Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen - Article No. 3380

Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen

لپ اسٹک آپ کو بنائے بہترین - تحریر نمبر 3380

میک اپ اگر کاجل کے بغیر ادھورا ہے یا فاؤنڈیشن کے بغیر سجتا نہیں تو لپ اسٹک کے بغیر بھی نا مکمل تصور ہوتا ہے

منگل 15 اپریل 2025

آمنہ غفار
میک اپ اگر کاجل کے بغیر ادھورا ہے یا فاؤنڈیشن کے بغیر سجتا نہیں تو لپ اسٹک کے بغیر بھی نا مکمل تصور ہوتا ہے۔یہ آپ کو اپنا بہترین Look دینے میں معاون کاسمیٹکس میں شمار ہوتی ہے۔آپ کے لباس، جیولری، پرس یا ہینڈبیگ کے ساتھ مکمل میک اپ ہی شخصیت کو پرکشش بنانے میں لپ اسٹک کا کردار ایک زمانے میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔
اگر آپ میک اپ کے بعد بھی اعتماد محسوس نہ کریں تو اس کا مطلب ہے کوئی کاسمیٹک غلط استعمال ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)


یہ جان لیجئے کہ جس طرح متوازن غذا آپ کو صحت مند و توانا بناتی ہے اسی طرح متوازن میک اپ بھی ہوتا ہے۔ہر کاسمیٹک دھیان سے استعمال ہو تو بہتر ہے اور جو خود پر جچے وہی لگائیے تب بات بنتی ہے۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ کس رنگ کی لپ اسٹک پسند کرتی ہیں یہ شارپ بولڈ ہو یا ڈرامائی رنگوں پر مشتمل یا پھر قدرتی سے قریب تر یا پھر فلوریسنٹ شیڈز، کیونکہ آپ کو موسم، اپنے لباس، موقع محل اور ضرورت کے حساب سے ان کا چناؤ کرنا ہوتا ہے۔

چنانچہ جب Matte لپ اسٹک لگانے کا ارادہ ہو تب پہلے ہونٹوں پر موئسچرائزر کا ٹچ ضرور دیں۔اس کے بعد لگائی جانے والی لپ اسٹک زیادہ کشش رکھتی ہے اور ہونٹوں کی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.