Bright Aur Shimri MakeUp - Article No. 2857

Bright Aur Shimri MakeUp

برائٹ اور شمری میک اپ - تحریر نمبر 2857

ریڈ لپ اسٹک اور ڈبل آئی لائنر کا فیشن

پیر 18 اپریل 2022

راحیلہ مغل
آج کل میک اپ کو مزید آسان بنانے کے لئے نئی نئی مصنوعات متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ میک اپ کرنا ہر خاتون کے لئے آسان عمل بن جائے۔آج سے چند سال قبل تک لوگ صرف اس ہی کو میک اپ سمجھتے تھے جو چہرہ کو نہ صرف تبدیل کر دے اور صرف یہ ہی نہیں خواتین پارلر جا کر یہ کہہ کر میک اپ کراتی تھیں کہ میک اپ ایسا ہو جو نمایاں طور پر دکھے اور چہرے کے خدوخال کو بھی نمایاں کرے۔
یہ ہی وجہ تھی کہ میک اپ کے استعمال کے لئے برائٹ رنگوں کا انتخاب کیا جاتا تھا۔
دراصل ہر عورت نمایاں اور منفرد آنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ فیشن اور اسٹائل کی دنیا کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے رجحانات سے باخبر رہتی ہے۔اس کے لئے کبھی وہ اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے پہننے اوڑھنے اور سجنے سنورنے کے انداز جانچتی ہیں تو کبھی ٹی وی،اخبارات اور رسائل کو کھنگالتی ہے۔

(جاری ہے)

پچھلے کچھ سالوں سے نو میک اپ اور لائٹ میک اپ کا رواج رہا،لیکن اب اس کی جگہ شمری میک اپ لے رہا ہے،اس کے علاوہ رواں سال گہرے رنگوں کو مکس کرکے آئیز میک اپ کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے براؤن کے مختلف شیڈز،نیون اور گولڈن کلرز استعمال کئے جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ شمر استعمال کیا جا رہا ہے۔جس سے میک اپ میں چمک آتی ہے اس کے علاوہ ڈبل لائنر کا فیشن ہے۔
جس طرح انیس سو ساٹھ میں استعمال ہوتا تھا۔اسی طرح اگر لپ اسٹک کی بات کریں تو پچھلے سال لائٹ کلرز ان رہے لیکن اس سال میک اپ ماہرین ریڈ لپ اسٹک زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔اس عید پر آپ کو ہر طرف شوخ کلرز نظر آئیں گے۔شمری براؤن اور گولڈن رنگ آنکھوں کے میک اپ میں استعمال ہوں گے،اس کے علاوہ بیس میں بھی شائن استعمال کی جائے گی جس سے پورا چہرہ روشن نظر آئے گا۔

آج کل لڑکیاں زیادہ بھاری بھرکم برائیڈل میک اپ پسند نہیں کرتیں۔تاہم میک اپ میں چہرے کا سب سے نمایاں حصہ آنکھیں سمجھی جاتی ہیں اس لئے آنکھوں کا میک اپ جس قدر خوشنما ہو،چہرے کا تاثر اتنا ہی پُرکشش دکھائی دیتا ہے اسی لئے برائیڈل میک اپ میں بھی آئی میک اپ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔اس عید ایک سے زائد نمایاں اور گہرے آئی شیڈز لگانے کا رجحان نسبتاً زیادہ ہو گا اور ہلکے پھلکے آئی شیڈز کے ساتھ گلیٹر کا استعمال کرکے شمری آئی میک اپ کو ترجیح دی جائے گی۔
دوسری طرف بھاری بھرکم،آئی لیشز‘یعنی پلکوں کا رجحان بھی رہے گا اور اس عید پر ہم ڈبل آئی لائنر استعمال کریں۔وِنگ یعنی پَر کی شکل میں اور ڈبل لائنر کا استعمال بہت زیادہ ہو گا۔کاجل کا فیشن اب آؤٹ ہو چکا ہے اس کی جگہ آپ آنکھوں کے اندر گولڈن یا سلور آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔موٹی آئی بروز یعنی بھنوؤں کا رجحان ابھی برقرار ہے اور آئندہ بھی رہے گا،اس لئے اگر آپ کی آئی بروز قدرتی طور پر ہلکی یا غیر نمایاں ہیں تو انہیں آئی برو پنسل یا آئی برو پاؤڈر کے استعمال سے بھی نمایاں کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس عید پر آپ کے چہرے کی جلد کا مجموعی تاثر”گلوسی“ ہونا چاہیے مگر ہونٹوں کے لئے ریڈ لپ اسٹک اور لپ گلوس کا انتخاب کرتے ہوئے گہرے رنگوں میں میٹ لپ کلرز ہی استعمال کریں۔چونکہ اس عید پر چمکدار انداز بھی میک اپ میں ان رہے گا،لہٰذا اپنے ”چیک بونز“ یعنی رخسار کے اوپری ہڈیوں کو فاؤنڈیشن اور ہائی لائٹر کے استعمال سے چمکدار بنائیں۔
بھاری بھرکم بیس نہ لگائیں،بلش آن کے لئے پنک اور پیچ شیڈز ہی فیشن میں ہیں۔
اس میں شک نہیں کہ میک اپ اور خواتین ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔کوئی تقریب ہو یا تہوار،شادی بیاہ کا موقع ہو یا کسی کے گھر جانے کا موقع ہو خواتین بغیر میک اپ کے گھر سے باہر نہیں نکلتیں۔ہلکا میک اپ کرنے سے ان کے چہرے کی خوبصورت اور تازگی برقرار رکھتی ہے کیونکہ ہلکا میک اپ چہرے کے مرجھائے پن کو دور کرتا ہے جس سے چہرہ ہشاش بشاش رہتا ہے۔
اس لئے میک اپ ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ خواتین کو چاہئے کہ میک اپ کا سامان خریدتے وقت کسی معیاری کمپنی کا میک اپ ہی خریدیں جو چہرے کی خوبصورتی اور قدرتی چمک کو برقرار رکھے۔میک اپ کرتے وقت فاؤنڈیشن (Foundation) اور پاؤڈر کا انتخابات جلد کی رنگت کی مناسبت سے کریں۔میک اپ کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ اگر سردیاں ہوں تو کولڈ کریم (Cold Cream) اور گرمیاں ہوں تو وینشنگ (Vanishing) کریم کا استعمال کریں۔
ان کے علاوہ فیس پاؤڈر کاجل‘لپ اسٹک‘نیل پالش،نیل پالش ریمور‘آئی لائنر‘مسکارا‘آئی شیڈز‘کونٹور‘بلشر اسٹیک‘میک اپ اسٹک‘آئی برو نیسل‘لپ گلوز اور میک اپ برشز‘کا ان تمام چیزوں کا ہونا لازم ہے۔میک اپ کرنے کیلئے سب سے پہلے تھریڈنگ کریں جس سے چہرہ صاف ہو جاتا ہے اور اگر تھریڈنگ نہ کرنی ہو تو بلیچ کر لیں۔بلیچ کے بعد چہرے کا مساج کریں۔اس سے چہرے کا میک اپ دیر تک قائم رہتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Bright Aur Shimri MakeUp" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.