Jhuriyan Chupain Kam Umer Nazar Ayeen - Article No. 2176

Jhuriyan Chupain Kam Umer Nazar Ayeen

جھریاں چھپائیں کم عمر نظر آئیں - تحریر نمبر 2176

اینٹی ایجنگ میک اپ ٹپس

بدھ 9 اکتوبر 2019

بڑھتی عمر میں جہاں چہرے کی دلکشی اور جاذبیت میں کمی آتی ہے ،وہیں اگر خیال نہ رکھا جائے تو چہرے کی جلد پر جھریاں بھی نمودار ہو جاتی ہیں ۔ان جھریوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان کا مقابلہ کرنا سیکھیں ،جس طرح قدرتی ماسک اور طریقے جھریوں سے نمٹنے میں مددگار ہوتے ہیں بالکل اسی طرح کچھ میک اپ ٹرکس بھی ایسی ہیں،جن پر عمل کر کے جھریوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

خواتین چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں، میک اپ کا استعمال ضروری سمجھتی ہیں کیونکہ میک اپ حسن میں مزید چار چاند جو لگا دیتا ہے۔اسی لیے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی تراکیب بتائیں گے ہیں ،جو نہ صرف بڑھتی عمر کے اثرات کو چھپائیں گی بلکہ ان طریقوں پر عمل کرتے ہوئے آپ بھی کسی کم عمر لڑکی کی طرح جاذب نظر پرکشش اور پرفیکٹ لک حاصل کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)


موئسچرائزر
کم عمری میں آپ نے موئسچرائزر کا استعمال کیا ہو یا نہیں ،لیکن 30سال کی عمر کے بعد اس کا استعمال آپ کی جلد کے لیے بے حد ضروری ہے ۔میک اپ سے قبل موئسچرائزر لازمی استعمال کریں ،ایسا موئسچرائز رلگائیں جو چہرے کی جلد پر دیر تک قائم رہے۔روزانہ چہرے کی کلینزنگ اور موئسچرائزنگ کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات بھی کم ہوتے ہیں۔
کیونکہ اس عمل سے چہرے کی جلد میں موجود ریڈیکلز ،جوکہ عمر بڑھنے کا سبب ہوتے ہیں ان کا عمل سست ہو جاتاہے۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین کلینزنگ کے بعد چہرے کی جلد کو موئسچرائزنگ سے ڈھانپنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
فاؤنڈیشن
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کو فاؤنڈیشن کے استعمال میں بھی تبدیلی لانی ہو گی کیونکہ ایک خاص عمر گزر نے کے بعد آپ کے چہرے پر شکنیں نمایاں ہونے لگتی ہیں ۔
اس لیے بیوٹی ایکسپرٹ کی رائے کے مطابق فاؤنڈیشن کے انتخاب میں غلطی نہ کریں۔ہلکے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں ،فاؤنڈیشن ہلکا ہوتو یہ نظر کم آتا ہے اور آسانی سے دانوں کے نشانات کو بھی چھپا دیتا ہے،تاہم بھاری فاؤنڈیشن چہرے پر زیادہ واضح ہوتاہے۔میک اپ آرٹسٹ سینڈی لینٹربڑی عمر کی خواتین کو پنک کے بجائے یلو فاؤنڈیشن کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں ۔
ان کے مطابق یلو فاؤنڈیشن چہرے پر کم اور ہلکا محسوس ہوتا ہے ،اس کو لگانے کے بعد چہرے کی جلد جواں عمر محسوس ہوتی ہے۔
لیکوئیڈ کنسیلر
کنسیلر تمام عمر کی خواتین کے لیے چہرے کی خامیاں مثلاً داغ دھبے اور جھائیاں چھپانے کا موثر طریقہ ہے ۔یہ آپ کی میک اپ کٹ کا وہ اہم جزو ہے،جو چہرے کی ہر خامی کو خوبی میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن بڑی عمر کی خواتین کے لیے لیکوئیڈ کنسیلر کا استعمال بہترین ثابت ہوتاہے۔
انٹرنیشنل بیوٹی ایکسپرٹ سوئی ڈیوٹری بڑی عمر کی خواتین کو لیکویڈ کنسیلر استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں ،کیونکہ لیکوئیڈ لائنر جھریوں میں جم کر لائنیں نہیں بننے دیتا۔ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کنسیلر کا شیڈ فاؤنڈیشن کے شیڈ سے ایک درجہ کم ہونا چاہئے۔
براؤن آئی لائنر
اگر چہ آپ کا لج لائف میں روزانہ کی بنیادوں پر بلیک آئی لائنر کا استعمال کرتی آئی ہوں گی لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ آئی لائنر کے رنگوں کا انتخاب کریں،یہ آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی اور دلکشی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گیلا اسفنج
میک اپ آرٹسٹ بریگیٹی ریز اینڈ رسن کے مطابق بڑی عمرکی خواتین فاؤنڈیشن لگانے کے لیے گیلے اسفنج کا استعمال کریں ۔گیلے اسفنج پر فاؤنڈیشن کی تھوڑی سے مقدار لے کر ہاتھ پر گرائیں اور پھرہلکے ہلکے اسے چہرے پر لگائیں۔بہت زیادہ فاؤنڈیشن کا استعمال نہ کریں،ضرورت پڑے تو انگلیوں کو بھی فاؤنڈیشن بلینڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتاہے۔

نقوش کا خاص خیال رکھیں
بڑھتی عمر کی خواتین دوران میک اپ چہرے کی ساخت اور نقوش کا خاص خیال رکھیں مثلاً رخسار کی ہڈی ابھارنے کی کوشش کریں،ہلکے یا درمیانے شیڈ کا فاؤنڈیشن یا بلش آن رخسارکی ہڈی پر لگائیں ،اس سے چہرہ نمایاں ہوگا اور چہرے کی جلد پر پڑنے والی جھریاں بھی چھپ جائیں گی۔ہونٹوں پر بھی خاص دھیان دیں اگر آپ کے ہونٹوں کی سائیڈ پر لکیریں بن گئی ہیں تو انھیں فاؤنڈیشن اور کنسیلر کی مدد سے چھپایا جا سکتاہے۔

آئی شیڈوبیس
آنکھ جسم کا وہ حصہ ہے جہاں عمر کے اثرات سب سے زیادہ نمایاں ہوتے ہیں،اس لیے اگر پرائمر فاؤنڈیشن اور کنسیلر کے بعد بھی آپ کی آنکھوں کی شکنیں موجود ہیں تو آئی شیڈو بیس کا انتخاب کریں ۔
ہلکے رنگ کی آئی بروپینسل
آئی بروفلنگ کرنا ہوتوکوشش کریں کہ آپ آئی برو ہیئر سے ہم ر نگ آئی بروپینسل کا انتخاب کریں،ہلکے رنگ کی آئی بروپینسل چہرے کو سوفٹ اور قدرتی انداز دے گی۔

لپ اسٹک کا انتخاب
ایسی لپ اسٹک کا استعمال کریں ،جس کے فارمولے میں موئسچرائزر استعمال کیا گیا ہو۔دراز عمر خواتین کے ہونٹ اکثر خشک ہونے لگتے ہیں اور لپ اسٹک میں موجود موئسچرائزر ان کے ہونٹوں کو نرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Jhuriyan Chupain Kam Umer Nazar Ayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.