Waqt Se Pehle Jhuriyan Aakhir Kyon - Article No. 2973

Waqt Se Pehle Jhuriyan Aakhir Kyon

وقت سے پہلے جھریاں،آخر کیوں - تحریر نمبر 2973

لاپروائی،بُری عادات یا غیر منظم زندگی اس کی وجوہات ہو سکتی ہیں

جمعرات 22 ستمبر 2022

نازیہ سلیم
چہرے پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا ایک قدرتی عمل ہے۔یہ بڑھاپے کی نشانیوں میں سے ایک ہے لیکن کچھ لوگوں کے چہرے پر جھریاں وقت سے پہلے نمودار ہو جاتی ہیں۔لاپروائی،بُری عادات یا غیر منظم زندگی اس کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ لوگ ان جھریوں کو ختم کرنے کے لئے بہت سا پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
جھریاں جسم کے کھلے حصوں جیسا کہ ہاتھ،گردن،چہرے،گال اور پیشانی پر نمودار ہوتی ہیں۔ہم چند باتوں کا خیال رکھیں تو اپنے آپ کو بہت عرصے تک جھریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
جھریاں پڑنے کی وجہ:
جھریوں کی بڑی وجہ سورج کی شعاعیں آلودگی،پانی کا کم استعمال اور سگریٹ نوشی ہیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ کے چہرے پر ابھی تک جھریاں نہیں پڑیں تو یہی صحیح وقت ہے کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،اور لمبے عرصے تک اپنے چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھا جائے۔


میک اپ کے ساتھ سو جانا:
اکثر اوقات سارے دن کی تھکاوٹ کی وجہ سے خواتین میک اپ صاف کیے بغیر ہی سو جاتی ہیں۔یہ جلد کے لئے نہایت خطرناک ہے اور یہ عمل آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے۔سونے سے پہلے ہمیشہ میک اپ صاف کریں اور صاف پانی سے منہ دھو کر کسی موئسچرائزر کا استعمال کریں۔
زیادہ گرم پانی سے نہانا:
اکثر لوگ سردیوں میں نہانے کے لئے ضرورت سے زیادہ گرم پانی کا استعمال کرتے ہیں یہ ہماری جلد کے لئے انتہائی مضر ہے۔اس سے جلد کی باہری تہہ اُتر جاتی ہے اور جھریاں پڑنے کے ساتھ جلدی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔لہٰذا خیال رکھیں کہ نہانے کے لئے ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Waqt Se Pehle Jhuriyan Aakhir Kyon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.