Gulab Se Honton Ke Liye - Article No. 2939

Gulab Se Honton Ke Liye

گلاب سے ہونٹوں کے لئے - تحریر نمبر 2939

چند آزمودہ ٹوٹکے

پیر 1 اگست 2022

راحت شہناز
نرم و گداز،صحت مند اور گلابی ہونٹ ہر خاتون کی کمزوری ہوتی ہے خواہ آپ کی جلد کا رنگ سانولا ہو مگر ہونٹوں کی رنگت سیاہ نہیں ہونی چاہئے خاص کر ہونٹوں کے اطراف گوشے جو زیادہ گہرے رنگ کی لپ اسٹک لگانے یا طویل عرصے تک بیمار رہنے سے بھی اپنی قدرتی رنگت کھو دیتے ہیں۔کچھ کلینزنگ نہ کرنے اور کھانوں کے ذرات چپکے رہنے سے بھی رنگت پر اثر پڑتا ہے۔
کرسٹینا پرسن نیویارک کی میک اپ آرٹسٹ آپ کو چند ٹپس دیتی ہیں تاکہ آپ کے ہونٹ اگر ساخت میں پتلے ہیں تو بھی خوشنما اور بھرے بھرے سے دکھائی دیں۔
Lip Plumper
اسے صرف 5 منٹ کے لئے ہونٹوں پر لگا کر رکھنا ہوتا ہے اور پھر ٹشو پیپر سے جذب کرکے صاف کر لینا بہتر ہوتا ہے۔رگڑ کر صاف ہر گز نہ کریں کیونکہ جسم کا یہ عضو بے حد حساس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

موئسچرائزر بھی لگایا جا سکتا ہے اور ویزلین کی معمولی سی مقدار بھی بدنما رنگت کو فوری طور پر زائل کر سکتی ہے۔
Lip Liner
ہونٹوں کے سرحدی حصے میچنگ لپ لائنر کی مدد سے ابھارے جاتے ہیں لیکن اگر نیچرل میک اپ کرنا مقصود ہو تو Nude یا لپ اسٹک سے ہلکا لائنر اطراف کے خدوخال کو نمایاں کر سکتا ہے۔
Lipstick
اب پسندیدہ لپ اسٹک سے ہونٹوں کی بھرائی کیجئے بسا اوقات ہم پرانی لپ اسٹک استعمال کرتے ہیں جس کی نوک کا سرا باقی نہیں بچتا لپ لائنر یا پنسل کی نوک سے نقوش ابھارے جا سکتے ہیں جبکہ ہونٹوں کی بھرائی کے لئے چاہیں تو برش کی مدد سے بھی لپ اسٹک لگائی جا سکتی ہے۔

لپ اسٹک لگانے کے بعد ہونٹوں کے وسطی حصے میں لگے لپ لائنر کی صفائی بہت ضروری ہے۔نچلے ہونٹ کے دائرے کے خطوط پر بڑھتی ہوئی لپ اسٹک بدنما معلوم ہوتی ہے آپ صرف گلوسی ہونٹوں میں دلچسپی لیں کیونکہ ہونٹوں کا اُجلا پن اور چمک ہی آپ کے میک اپ کو دلکش تاثر دیتے ہیں۔
سپاٹ یا بے روغنی لپ اسٹک ہفتہ میں ایک آدھ بار ہی استعمال کی جائے تو بہتر ہوتا ہے۔
خشک موسم میں یہ ہونٹوں کو مزید کھردرا اور سخت کر سکتی ہے۔اس کے علاوہ یہ دفاتر کے استعمال تک موزوں خیال کی جاتی ہے۔شام اور رات کی تقریبات کے لئے چمکدار اور روغنی لپ اسٹک ہی بہتر انتخاب ہوا کرتی ہے۔
روزانہ کلینزنگ،نکھار کے لئے اُبٹن اور میٹھی یا رنگدار غذائیں کھانے کے بعد ہونٹوں کی صفائی ضروری ہے۔
پان کھانے کی عادت ترک کر دیں۔
اسی طرح تمباکو بھی نہ کھائیں۔چائے کی مقدار بھی کم کریں۔
لیموں،بالائی اور بیسن سے ہونٹوں کی سیاہی دور کی جا سکتی ہے۔زیتون اور بادام کے تیل کا ہلکے ہاتھوں سے مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔
ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لئے زیادہ مقدار میں پانی پئیں اور ناف پر زیتون کے تیل کی ہلکی سی مالش کرکے سوئیں۔ہونٹ قدرتی ملائمیت کے ساتھ تروتازہ بھی نظر آئیں گے۔
ہر روز گہرے رنگ کی لپ اسٹک لگانا نقصان دہ ہے۔لپ بام یا پنسل کا استعمال قدرے بہتر انتخاب ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Gulab Se Honton Ke Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.