Husn Barhaye Kajal - Article No. 2442

Husn Barhaye Kajal

حسن بڑھائے کاجل - تحریر نمبر 2442

یہ ہر زمانے میں خواتین کا انتخاب رہا ہے

منگل 13 اکتوبر 2020

راحیلہ مغل
آنکھوں کو رعنائی بخشتا،جاذب نظر،دلکش،شفاف،اور خوشنما بناتا کاجل اکیسویں صدی میں ہی نہیں بلکہ ہر زمانے میں خواتین کا انتخاب رہا ہے۔آنکھوں میں کاجل کے ذریعے موٹی دھاریاں یا لکیریں انہیں مزید نمایاں کرتی ہیں۔اس کی اہمیت اس وقت زیادہ بڑھ جاتی ہے جب خواتین کے حسن کے لئے مختص سولہ سنگھار میں بھی آنکھ کا کاجل دیکھنے کو ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ عرصہ دراز سے کاجل خواتین میں مقبول رہا ہے یہ آنکھوں کو شفاف رکھنے،جاذب نظر اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
کاجل نہ صرف قدرتی حسن یا آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ مختلف امراض کے علاج کے لئے بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔خاص طور پر موسم برسات میں اس کا استعمال آنکھوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)


آج کل خواتین میں مختلف قسم کے آئی میک اپ کا استعمال بہت مقبول ہو رہا ہے اور ان کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے نت نئے میک اپ ٹولز اور مصنوعات مارکیٹ میں موجود ہوتی ہیں جن کے باعث اکثر خواتین کی آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑتی جاتی ہے لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ صرف کاجل کے ذریعے بھی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے چونکہ آج کل لائٹ میک اپ کا رواج عام ہے۔

لڑکیاں لائٹ میک اپ کے ساتھ کاجل کو اس انداز سے لگاتی ہیں کہ ان کا میک اپ ایک دم نمایاں نظر آتا ہے۔آئیے پھر اس آرٹیکل میں بات کرتے ہیں میک اپ کے ان اسٹائل پر جن کے ذریعے آنکھوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
بیسک کاجل اسٹائل
کاجل کا وہ اسٹائل جس میں اوپر اور نیچے ایک ہی گولائی یا لکیر میں کاجل لگایا جائے تو اس اسٹائل کو بیسک کاجل اسٹائل کہا جاتا ہے۔
اگر آپ جلدی کسی تقریب میں جانا چاہتی ہیں تو بیسک کاجل اسٹائل لگائیں یہ با آسانی دو منٹ میں آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر دے گا۔
اپرلیش لائن کاجل اسٹائل
اگر آپ کسی عام تقریب میں جا رہی ہیں اپرلیش لائن کاجل اسٹائل آپ کے لئے بہترین ہے۔لیئن لائن کا جل استعمال کرنے کے لئے آنکھ کے اوپری حصے پر کاجل لگائیں اور نچلے حصے کو یونہی چھوڑ دیں یہ اسٹائل آپ کی آنکھوں کی انفرادیت میں اضافہ کرے گا۔

لوئرلیش سٹائل کاجل
اگر آپ زیادہ میک اپ نہیں کرنا چاہتیں تو اس اسٹائل کے ساتھ آپ اپنی یہ خواہش بخوبی پوری کر سکتی ہیں۔لوئرلیش اسٹائل میں آنکھ کے صرف نچلے حصے پر کاجل لگایا جاتا ہے اور پیوٹوں کو خالی چھوڑا جاتا ہے یہ شوخ اسٹائل اس وقت اپنایا جاتا ہے جب آپ بھر پور میک اپ نہیں کرنا چاہتیں آپ اس اسٹائل کے لائنر کو رات کی تقریب میں لگا کر جائیں تو لوگ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

