Chashma Naguzeer Hai Tu MakeUp Bhi Zaroori - Article No. 2429

Chashma Naguzeer Hai Tu MakeUp Bhi Zaroori

چشمہ ناگزیر ہے تو میک اپ بھی ضروری - تحریر نمبر 2429

بینائی کا مسئلہ کوئی مسئلہ نہیں

ہفتہ 26 ستمبر 2020

کیا ہوا اگر آپ دور یا نزدیک کی چیزوں کو بغور نہیں دیکھ پاتیں اور چشمہ یا عینک لگانا آپ کی مجبوری اور ضرورت دونوں ہی ہیں۔ آپ کسی بھی عمر میں ہوں میک اپ ہلکا یا پارٹی میک اپ کرنا چاہیں تو عینک یا بینائی کو مسئلہ نہ بنائیں درست میک اپ کے لئے آپ کو پیشہ ورانہ رہنمائی درکار ہے۔ ذیل میں ہم اسی سلسلے میں آپ کی مدد کریں گے․․․․
جس طرح آپ کو نارمل میک اپ کے لئے پرائمر،فاؤنڈیشن،کنسیلر،سیٹنگ پاؤڈر،آئی شیڈو،آئی لائنر،مسکارا،بلش اور میک اپ کے لئے برشز درکار ہوتے ہیں اسی طرح وہی اشیاء آپ کے زیر استعمال رہیں گی۔
سب سے پہلے ہمیں اپنی جلد کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کوئی بھی اسکرب یا ابٹن استعمال کرتی ہوں ضرور کریں اور اس کے بعد ملک کلینزر سے بھی جلد صاف کرلیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ٹونر اور موئسچرائزرز لگا کے دو تین منٹ جلد کو چھوڑ دیں تاکہ نمی جذب ہو جائے اور میک اپ دیر تک برقرار رہے۔
فاؤنڈیشن
پرائمر لگا کے دو سیکنڈ کا وقفہ دیجئے پھر فاؤنڈیشن لگایئے اور جلد کو تھپتھپایئے،رگڑیئے مت،جلد کے کچھ حصے سیاہی مائل ہوں یا سرخی نمایاں ہو تو ان جگہوں پر تھوڑی زیادہ مقدار میں فاؤنڈیشن لگایئے۔


کنسیلر
کنسیلر اور کلر کریکٹر کے استعمال میں خصوصی احتیاط اور مہارت درکار ہوتی ہے۔آنکھوں کے نچلے حصے کی جلد پر ان کا لگایا جانا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ عینک کے فریم کے نچلے حصے سیاہی مائل نہ نظر آئیں۔ آنکھیں بھی واضح،روشن اور کھلی ہوئی نظر آئیں۔ کنسیلر عام طور پر فاؤنڈیشن کے شیڈ سے ایک درجہ ہلکا لگایا جاتا ہے ۔
خاص طور پر سیاہ حلقے چھپانے کے لئے یہ نہایت کار آمد تجویز ہے۔
پاؤڈر
سیٹنگ پاؤڈر کی تھوڑی مقدار لے کر آنکھوں کے نچلے حصے پر نرم انگلیوں کی مدد سے لگانا ضروری ہے۔ اس طرح کنسیلر اپنی جگہ قائم رہتا ہے اور چشمے کی کریز بھی نہیں بنتی۔ میک اپ بھی لمبے عرصے تک قائم رہے گا۔ پاؤڈر چہرے کے ان حصوں پر جو زیادہ روغنی محسوس ہوں وہاں زیادہ مقدار میں لگایا جاتا ہے۔

بھنوئیں بھی سنواریئے
اگر آپ بھنوئیں بنواتی ہیں تو ان کا جائزہ لیتی رہا کریں کہ کب اور کتنے بال علیحدہ کرنا ضروری ہو چکا ہے ۔اگر آپ کی بھنوئیں ضرورت سے زیادہ باریک ہو چکی ہیں تو انہیں برش کرکے آئی برو پاؤڈر سے بھر دیں۔ یہ پاؤڈر آپ کی بھنوؤں کی رنگت سے میل کھاتا ہو تو اچھا ہے ۔ہلکا یا گہرا ہر طرح کا شیڈ غیر فطری تاثر دے گا۔

آنکھیں اور ہونٹ مرکزی توجہ چاہتے ہیں
آنکھوں کے پپوٹوں پر کسی بھی فطری یا قدرتی رنگ کا ہلکا سا شیڈ لگانا مناسب رہے گا۔ واٹر پروف جیل لیکوئیڈ لائنر بھی لگایئے۔ پلکوں کو کرل کرنا بھی جاذب نظر ہوتا ہے۔ ضرور کیجئے اور پھر ان کو حجم دینے والا مسکارا لگایئے۔اب آخر میں ہونٹوں کو معمولی سا موئسچرائزر لگا کے نم کیا جا سکتا ہے اور اپنی پسند کی لپ اسٹک یا کپڑوں کی رنگت کی مناسبت سے جس شیڈ کی لپ اسٹک موزوں سمجھیں لگا لیجئے۔چشمہ اچھی طرح صاف کیجئے اور پہن لیجئے اس طرح چشمے کے ساتھ میک اپ نہایت پرکشش دکھائی دے گا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Chashma Naguzeer Hai Tu MakeUp Bhi Zaroori" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.