Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain - Article No. 3330

Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain

سیلیبریٹیز کی طرح آپ بھی اپنا خیال رکھیں - تحریر نمبر 3330

جواں عمر نظر آنے کے لئے دنیا بھر میں ارب پتی افراد مختلف جتن کرتے ہیں مگر چند عام عادات کو ترک کر دینا بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

پیر 18 نومبر 2024

آمنہ فیصل
ہم اکثر ان سیلیبریٹیز سے متعلق بات کرتے ہیں، جو 40 یا 50 سال کی ہونے کے باوجود نہ صرف خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں بلکہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ جواں بھی دکھائی دیتی ہیں، اس کی بنیادی وجہ ان کی روزمرہ کی عادتیں ہیں۔اس کے برعکس ہم اکثر ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں، جو 25 سال کی ہونے کے باوجود 30 یا 35 برس کی محسوس ہوتی ہیں۔
اس کی وجہ وہ عادتیں ہیں، جن سے لاعلمی ہمیں تیزی سے بڑھاپے کی جانب راغب کر رہی ہوتی ہیں۔جواں عمر نظر آنے کے لئے دنیا بھر میں ارب پتی افراد مختلف جتن کرتے ہیں مگر چند عام عادات کو ترک کر دینا بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
اکثر خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک وقت میں دس کام کرنا پسند کرتی ہیں اور اس خوبی کو وہ اپنے لئے فخر کی بات سمجھتی ہیں لیکن کیا آپ جانتی ہیں آپ کی اس عادت کا خمیازہ آپ کے جسم کو ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بہت زیادہ تناوٴ جسمانی خلیات کو نقصان پہنچانے اور عمر کی رفتار بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔اس لئے کوشش کریں کہ آپ ایک وقت میں ایک ہی کام کریں۔یہ جاننے کے باوجود کہ چینی ہمارے لئے بہتر نہیں، دنیا میں لوگوں کی اکثریت میٹھے کا شوق رکھتی ہے۔یہ وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی عمر بڑھانے، آنکھوں کے نیچے حلقے اور جھریوں کا سبب بن جاتا ہے۔
طبی ماہرین اس بارے میں رائے دیتے ہیں کہ چینی ہمارے خلیات سے منسلک ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے سے سرخی غائب ہو جاتی ہے۔آپ کو اپنی عمر سے بڑا دکھانے والی ایک عادت موئسچرائزنگ کو نظر انداز کرنا بھی ہے۔ہر انسان کی جِلد کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں کہیں کسی کی جِلد بے حد آئلی ہوتی ہے تو کسی کی بے حد خشک۔موئسچرائزنگ کی صورت میں جِلد کی نمی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
نمی کی کمی جِلد کی سطح کو خشک کر دیتی ہے، جو جِلد پر زائد جھریوں کو نمودار کر دیتی ہے لیکن باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کرنے سے آپ کی جِلد نرم رہتی ہے اور جھریاں بننے کے عمل کو موٴخر کر دیتی ہے۔
ہم میں سے اکثر خواتین خوبصورت اور کم عمر نظر آنے کے لئے چہرے کی جِلد کا تو بے حد خیال رکھتی ہیں لیکن گردن کو بھول جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں گردن کا رنگ چہرے سے مختلف لگتا ہے، اس کی جِلد لچکدار ہو جاتی ہے اور جھریاں پڑنے سے آپ پر بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہو جاتے ہیں۔
عمر بڑھنے کے ساتھ گردن پر لائنیں زیادہ نمایاں ہونے لگتی ہیں، جنہیں اچھے سے اچھا میک اَپ آرٹسٹ بھی نہیں چھپا پاتا۔اسی لئے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چہرے کے ساتھ گردن کو بھی اتنی ہی توجہ دی جائے۔مثلاً گردن کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، چہرے پر مساج کے وقت گردن کا مساج بھی ہر گز نہ بھولیں جبکہ اینٹی ایجنگ ماسک نہ صرف چہرے پر بلکہ گردن پر بھی اپلائی کیا جائے۔
یہی بات ہاتھوں کیلئے بھی ہے، جو خواتین کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔لازمی نہیں کہ صرف چہرہ ہی خوبصورت لگے، ہاتھ اور پاوٴں پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوتی ہے۔لہٰذا مینی کیور اور پیڈی کیور کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔یہی نہیں، دھوپ میں نکلتے وقت ہاتھ اور پیروں پر بھی سن بلاک لازمی لگائیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.