Kya Shaan Say Sajh Dhaj Mumkin Hai - Article No. 1966

Kya Shaan Say Sajh Dhaj Mumkin Hai

کیا شان سی سج دھج ممکن ہے؟ - تحریر نمبر 1966

گولڈن آئی میک اپ،آنکھوں کا ملکوتی تاثر کرے بحال گولڈمیک اپ ایک منفرد رجحان

جمعرات 17 جنوری 2019

اسمو کی میک اپ کے بعد اگر کسی انداز کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے تو وہ یہی انداز ہے۔ایک سے بڑھ کر ایک گولڈ شیڈ پلیٹ متعارف کرائی جارہی ہے اور گہرے سے مدھم شیڈ تک ہر انداز پسند کیا جارہا ہے۔
آئی میک اپ کی شروعات کیسے ہوں
سب سے پہلے آنکھوں پر پرائمر لگایا جائے۔پرائمر کی وجہ سے گرمی ،برسات اور دیگر ناگہانیوں سے آنکھوں کا میک اپ زیادہ دیر ٹھہر سکے گا اور اس پر کریز بھی نہیں بنے گی۔


Base Shadeکیسا ہو؟
کسی مدھم رنگ کو بیس کے طور پر منتخب کرکے پپوٹوں پر لگاےئے اس بیس کی مدد سے گولڈن کلر واضح ہو سکے گا۔خاص کر ایسی لڑکیاں یا خواتین جن کی آنکھوں کے گرد حلقے ہیں یا جن کے پپوٹوں کی رنگت قدرے ماند ہے وہ بیس شیڈ کی مدد سے اس خامی پر قابو پا سکتی ہیں ۔
گولڈ آئی شیڈ
آئی کٹ میں یہ شیڈ عموماً دستیاب ہوتا ہے لیکن اگر آپ مخصوص میک اپ کا تقاضا کریں تو دکاندار کے پاس صرف گولڈآئی شیڈ کٹ بھی ہوگی،اسی کا انتخاب کریں ۔

(جاری ہے)

اس آئی کٹ کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں گولڈن شیڈ کے گہرے،مدھم ،چمکدار اور Matteکی ورائٹی مل جاتی ہے ۔کسی زمانے میں صرف چمکدار گولڈ کلر ہی دستیاب ہوا کرتا تھا جو عموماً دلہنوں کے لئے وقف سمجھا جاتا تھا اور اس وقت دورنگی امتزاج سے شیڈ لگا نے کا رواج بھی نہیں تھا مگر اب ایک رنگ کے پیلٹ میں ہمیں 35سے50تک متنوع رنگ دستیا ب ہوجاتے ہیں ۔
براؤن آئی شیڈ
گولڈن شیڈ کے ساتھ براؤن کلر کی آمیزش کی جائے تو کمال کا تاثر ملتا ہے ۔
براؤن شیڈ کو آنکھوں کے بیرونی کناروں پر لگایا جائے تو اچھا ہے ۔
آئی لائنر ،کاجل اور مسکارا
کچھ لڑکیاں آئی لائنر پسند کرتی ہیں کاجل نہیں برا اس لئے لگتا ہے کہ یہ دیر پا نہیں اور بسا اوقات پھیل جاتا ہے۔آپ ہلکی سی پینسل لگا کر کاجل کاتاثر دے سکتی ہیں ۔خالی آئی شیڈ ادھورے پن کا تاثر دیتا ہے ۔
اسی طرح مسکارا لگائے بغیر آنکھوں کا میک اپ مکمل نہیں سمجھا جاتا۔
آپ کا مسکارا All-weather No-Smudgeہوتو بہتر ہے ۔
اسے صاف کرنے کے لئے دو قطرے ناریل یا زیتون کے تیل کے استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔آنکھوں کا میک اپ اتار نے یعنی صاف کرنے کے لئے مخصوص Removersمارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن پہلے اپنی آنکھوں کے ملکوتی حسن کے لئے شاندار گولڈ میک اپ تو کر لیجئے۔گولڈ آئی میک اپ بھی شان سے سج دھج کا دلنشین پہلو ہے آزما کے دیکھئے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Kya Shaan Say Sajh Dhaj Mumkin Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.