Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya - Article No. 3333

Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا - تحریر نمبر 3333

سرمئی شاموں میں کجرارے نیناں کا ٹرینڈ اپنائیں، خود کو خاص بنائیں

منگل 26 نومبر 2024

ہماء منیر
کاجل کا فیشن سدا بہار ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اس کے رحجان میں کچھ کمی ہو گئی تھی لیکن ایک بار پھر کاجل کا فیشن دوبارہ لوٹ کر آ گیا ہے۔تو آپ سردیوں کے موسم میں کاجل اپنی آنکھوں میں لگا کرنہایت پُرکشش و خوبصورت انداز اپنا سکتی ہے۔موسم سرما کے خوشگوار و ٹھنڈے ماحول میں کاجل سے بھرے نیناں بہت اچھے لگتے ہیں۔
نوجوان لڑکیاں اور خواتین کاجل پنسل یا کاجل سے اپنی آنکھوں میں نہایت نفاست سے گہری لائن لگائیں۔اگر آپ کو آنکھوں سے باہر ہوا کاجل پسند ہے تو آپ موٹی لائن لگا کر کاٹن بڈ سے اس کو باہر کی طرف پھیلا کر لگا سکتی ہیں۔
آپ کے خیال میں کاجل دن کے وقت زیادہ موزوں اور مناسب نہیں رہتا ہے۔آپ ایک بار دوبارہ سوچئے۔

(جاری ہے)

دراصل کاجل ایک ورسٹائل میک اپ ہے جسے آپ صبح سے شام کسی بھی وقت اپنی آنکھوں پہ اپلائی کر کے منفرد انداز اپنا سکتی ہیں۔

کاجل یا آئی پنسل ہمیشہ واٹر پروف خریدیں کیونکہ اعلیٰ کوالٹی کا واٹر پروف کاجل تادیر آنکھوں میں اپنی صحیح حالت میں برقرار رہتا ہے۔سو ٹھٹھرتی سردی کی سرمئی شاموں میں کاجل سے بھرے کجرارے نیناں کا مقبول فیشن ٹرینڈ اپنانے کیلئے آپ تیار ہیں؟
آپ بہت زیادہ ہیوی اور رنگوں سے بھرپور آئی میک اپ کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔
تو کوئی مسئلہ نہیں ہے آجکل ہیوی آئی شیڈز کاجل، پنسل اور مسکارے کے ساتھ ”نو میک اپ“ کا تاثر بھی فیشن میں ان ہے۔اب اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے آپ صرف منہ دھو کر گھر سے باہرنکل جائیں یا کسی تقریب میں شرکت کے لئے تیار ہو جائیں بلکہ آپ میک اپ کرتے ہوئے ہلکے اور نیچرل رنگوں کے شیڈز پر زیادہ فوکس کریں جو آپ کی آنکھوں کو نیچرل یعنی قدرتی اور خوبصورت تاثر بخشے اور آپ کی آنکھیں اس جادوئی ان دیکھے میک اپ سے ایک دلفریب انداز پیدا کریں اور سادگی میں حسن کے جلوے بکھیریں۔
آپ اپنی آنکھوں کو نہایت سادہ اور خوبصورت انداز بخشنے کیلئے صرف اپنی پلکوں کو لیش کرلر سے کرل کر کے ایک دو کوٹ مسکارا کے اپلائی کر سکتی ہیں اس سے نہایت فریش اور نیچرل لُک آتا ہے۔
موسم سرما میں ٹرینڈی آئی میک اپ رعنائی میں اضافے کے ساتھ آنکھوں کی قدرتی خوبصورتی پر بھی توجہ دیں۔آنکھوں کا صحت مند اور تر و تازہ نظر آنا بھرپور و پُرسکون نیند اور ٹینشن سے پاک صحت بخش لائف اسٹائل کی علامت ہوا کرتا ہے۔
آپ بھی اپنی آنکھوں کو قدرتی خوبصورتی و چمک بخشنے کی سعی کیجئے۔گرمیوں میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم میک اپ کا استعمال کریں اور بیوٹیشنز بھی کول اور لائٹ شیڈز استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔تاکہ آپ گرمی میں بھی فریش اور تر و تازہ نظر آئیں جبکہ سردیوں میں اسٹائلٹ اور میک اپ آرٹسٹ ڈارک میک اپ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اس سیزن میں بلیو اور بلیک آئی کلر بہت ان ہیں۔آپ آئی شیڈو لگانے کے تمام اصولوں کو توڑتے ہوئے آئی شیڈ کا ہلکا سا شیڈ اپنی آنکھوں کے نچلے حصے پر لگا کر ایک ڈرامائی لک اپنا سکتی ہیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.