اسموکی آئی اسٹائل کاجل
اگر آپ اسموکی آئی اسٹائل کاجل لگانا چاہتے ہیں تو آنکھوں کی لیش لائن پر کاجل لگائیں کچھ دیر تھوڑی سی مقدار میں پٹرولیم جیلی لے کر آنکھوں کو ہلکے ہاتھ سے رگڑیں جس سے کاجل اسموکی اسٹائل کا لک دے گا۔
ڈو کاجل اسٹائل
یہ اسٹائل ستر کی دہائی سے ہالی ووڈ ہیروئنوں میں خاصا مقبول ہے جس کے تحت آنکھ کے اوپری اور نچلے حصے میں تھوڑی گہری لکیروں کے ساتھ کاجل لگایا جاتا ہے اور آنکھوں کے کارنر کو Uشیپ میں تھوڑی سی موٹی لکیر کے ساتھ کاجل لگایا جاتا ہے۔
یہ اسٹائل آنکھوں کی جاذبیت میں اضافہ کرتا ہے۔
مصری کاجل اسٹائل
خواتین منفرد نظر آنے کی خواہشمند خواتین مصری اسٹائل سے ہی کاجل لگاتی ہیں۔آنکھوں کے پیوٹوں پر پلکوں سے لیکر بھنوؤں کی ہڈی تک کوئی میٹلک شیلڈ لگالیں۔اب آنکھ کے نچلے حصے پر گہری لائن بنائیں لائن کا آغاز آنکھ کے اندرونی گوشے سے کریں اور اس کا اختتام آنکھ کے بیرونی کونے پر کریں۔
بیرونی گوشے کی جانب کاجل قدرے بڑھا کر اس طرح لگائیں کہ یہ اوپر والی لائن سے مل جائے اور آنکھوں کے گرد ایک حاشیہ سا بنائیں۔بس یہی ہے کلاسیکی مصری سٹائل کاجل،اب کوئی وجہ نہیں کہ آپ کسی بھی تقریب میں ایسا کاجل لگا کر جائیں اور منفرد نظر نہ آئیں۔
سنگل اور ڈبل ونگ کاجل
اس اسٹائل کو اپنانے کے لئے ہمیں آنکھ کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لکیر(لائن)قدرے اوپر اٹھا کر اس طرح بنانی ہو گی جیسے کسی محو پرواز پرندے کا پر ہوتا ہے۔
ڈبل ونگ اسٹائل کے لئے آنکھوں کے اوپر والے حصے پر خوبصورت ساونگ بنایا جاتا ہے پھر نچلی سطح(یعنی پلکوں تلے) کاجل کو اس طرح بڑھا کر لگائیں کہ ایک اور ونگ بن جائے اس کا رخ نیچے کی جانب ایک قوس بناتا ہوا نظر آئے۔ڈبل ونگ سٹائل یہ کاجل تقریبات کے لئے موزوں انتخاب ہے۔
رنگین کاجل
یہ دلکش انداز آپ کسی بھی دلفریب لباس اورکسی بھی تقریب میں بے دھڑک رنگین کاجل استعمال کر سکتے ہیں۔
اس خوبصورت میک اپ ٹرینڈز کو جینز کے لئے بھی مناسب شخصیت اور غرارے کے لئے بھی،بس بات ہے تو یہ کہ اس کو اپنانے میں آپ کی پر اعتماد شخصیت کی جھلک ظاہر ہو رہی ہو۔دراصل فیشن ٹرینڈز کی مقبولیت اور خوبصورتی کا اندازہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب خواتین اسے اپنے مخصوص انداز میں اپنانا شروع کریں اس لئے آپ بھی اس میک اپ ٹرینڈز کو اپنا لئے لیکن اپنا خاص انداز ترک نہ کیجئے۔
ایک طویل عرصے سے سیاہ اور براؤن آئی لائنر اور کاجل استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ اتنا عام ہے کہ کبھی کبھی بیزارکن محسوس ہونے لگتا ہے۔ایسے میں رنگین آئی لائنر آپ کے لئے اچھا میک اپ متبادل ہو گا مانا کہ سیاہ اور براؤن لائنر کا سہانا انداز دلکش اور خوبصورت ہے۔سدا بہار ہے لیکن تبدیلی بھی اچھی ہوتی ہے۔آئیے اب اس ٹرینڈز کے مقبول رنگوں کی تفصیل جانتے ہیں۔

گلابی آئی لائنر:
گلابی آئی لائنر تو شوخ ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ اس رنگ کو سفید بیس شیڈ کے ساتھ استعمال کریں۔
نیلا آئی لائنر:
اس آئی شیڈ کو آنکھوں پر لگائیے اگر آئی لائنر گہرا ہے تو ساتھ میں کوئی آئی شیڈ لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔
ڈبل آئی لائنر:
سفید رنگ سے آنکھوں پر آئی لائنرلگانے کے بعد سرخ یاکوئی دوسرا گہرا رنگ استعمال کریں یہ انداز بھی دلکش محسوس ہو گا۔
آنکھوں کے درمیان آئی لائنر یہ سال الٹراوائلٹ رنگ کا ہے اس لئے یہ کیسے ممکن ہے آئی لائنر ٹرینڈز میں اس رنگ کی اہمیت حاصل نہ ہو۔ جامنی رنگ کے شیڈز یوں بھی خواتین کے پسندیدہ ہوتے ہیں۔آپ اپنی پسند کے مطابق دھیمے یا گہرے شیڈز اپنا سکتی ہیں بس نفاست سے ایک خوبصورت کاجل لگائیں چہرہ کھل اٹھے گا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Husn Barhaye Kajal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.