Sajna Sanwarna Bhi Aik Art Hai - Article No. 3315

سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے - تحریر نمبر 3315
ملک میں چاہے ٹھٹھرا کر رکھ دینے والی سردی ہو یا ہوش و حواس معطل کر دینے والی گرمی، خواتین میک اپ بنا نہیں رہ سکتیں
ہفتہ 5 اکتوبر 2024
ملک میں چاہے ٹھٹھرا کر رکھ دینے والی سردی ہو یا ہوش و حواس معطل کر دینے والی گرمی، خواتین میک اپ بنا نہیں رہ سکتیں۔موسم سرما کا میک اپ اتنا مشکل نہیں جتنا کہ موسم گرما کا میک اپ فکرمند کرتا ہے۔موسم گرما میں چونکہ قدرتی طور پر رنگت سانولی، جلد کھردری خشک اور روکھی ہونے لگتی ہے اس لئے خواتین میک اپ کو ناراض موسم گرما میں بھی نہیں کر سکتیں۔یہی وجہ ہے کہ کافی احتیاط کے ساتھ موسم گرما میں بھی میک اپ کا استعمال بتدریج جاری رہتا ہے۔خواتین کے سجنے سنورنے میں میک اپ کا کردار کلیدی ہے۔میک اپ کرنے کی اپنی تکنیک ہوتی ہے۔اسی لئے میک اپ میں بھی موسم کا خیال رکھنا چاہیے۔میک اپ زیادہ دیر تر و تازہ رہے اور اسے بار بار ٹھیک نہ کرنا پڑے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک اچھا اور کامیاب میک اپ ہے۔
(جاری ہے)
میک اپ ماہرین کا خیال ہے کہ میک اپ چاہے موسم گرما کا ہو یا سرما کا، زیادہ دیر تر و تازہ رہنے والا مہارت سے کیا گیا کیونکہ بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والا میک اپ آپ چہرے کی من چاہی خوبصورتی اجاگر کرتا ہے بلکہ آپ کو کسی بھی تقریب میں پُراعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پُرسکون بھی رکھتا ہے۔تو آئیے آج کچھ بات کر لیتے ہیں کچھ ایسی ٹپس کی جن کے استعمال سے آپ سخت دھوپ میں بھی اپنا میک اپ برقرار رکھ سکیں۔میک اپ آرٹسٹ پرائمر کو گرمیوں کا دوست قرار دیتے ہیں۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن گرمیوں میں بھی دیرپا قائم ہے تو پرائمر کا استعمال کیجیے۔پرائمر استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ چہرے پر پرائمر کی تھوڑی سی (مٹر کے دانے برابر) مقدار معیاری برش کے ذریعے چہرے پر لگائی جائے پرائمر جلد پر چکنائی نہیں آنے دیتا اور فاؤنڈیشن کا اثر چہرے پر رہتا ہے۔اسے چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔میک اپ آرٹسٹ کے نزدیک تِپ۔سیلی کون فارمولا پر مشتمل پرائمر کا انتخاب بہترین ہے یہ آپ کی جلد اور آپ کے ارد گرد آب و ہوا میں موجود نمی کے درمیان رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے جلد پر پسینہ نہیں آتا اور آپ کا میک اپ پسینے سے پاک رہتا ہے۔
Browse More New Trends of Beauty

عید الاضحی پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے
Eid Ul Adha Par Makeup Kaisa Hona Chahiye

آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے بہترین مشورے
Aankhen Bari Aur Khoobsurat Karne Ke Behtareen Mashwara

جلد کی دلکشی کے لئے چاکلیٹ
Jild Ki Dilkashi Ke Liye Chocolate

لپ اسٹک آپ کو بنائے بہترین
Lipstick Aap Ko Banaye Behtareen

اپنے ہاتھوں پیروں کی حفاظت خود کریں
Apne Hathon Pairon Ki Hifazat Khud Karen

قدرت کا بوٹوکس استعمال کریں جھریوں سے چھٹکارا پائیں
Qudrat Ka Botox Istemal Karen Jhuriyon Se Chutkara Payen

کاجل کا فیشن پھر لوٹ آیا
Kajal Ka Fashion Phir Laut Aaya

سیلیبریٹیز کی طرح آپ بھی اپنا خیال رکھیں
Celebrities Ki Tarah Aap Bhi Apna Khayal Rakhain

خشک اور چکنی جلد کا امتزاج - دیکھ بھال ہے خاص
Khushk Aur Chikni Jild Ka Imtizaj - Dekh Bhaal Hai Khas

نیل آرٹ
Nail Art

آئس واٹر فیشل ایک آسان ترین فیشل
Ice Water Facial Aik Asan Tareen Facial

سولہ سنگھار ہوئے اتنے آسان
Sola Singhar Hue Itne Aasan