Eyeliner Ke Istemal Ki Taknik - Article No. 2686

Eyeliner Ke Istemal Ki Taknik

آئی لائنر کے استعمال کی تکنیک - تحریر نمبر 2686

اکثر خواتین اس بات سے پریشان نظر آتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ تو نہایت مہارت و مشاقی سے کر لیتی ہیں لیکن آئی لائنر لگاتے ہوئے اُن سے کوئی نہ کوئی گڑبڑ ضرور ہو ہی جاتی ہے

جمعرات 16 ستمبر 2021

اکثر خواتین اس بات سے پریشان نظر آتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ تو نہایت مہارت و مشاقی سے کر لیتی ہیں لیکن آئی لائنر لگاتے ہوئے اُن سے کوئی نہ کوئی گڑبڑ ضرور ہو ہی جاتی ہے۔کبھی آئی لائنر کا خط پپوٹوں کی بیرونی سطح سے باہر نکل جاتا ہے‘کبھی آئی لائنر لگانے کے بعد اس کا لیکوئیڈ بجائے پلکوں کی اوپری سطح پر جمنے کے‘بہہ کر آنکھ کے اندر آکر آنکھ کی سفیدی کو سیاہی میں بدل دیتا ہے یا کبھی آئی لائنر لگاتے ہوئے ہاتھ کپکپانے لگتا ہے اور بجائے سیدھی خط کھینچنے کے آپ اپنی آنکھوں پر زگ زیگ جیسی لکیر بنا بیٹھی ہیں‘ان تمام پریشانیوں سے بچنے کا سہل و موٴثر طریقہ تو یہ ہے کہ ہمیشہ مستند و معیاری کمپنی کے تیار کردہ آئی لائنر خریدیں اور خریدتے وقت اس کے گاڑھے پن کو ضرور چانچیے اسے نہ تو زیادہ پتلا ہونا چاہیے اور نہ زیادہ گاڑھا اس کے ساتھ ساتھ آئی لائنر کا برش بھی بکھرے ہوئے بالوں والا نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)


آنکھوں پر لائنر لگانے سے پہلے اسے اپنے ہاتھ کی پشت پر لمبی لکیروں کی صورت میں یکساں انداز میں لگانے کی پریکٹس کریں اس کے بعد آنکھوں پر پلکوں کی اوپری سطح پر پپوٹے کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک متوازی خط کھینچیں۔اس دوران حتیٰ الامکان حد تک پُرسکون رہیے‘ورنہ جلدی جلدی میں کام بگڑ بھی سکتا ہے۔
یاد رکھیے کسی بھی کام کو بہترین طریقے سے پہلی ہی کوشش میں انجام نہیں دیا جا سکتا اس لئے آئی لائنر لگانے کی پریکٹس تقریب والے دن سے کئی روز پہلے شروع کر دیں تاکہ میک اپ کے بعد آخر میں اناڑی پن میں لگایا جانے والا آئی لائنر کہیں آپ کی محنت پر سیاہی نہ پھیر دے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Eyeliner Ke Istemal Ki Taknik" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.