Kajrare Nainan - Article No. 2993

Kajrare Nainan

کجرارے نیناں - تحریر نمبر 2993

کاجل ایک وراسٹائل میک اپ

پیر 24 اکتوبر 2022

راحیلہ مغل
موسم میں تبدیلی پیدا ہونے کے ساتھ ہی روزمرہ روٹین میں بھی تغیر پذیری رونما ہونا شروع ہو جاتی ہے۔موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گرم کپڑے،شالیں،سوئٹر،مفلر وغیرہ کی خریداری اور ان کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح موسم کی مناسبت سے میک اپ روٹین میں تبدیلی بھی نہایت اہم و ضرورت ہے۔موسم گرما کی شدت آپ کو بوکھلاہٹ اور الجھن کا شکار کیے ہو گی۔

پھر چلچلاتی ہوئی دھوپ اور رات میں شدید حبس اور گھٹن زدہ ماحول میں میک اپ کرنے کے لئے خواتین نہایت محتاط ہو کر کلرز کا انتخاب کیا کرتی ہیں جبکہ خوبصورتی کو مزید نکھارنے اور سراپے کو تروتازہ لُک دینے کے لئے موسم سرما نہایت بہترین اور موزوں موسم ہیں۔اس موسم میں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق آئی شیڈو اور لپ کلر کا انتخاب کرکے اپنے سراپے کو پُرکشش و دلکش انداز بخش سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سردیوں کی مناسبت سے مختلف ونٹر فیشن ویک شوز اور میگزینز میں ماڈلز میک اپ سے ہم نے آپ کیلئے آئی میک اپ ٹرینڈز کا انتخاب کیا گیا ہے۔آئیے آپ کو فیشن کے مطابق آئی میک اپ کے طریقے سے آگاہ کرتے ہیں۔
کاجل:
کاجل کا فیشن سدا بہار ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اس کے رجحان میں کچھ کمی ہو گئی تھی لیکن ایک بار پھر کاجل کا فیشن دوبارہ لوٹ کر آگیا ہے۔
تو آپ سردیوں کے موسم میں کاجل اپنی آنکھوں میں لگا کر نہایت پرکشش و خوبصورت انداز اپنا سکتی ہے۔موسم سرما کے خوشگوار و ٹھنڈے ماحول میں کاجل سے بھرے نیناں بہت اچھے لگتے ہیں۔نوجوان لڑکیاں اور خواتین کاجل پنسل یا کاجل سے اپنی آنکھوں میں نہایت نفاست سے گہری لائن لگائیں۔اگر آپ کو آنکھوں سے باہر ہوا کاجل پسند ہے تو آپ موٹی لائن لگا کر کاٹن بڈ سے اس کو باہر کی طرف پھیلا کر لگا سکتی ہیں۔
آپ کے خیال میں کاجل دن کے وقت زیادہ موزوں اور مناسب نہیں رہتا۔آپ ایک بار دو بار سوچیے۔دراصل کاجل ایک وراسٹائل میک اپ ہے جسے آپ صبح سے شام کسی بھی وقت اپنی آنکھوں پر اپلائی کرکے منفرد انداز اپنا سکتی ہیں۔کاجل یا آئی پنسل ہمیشہ واٹر پروف خریدیں کیونکہ اعلیٰ کوالٹی کا واٹر پروف کاجل تادیر آنکھوں میں اپنی صحیح حالت میں برقرار رہتا ہے۔
سو ٹھٹھرتی سردی کی سرمئی شاموں میں کاجل سے بھرے کجرارے نیناں کا مقبول فیشن ٹرینڈ اپنانے کے لئے تیار ہیں؟آئیے اب آپ کو کاجل کی مزید اقسام کے بارے میں بتاتے ہیں۔
اپر لیش لائن کاجل اسٹائل:
اگر آپ کسی عام تقریب میں جا رہی ہیں تو اپر لیش لائن کاجل اسٹائل آپ کے لئے بہترین ہے۔لیش لائن کاجل استعمال کرنے کے لئے آنکھ کے اوپری حصے پر کاجل لگائیں اور نچلے حصے کو یونہی چھوڑ دیں یہ اسٹائل آپ کی آنکھوں کی انفرادیت میں اضافہ کرے گا۔

لوئر لیش اسٹائل کاجل:
اگر آپ زیادہ میک اپ نہیں کرنا چاہتیں تو اس اسٹائل کے ساتھ آپ اپنی یہ خواہش بخوبی پوری کر سکتی ہیں۔لوئر لیش اسٹائل میں آنکھ کے صرف نچلے حصے پر کاجل لگایا جاتا ہے اور پپوٹوں کو خالی چھوڑا جاتا ہے یہ شوخ اسٹائل اس وقت اپنایا جاتا ہے جب آپ بھرپور میک اپ نہیں کرنا چاہتیں آپ اس اسٹائل کے لائنر کو رات کی تقریب میں لگا کر جائیں تو لوگ داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

اسموکی آئی اسٹائل کاجل:
اگر آپ اسموکی آئی اسٹائل کاجل لگانا چاہتے ہیں تو آنکھوں کی لیش لائن پر کاجل لگائیں کچھ دیر تھوڑی سی مقدار میں پٹرولیم جیلی لے کر آنکھوں کو ہلکے ہاتھ سے رگڑیں جس سے کاجل اسموکی اسٹائل کا لُک دے گا۔
ڈو کاجل اسٹائل:
یہ اسٹائل ستر کی دہائی سے بالی ووڈ ہیروئنوں میں خاصا مقبول ہے جس کے تحت آنکھ کے اوپری اور نچلے حصے میں تھوڑی گہری لکیروں کے ساتھ کاجل لگایا جاتا ہے اور آنکھوں کے کارنر کو U شیپ میں تھوڑی سی موٹی لکیر کے ساتھ کاجل لگایا جاتا ہے۔
یہ اسٹائل آنکھوں کی جاذبیت میں اضافہ کرتا ہے۔
سنگل اور ڈبل ونگ کاجل:
اس اسٹائل کو اپنانے کیلئے ہمیں آنکھ کے اوپر لگائے گئے کاجل کی لکیر (لائن) قدرے اوپر اُٹھا کر اس طرح بنانی ہو گی جیسے کسی محو پرواز پرندے کا پر ہوتا ہے۔ڈبل ونگ اسٹائل کیلئے آنکھوں کے اوپر والے حصے پر خوبصورت سا ونگ بنایا جاتا ہے پھر نچلی سطح (یعنی پلکوں تلے) کاجل کو اس طرح بڑھا کر لگائیں کہ ایک اور ونگ بن جائے اس کا رخ نیچے کی جانب ایک قوس بناتا ہوا نظر آئے۔
ڈبل ونگ اسٹائل یہ کاجل تقریبات کیلئے موزوں انتخاب ہے۔
قدیم مصری اسٹائل:
مصری کہتے تھے کہ کاجل ان کی آنکھوں کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے لہٰذا وہ بڑے اہتمام کے ساتھ کاجل تیار کرتے۔اسے لگانے کا طریقہ کچھ یوں ہے۔آنکھوں پر کوئی آئی شیڈو،پلکوں کی جڑوں سے لے کر بھنوؤں کی ہڈی تک لگائیں۔اس کے بعد بلیک آئی لائنر سے پپوٹے کے اوپر نفاست کے ساتھ ایک موٹی لائن بنائیں۔اب آنکھ کے نچلے سرے پر اسی طرح موٹی لائن بنائیں۔لائن کا آغاز اپنی آنکھ کے بیرونی کنارے سے کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Kajrare Nainan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.