہی میں ملا کر مالش کرنے سے بالوں کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


خشک جلد والوں کے لئے یہ بہترین موئسچرائزر کا کام کرتا ہے آپ اپنے ابٹن،لوشن یا کریم میں یہی کیپسول کھول کر اندر کا مواد ملا کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگا کر جلد کی رنگت بہتر بنا سکتی ہیں۔
پکنک سے واپسی پر ہونے والے سن برن میں بھی یہ بہترین ٹوٹکا ہے۔سورج کا براہ راست سامنا یوں بھی جلد کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے اسی لئے سن بلاکس میں وٹامن E شامل کیا جاتا ہے تاکہ آپ کی جلد گھر سے باہر رہ کر ماحولیاتی آلودگی اور سورج کی بنفشی شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔

ٹوٹتے ہوئے ناخنوں کی مضبوطی کے لئے بھی وٹامن E کھانا اور لگانا دونوں مفید ہیں۔غرضیکہ اس وٹامن کے گونا گوں فوائد سے واقف ہونا ضروری ہے تاکہ ہم اچھی صحت اور چمک دار جلد کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کے مسائل سے بھی آسانی سے نبٹ سکیں۔پرانے وقتوں میں یونانی خواتین کو خصوصیت کے ساتھ وٹامن E کا سپلیمنٹ دیا جاتا تھا اگر خدا نخواستہ آپ بھی ایسے کسی مسئلے سے دوچار ہیں تو اپنی گائنا لوجسٹ کے مشورے سے اسے استعمال کریں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Vitamin E Aap Ka Beauty Vitamin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.