Lipstick Buhat Kuch Kehti Hai - Article No. 2565

Lipstick Buhat Kuch Kehti Hai

لپ اسٹک بہت کچھ کہتی ہے - تحریر نمبر 2565

آپ کیسی شخصیت رکھتی ہیں

پیر 5 اپریل 2021

درخشاں فاروقی
شخصیت کا پرتو ہوتی ہے لپ اسٹک بھی لہٰذا ستاروں کا حال جاننے کی فکر چھوڑیئے۔آپ کی ظاہری شخصیت،انداز نشست و برخاست، گفتگو کا انداز،اخلاقی رویئے،حتیٰ کہ آپ کا لباس،جوتے،میک اپ کا اسٹائل بھی شخصیت کا پرتو یعنی عکس بناتا ہے۔ہر وہ چیز جو آپ کے استعمال میں ہو،آپ کی مالی،جذباتی،انداز فکر اور عمر کی تصویر پیش کرتی ہے ۔
یہ بھی فطری سی بات ہے کہ نو عمر لڑکی اگر بہت شوخ رنگ کا پارٹی ڈریس پہنتی ہے تو یہ اس کی سوچ،عمر اور اسٹائل کے ساتھ Compliment کرتا ہے۔ایک درمیانی عمر کی خاتون نیچرل انداز میں میک اپ کرتی ہے وہ پرکشش لباس بھی پہنیں تب بھی باوقار دکھائی دیتی ہیں۔اسی طرح ان دونوں مختلف عمر کی خواتین کو اپنے اپنے حلقے میں پذیرائی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح لپ اسٹک لگانے سے بھی آپ کی شخصیت کا مخصوص خاکہ بنتا ہے اور آپ نے لپ اسٹک کو کس زاویے سے استعمال کرکے کس شکل کا بنا دیا ہے یہ آپ کی کاسمیٹکس سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔


اصلی حالت میں قائم رہنے والی لپ اسٹک
مسلسل استعمال کرتے رہنے کے بعد بھی اگر آپ کی لپ اسٹک کا نہ تو کوئی کونہ بھڑنا ہے۔جب چھب پڑتا ہے،نہ ہی یہ ٹیڑھی میڑھی ہوتی ہے تو اس اصلی حالت میں قائم رہنے والی حالت کو ایک اعلیٰ منظم خاتون کی لپ اسٹک قرار دیا جاتا ہے۔یہ خاتون عمر کے کسی حصے میں ہو سکتی ہیں۔یہ طے شدہ منصوبے اور شیڈول کے مطابق زندگی کے معمولات نبھاتی ہیں۔
اپنی کاسمیٹکس کو استعمال کرنے کے بعد صاف ستھرا اور قاعدے سے محفوظ کرتی ہیں۔یہ دوستانہ مفاہمانہ اور مشقانہ رویہ اختیار کرنا جانتی ہیں لیکن اپنی استعمال شدہ کاسمیٹکس کسی کے ساتھ Share نہیں کرتیں۔فیشن کے جدید ترین رجحانات کو اپناتی ہیں اور بدلتے ہوئے وقت کے تقاضوں کو بخوبی نبھاتی ہیں۔
Pointed Round بھی نوکدار
آپ کے مزاج میں بے پناہ رومانیت پائی جاتی ہے۔
ہر کوئی آپ کو دوست بنانا اور آپ بھی بہت جلد اپنا ہاتھ دوستی کے لئے بڑھا دیتی ہیں۔ شکل یہ ہے کہ آپ جواباً بھی ایسا ہی پرجوش اور حرارت انگیز تعلق چاہتی ہیں۔خاندان میں احباب میں اور نئے ملنے والوں سے بھی پرتپاک انداز سے ملتی جلتی ہیں،اسی لئے آپ دوستوں کے حلقے میں پیاری شخصیت کے نام سے مشہور بھی ہیں۔
Convex محدب اور کردی
یعنی استعمال کے بعد لپ اسٹک کی شکل ایسی ہو جائے جس کی سعح ابھرے ہوئے دائرے کے خط نما ہو۔
دوستوں کی دوست اور اختلاف رکھنے والوں سے بھی مفاہمانہ طرز عمل رکھنے والی یہ خواتین فیشن کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں مگر اپنا کلاسیکی اسٹائل بھی بہرحال قائم رکھتی ہیں۔
Flat Top ہموار سطح
ایسی لپ اسٹک کسی محتاط،مدبر،اچھا ابلاغ رکھنے والی مگر مصلحت پسند شخصیت ہی کی ہو سکتی ہے۔ایسی خواتین راز کو راز رہنے اور اپنے ساتھیوں کے تحفظات کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
ایماندارانہ اور مخاصانہ خوبیوں کی مالک ہوتی ہیں۔یہ کسی عام میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ نہیں کروا سکتیں کیونکہ انہیں جدید ترین رجحانات کا بخوبی علم رہتا ہے۔کبھی کبھی رومان پروری کی انتہا بھی کر دیتی ہیں اور خوابوں کی جنت میں رہنا چاہتی ہیں۔
Concave گڑھے دار
یہ لپ اسٹک کسی ایڈونچر کو بخوشی جھیلے والی خاتون کی ہو سکتی ہے۔خود کو آزمائشی پہلو سے آگے رکھنا اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے رہنا اس خاتون کو بہت بہاتا ہے۔یہ کسی اہم تقریب کے لئے خود پر مختلف انداز کے میک اپ Apply کرکے خود کو پرکھتی ہیں۔تصاویر لے کر اور آئینے سے پوچھ کر کسی ایک اسٹائل کو اپناتی ہیں۔کسی بھی طرح لوگوں کے کہنے پر نہیں چلتیں۔اپنی راہ خود متعین کرتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Lipstick Buhat Kuch Kehti Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.