Modern Makeup Banaye Natural Look - Article No. 3273

Modern Makeup Banaye Natural Look

ماڈرن میک اپ بنائے نیچرل لُک - تحریر نمبر 3273

ہر طرح کا میک اپ ہر چہرے پر نہیں سجتا لہٰذا اس کا بہترین حل یہی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو سکے اپنی لُک نیچرل رکھیں

پیر 20 مئی 2024

راحیلہ مغل
ہر عورت یہ چاہتی ہے کہ میگزین پر چھپی ہوئی ماڈل کی طرح سلم اور خوبصورت نظر آئے۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ میک اپ میں خوبصورت نظر آنے والی لڑکی دیکھ کر یہ کبھی مت سوچیں کہ شاید اس جیسا میک اپ کر کے میں بھی بے حد حسین نظر آؤں گی۔ہر طرح کا میک اپ ہر چہرے پر نہیں سجتا لہٰذا اس کا بہترین حل یہی ہے کہ جس حد تک ممکن ہو سکے اپنی لُک نیچرل رکھیں۔
ماڈرن اور گلیمرس میک اپ کے ذریعے آپ چند منٹوں میں نیچرل لُک حاصل کر سکتی ہیں۔اس میک اپ کے ساتھ بہرحال لباس اور میچنگ جیولری پہننا ضروری ہے تاکہ میک اپ کا بھرپور تاثر سامنے آ سکے۔
میک اپ کرنے کیلئے سب سے اہم چیز فاؤنڈیشن ہے۔اس میں وٹامن بھی شامل ہوتا ہے۔اس کی مدد سے آپ چہرے کے داغ دھبوں کو چھپا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جو بھی فاؤنڈیشن لیں اس کا رنگ آپ کی جلد کے ساتھ میچ ہونا ضروری ہے۔

ان دنوں میچنگ فاؤنڈیشن حاصل کرنا بالکل مشکل نہیں ہے۔فاؤنڈیشن کو تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً لیکویڈ، کریم اور ٹھوس شکل میں، یہ آپ کی جلد کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر آپ کو پرکشش لک دیتی ہے۔فاؤنڈیشن چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح دھوئیں، پھر اس کو ٹشو پیپر کی مدد سے تھپتھپا کر خشک کر لیں، گویا ایک بہترین میک اپ کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔
پروفیکٹ ماڈرن گلیمر لُک کیلئے پاؤڈر کا استعمال بھی ضروری ہے۔ایک بڑا برش لے کر اس کی مدد سے پورے چہرے اور گردن پر پاؤڈر لگائیں۔لیکویڈ فاؤنڈیشن کو سیٹ کرنے کیلئے بلاک پاؤڈر زیادہ اچھا ہوتا ہے۔یہ دونوں مل کر ایک فوری سطح پیدا کرتے ہیں جو بعد میں نیچرل لُک کا سبب بنتی ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Modern Makeup Banaye Natural Look" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.