Aankhen Bari Aur Khoobsurat Karne Ke Behtareen Mashwara - Article No. 3382

آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے بہترین مشورے - تحریر نمبر 3382
آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں
پیر 21 اپریل 2025
ڈاکٹر لبنیٰ کہتی ہیں کہ آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ذیل میں ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس سے کسی بھی انسان کی آنکھیں قدرے بڑی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
نیند کا خیال رکھیں
اگر آپ کو عادت ہے رات میں دیر تک جاگنے کی تو نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی آنکھیں سرخ اور خشک ہو جاتی ہیں اور اس کا براہِ راست آپ کی نیند سے تعلق ہے آنکھوں کی صحت کے لئے کم سے کم 5 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم کی صحت کے لئے 7 گھنٹے کی نیند ضروری ہے اگر آپ وقت پر نیند پوری کریں گے تو اس سے آپ کی صحت کے ساتھ آنکھوں پر بھی اثر ہو گا اور آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں ہو جائیں گی۔
(جاری ہے)
پانی کا استعمال
سوجی ہوئی بے جان آنکھیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جسم کو تندرست رکھنے کے لئے جسم کو کم سے کم 8 گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 8 گلاس پانی کا استعمال کریں گے تو آپ کا جسم تندرست رہے گا اور آپ کا چہرہ کھلا ہوا دکھے گا۔
آنکھوں کا مساج کریں
آنکھوں کے ارد گرد انگلیوں سے آرام آرام سے مساج کریں ایسا کرنے سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور آنکھوں کے ارد گرد داغ دھبے اور جھریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس عمل کو اپنی عادت بنا لیں کیونکہ یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین اور آسان طریقہ ہے۔
آنکھوں کا ماسک استعمال کریں
آنکھوں کی سوزش کو ختم کرنے کے لئے 10 منٹ کے لئے آنکھوں کا ماسک استعمال کریں اس عمل کو کرنے سے آپ کی آنکھیں ملائم ہو جاتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ماسک موجود نہیں ہے تو برف کی ٹکیا سے آنکھوں کا مساج کر لیں۔
Browse More New Trends of Beauty

جلد کی دلکشی کے لئے چاکلیٹ
Jild Ki Dilkashi Ke Liye Chocolate

لپ اسٹک آپ کو بنائے بہترین
Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

قدرت کا بوٹوکس استعمال کریں جھریوں سے چھٹکارا پائیں
Qudrat Ka Botox Istemal Karen Jhuriyon Se Chutkara Payen

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا
Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

سیلیبریٹیز کی طرح آپ بھی اپنا خیال رکھیں
Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain

خشک اور چکنی جلد کا امتزاج - دیکھ بھال ہے خاص
Khushk Aur Chikni Jild Ka Imtizaj - Dekh Bhaal Hai Khas

سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے
Sajna Sanwarna Bhi Aik Art Hai

نیل آرٹ
Nail Art

آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل
Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial

سولہ سنگھار ہوئے اتنے آسان
Sola Singhar Hue Itne Aasan

آیا بارشوں کا موسم حسن کے نکھار کا موسم
Aaya Barishon Ka Mausam Husn Ke Nikhar Ka Mausam