Cold Makeup - Article No. 3083

Cold Makeup

کولڈ میک اپ - تحریر نمبر 3083

کولڈ یہ میک اپ کی ایک ایسی قسم ہے جس میں چہرے کو کچھ یوں سجایا جاتا ہے جسے دیکھتے ہی لگتا ہے کہ آپ کسی انتہائی سرد مقام پر ہیں

منگل 28 فروری 2023

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میک اپ کے انداز تبدیل ہونا باعث حیرت نہیں۔کچھ عرصے کے دوران سائرن میک اپ کے بعد آئی لائنز کے ٹرینڈ بہت مشہور رہے لیکن پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک نیا میک اپ سامنے آیا ہے جس کا نام ہی کچھ ایسا ہے کہ سنتے ہی سردی کا احساس ہوتا ہے۔اسی طرح جون میں سن برن بلش میک اپ بھی بہت مشہور ہوا تھا۔اس وقت سوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کولڈ میک اپ کے مظاہر بڑے پیمانے پر دکھائی دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ مجھے ٹھنڈ لگ رہی ہے کے ٹرینڈز چل رہے ہیں۔
اس ٹرینڈ کی وجہ دنیا کے بیشتر حصوں میں پھیلا سرد موسم ہے اور اس کی مناسبت سے ہی یہ ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے۔
کولڈ یہ میک اپ کی ایک ایسی قسم ہے جس میں چہرے کو کچھ یوں سجایا جاتا ہے جسے دیکھتے ہی لگتا ہے کہ آپ کسی انتہائی سرد مقام پر ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں گلابی گالوں کے علاوہ ناک سرخی مائل ہوتی ہے جبکہ اس کے ساتھ گرم ٹوپی بھی پہنی جاتی ہے۔جس سے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ آپ کسی برفیلے مقام پر موجود ہیں یا پھر ابھی وہاں سے آئے ہیں۔

اس میک اپ میں ایسا انداز اپنایا جاتا ہے کہ جیسے آپ کسی انتہائی سرد مقام پر موجود ہیں۔بلش ونٹر لُک میک اپ کی وجہ وہی گالوں کی سرخی ہے جبکہ یہ سب کو معلوم ہی ہے کہ بلش انگریزی میں ایسے شرمانے کو کہتے ہیں کہ جس میں گال سرخ ہو جاتے ہیں۔چونکہ بلش کو رومانوی سا تصور بھی سمجھا جاتا ہے اس لئے کولڈ میک اپ نوجوان لڑکے لڑکیوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور وہ ویسی ہی لُک بنا کر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

چہرے پر ایسا تاثر لانے کے لئے میک اپ کی مختلف اشیاء استعمال کی جا سکتی ہیں۔گالوں اور ناک پر ہلکی سی سرخی اس میک اپ کی سب سے اہم بات ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہلکے فاؤنڈیشن کے ساتھ آغاز کریں۔اس کے بعد چہرے پر اس طرح سے پاؤڈر لگائیں کہ وہ ذرا سی دھندلی نظر آئے۔اس کے بعد گالوں کے ابھرے حصے پر ہلکی سرخی مائل آئٹم لگائیں جو زیادہ گہری نہیں ہونی چاہیے تاہم یہی سرخی ناک کے اوپر اور اطراف میں نسبتاً زیادہ لگائی جائے گی۔
اس کے لئے اسپنج کا استعمال کیا جائے تو چہرے پر اوس سی بھی دکھائی دے گی۔کچھ مزید ضروری چیزیں،اس کے لئے میک اپ کا عام سامان ہی استعمال ہوتا ہے۔یہ میک اپ صرف چہرے تک محدود نہیں بلکہ اس میں ٹوپی اور کپڑے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ساتھ ہی گرم کوٹ اور رنگین اونی ٹوپی بھی پہنیں۔ویسے تو اس کے لئے تصویر انڈور بھی لی جا سکتی ہے تاہم بیرونی منظر ہو تو زیادہ دلکشی پیدا ہوتی ہے۔
اسی طرح پس منظر میں کسی ایسے مقام کی تصویر بھی لگائی جا سکتی ہے جہاں برف دکھائی دے رہی ہوں۔انٹرنیٹ اور ایپس کے دور میں ایسا بیک گراؤنڈ حاصل کرنا زیادہ مشکل نہیں۔بلش لُک کے حوالے سے یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ ایسا ہی ایک میک اپ کا انداز سن برن بلش بھی ہے جس میں کچھ ایسا دکھائی دیا جاتا ہے جیسے سن باتھ لیا گیا کیونکہ اس میں بھی زیادہ گورے افراد کا رنگ بھورا سا ہو جاتا ہے اور گندمی رنگ نسبتاً گہرے رنگ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Cold Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.