Zaitoon K Tail Se Payye Ranai Aur Dilkashi - Article No. 2514

Zaitoon K Tail Se Payye Ranai Aur Dilkashi

زیتون کے تیل سے پایئے رعنائی اور دلکشی - تحریر نمبر 2514

زیتون کا استعمال آج کل حسن کی آرائش کے طور پر کیا جا رہا ہے

بدھ 20 جنوری 2021

زیتون کا تیل جلد کے لئے فائدہ مند اور صحت بخش ہوتا ہے۔زیتون کا استعمال آج کل حسن کی آرائش کے طور پر کیا جا رہا ہے۔اب تو زیتون کا تیل ایک ”بیوٹی پروڈکٹ“ ، یعنی خوب صورتی بڑھانے والی مصنوعات کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔یہ جس طرح جسم کو اندرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے اسی طرح بیرونی طور پر بھی جسم کے لئے مفید ہے۔
مضبوط اور چمک دار ناخن
اگر ناخنوں کے کیوٹیکلز خراب ہو گئے ہیں اور انگلیوں کے ناخن بھی ٹوٹنے لگے ہیں تو ایک کپ میں زیتون کا تیل ڈالیں اور انگلیوں کے ناخنوں کو اس کپ میں تھوڑی دیر کے لئے ڈوبا رہنے دیں۔
اس کے چند دنوں کے استعمال سے ناخن نہ صرف ٹوٹنے سے محفوظ رہیں گے بلکہ ناخنوں کے آس پاس کی جلد صاف اور چمک دار بھی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


صاف ستھرے پیر
رات سونے سے پہلے پاؤں پر ہلکا سا زیتون کا تیل لگا کر جرابیں پہن لینے سے پاؤں دن بھر نرم و ملائم رہیں گے۔
خوبصورت ہونٹ
خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نارمل بنانے کے لئے زتیون کے تیل کی تھوڑی سی مقدار کو رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں۔


پُر رونق،ریشم جیسے بال
زیتون کے تیل کو سر کے بالوں کی جلد اور بالوں پر اچھی طرح لگا لیں اوربالوں پر پلاسٹک کی ٹوپی چڑھا لیں۔آدھے گھنٹے کے بعد کسی معیاری شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔اس سے بال پر رونق،خشکی سے پاک اور ریشمی ہو جاتے ہیں۔
نرم و ملائم ہاتھ
ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے آہستگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں ۔
اس سے ہاتھ نرم و ملائم اور خوب صورت ہو جاتے ہیں۔
جلد کی حفاظت
باتھ ٹب میں تھوڑی مقدار میں زیتون کا تیل ڈال کر غسل کرنے سے جلد دن بھر نرم و ملائم رہتی ہے۔
میک اپ اُتارنے کے لئے
زیتون کے تیل کو ململ کے کپڑے یا روئی کے پھائے پر لگا کر چہرے کے میک اپ کو با آسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔زیتون کا تیل جلد کو رعنائی بخشتا ہے اور رنگت میں نکھار بھی پیدا کرتا ہے۔

بالوں کی خشکی میں مفید
بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد برابر مقدار میں زیتون کے تیل کو پانی میں شامل کر لیں اور بالوں میں پانچ منٹ کے لئے اچھی طرح لگا کر مساج کر لیں۔پھر شیمپو کرکے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔اس سے نہ صرف بالوں کی خشکی سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ عمل بالوں کو گھنا کرنے میں بھی مفید ہے۔
باڈی اسکرب
ایک پلاسٹک کے برتن میں زیتون کا تیل ڈالیں پھر اس میں مناسب مقدار میں نمک اور چینی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر اس آمیزے کو جلد پر لگا کر،بطور باڈی اسکرب (Body Scrub) جلد پر مساج کریں۔
اس سے جلد کو نہ صرف رعنائی ملے گی بلکہ نرم و ملائم اور شگفتگی کا احساس بھی ہو گا۔
سخت اور سیاہ جلد کی بہتری کے لئے
پیروں کی ایڑھیوں اور بازوؤں کی کہنیوں کی سخت اور سیاہ جلد سے نجات کے لئے باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کا مساج کریں۔اس سے کہنیاں صاف اور نرم ہو جاتی ہیں۔
چہرے کی جھریاں
چہرے سے جھریوں کے خاتمے اور جلد کو پُرکشش بنانے کے لئے شام کے وقت باقاعدگی کے ساتھ زیتون کے تیل کی تھوڑی مقدار ہتھیلی میں لے کر اس کا مساج کرنا چاہیے۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Zaitoon K Tail Se Payye Ranai Aur Dilkashi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.