Kajal Lagayeen Style Ke Sath - Article No. 2840

Kajal Lagayeen Style Ke Sath

کاجل لگائیں اسٹائل کے ساتھ - تحریر نمبر 2840

اس سنگھار سے مشرقیت جھلکتی ہے

منگل 29 مارچ 2022

چہرہ نکھرا سا ہو مگر آنکھیں خالی خالی تو جچتی نہیں۔یہ کمی کاجل کی ایک پتلی سی لکیر پورا کر دیتی ہے۔ایسا لگتا ہے آنکھوں نے کہنا سننا شروع کیا ہو۔زندگی اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ چہرہ دمکتا کسے اچھا نہیں لگے گا۔نوجوان لڑکیاں لائٹ میک اپ کرتی ہوں تب بھی کاجل کو نہیں بھولتیں۔یہ ویسے بھی پاکستانی لڑکیوں کا محبوب سنگھار ہے۔
آئیے مختلف اسٹائلز کے کاجل کی بات کریں اور آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ پر کیا کچھ جچتا ہے۔
بیسک کاجل
آپ گولائی یا لکیر کی شکل میں لگائیں۔کسی تقریب میں جلدی تیار ہو کے جانا پڑے تو یہ دو سیکنڈ سے کم وقت میں لگتا ہے اور جاذب نظر بھی رہتا ہے۔
اَپر لیش کاجل
جیسا کے نام ہی سے ظاہر ہے اس اسٹائل میں آنکھ کے اوپری حصے میں کاجل لگائیں اور نچلے حصے کو رہنے دیں۔

(جاری ہے)

یہ اسٹائل بھی آپ کی انفرادیت کو ظاہر کرے گا۔یہ ان خواتین کے لئے بھی ایک موذی تدبیر ہے جس کا کاجل چند ہی گھنٹوں میں پھیل جاتا ہے اور آنکھیں بدنما معلوم ہوتی ہیں۔
لوئر لیش اسٹائل
اس اسٹائل میں آنکھ کے نچلے حصے پر کاجل لگایا جاتا ہے اور پپوٹوں کو خالی چھوڑا جاتا ہے۔یہ شوخ اسٹائل بھی خوبصورت تاثر دیتا ہے۔
اسموکی آئی کاجل
یہ اسٹائل آنکھوں کی بش لائن پر لگایا جاتا ہے پھر تھوڑی سی مقدار میں پٹرولیم جیلی کی مدد سے آنکھوں کو ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں جس سے کاجل اسموکی اسٹائل کا تاثر دے گا۔
یہ اسٹائل 70 کی دہائی میں اتنا ہی مقبول ہے جس کے تحت آنکھ کے بیرونی حصے اور نچلے حصے میں قدرے گہری لکیر کے ساتھ کاجل لگایا جاتا ہے۔یہ اسٹائل آنکھوں کی جاذبیت میں اضافہ کرتا ہے۔
ڈبل ونگ اسٹائل
نچلی سطح یعنی پلکوں کے نیچے اور آنکھ کے اوپر والے حصے پر خوبصورت ونگ بنایا جاتا ہے۔پرندے کا تاثر دینے والا یہ اسٹائل نوجوانوں میں پسند کیا جاتا ہے۔غرضیکہ مصر کی ملکہ قلو پطرہ کے عہد سے متعارف ہونے والا کاجل اب مشرقی مغربی خواتین میں نئے زاویئے کے ساتھ مقبول ہو گیا ہے۔اس سنگھار میں مشرقیت جھلکتی ہے ذرا کاجل لگا کے تو دیکھیں!

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Kajal Lagayeen Style Ke Sath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.