Bagair Makeup Ke Kaise Khubsurat Dikhai Diya Jaye - Article No. 2916

Bagair Makeup Ke Kaise Khubsurat Dikhai Diya Jaye

بغیر میک اپ کے کیسے خوبصورت دکھائی دیا جائے - تحریر نمبر 2916

میک اپ کے ساتھ تو لوگوں نے آپ کی تعریف کافی بار کی ہو گی لیکن جب کوئی آپ کی اسکن کی تعریف کرتا ہے یا بغیر میک اپ کے خوبصورت بتاتا ہے تو وہ آپ کے لئے یہ بہت بڑا کمپلیمنٹ ہوتا ہے

جمعہ 1 جولائی 2022

چہرے کی خوبصورتی ہر لڑکیاں و خواتین چاہتی ہیں۔”میک اپ“ سے چہرے کو بے حد خوبصورت بنایا جا سکتا ہے،لیکن اصل خوبصورتی کی بات ہی کچھ اور ہے۔جب آپ کی اسکن (جلد) قدرتی خوبصورت دکھے گی تب آپ کو کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔میک اپ کے ساتھ تو لوگوں نے آپ کی تعریف کافی بار کی ہو گی لیکن جب کوئی آپ کی اسکن کی تعریف کرتا ہے یا بغیر میک اپ کے خوبصورت بتاتا ہے تو وہ آپ کے لئے یہ بہت بڑا کمپلیمنٹ ہوتا ہے۔
ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بغیر میک اپ کے بھی خوبصورت دکھے۔تو آئیے جانتے ہیں بغیر میک اپ کے خوبصورت دکھنے کے ٹپس۔
چہرہ دھوئیں:
رات کو سونے سے پہلے چہرہ ضرور دھوئیں۔اگر آپ کہیں گھوم کر آئے ہیں،تو بھی گھر آتے ہی چہرے کو پانی سے دھوئیں۔

(جاری ہے)


چہرہ دھونے کے بعد کریم لگائیں:
چہرہ دھونے کے بعد اسے نمی کی ضرورت ہوتی ہے،اس لئے کریم لگانا نہ بھولیں۔

اگر آپ کی چکنی جلد (آئلی اسکن) ہے تو آپ ”سیرم“ کا استعمال کریں۔
اسکرب کریں:
ہفتے میں ایک بار اسکرب ضرور کریں۔آپ گھر پر بھی اسکرب بنا سکتی ہیں۔آپ 30 گرام چینی میں 3 چمچ دہی اور ایک چمچ شہد ملا لیں۔اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے 10 منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
دھوپ سے بچیں:
دھوپ اسکن کیلئے ضروری ہے لیکن تھوڑی ہی مقدار میں۔
زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے جلد خراب ہوتی ہے۔بہت زیادہ دھوپ نہ بھی ہو تب بھی سن اسکرین (Sunscreen) کا استعمال کریں۔
فیشل:
فیشل سے بجھی ہوئی بے جان جلد بھی تروتازہ ہو جاتی ہے۔فیشل سے آپ کے چہرے میں خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور آپ کا چہرہ چمکنے لگتا ہے۔مہینے میں ایک بار فیشل ضرور کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Bagair Makeup Ke Kaise Khubsurat Dikhai Diya Jaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.