Make Up Teen Age Ke Liye - Article No. 1887
میک اپ ٹین ایج کے لیے - تحریر نمبر 1887
ٹین ایج لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ خوبصورت اور اسٹائلش لباس کے ساتھ چہرے کو بھی خوبصورتی سے سنوارا جائے۔ٹین ایج کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں اس عمر میں سجنے سنورنے کے لیے زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں ہے ۔
جمعرات 4 اکتوبر 2018
بزرگ خواتین کا کہنا ہے نوجوان لڑکیوں کو میک اپ نہیں کرنا چا ہیے۔ان کا کہنا بالکل بجا ہے کیونکہ عنفوان شباب ایک ایسا دور ہوتا ہے جب قدرتی طور پر جلد ملائم اور شفاف ہوتی ہے اور ہر وقت تروتازہ اور شگفتہ نظر آتی ہے ۔ایسے میں جلد کی قدرتی شادابی سے ہی لطف اندوز ہو نا چاہیے‘ نہ کہ اس عمر کی لڑکیوں کو خوب میک اپ کرنا چاہیے کہ ان کا قدرتی حسن مصنوعی لگنے لگے۔
اب کیا کیا جائے کہ ٹین ایج لڑکیوں کو خوب بننے سنورنے کا شوق ہوتا ہے ۔خاص طور پر شادی بیاہ کے موقع پر ٹین ایج لڑکیاں میک اپ کیے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں ۔ان ہی موقعوں پر ہی تو ان کو کھل کر بننے سنوارنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ ان میں اپنی لک کے حوالے سے شعور آنے لگتا ہے ۔ٹین ایج لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ خوبصورت اور اسٹائلش لباس کے ساتھ چہرے کو بھی خوبصورتی سے سنوارا جائے۔
(جاری ہے)
بازار میں ٹین ایج کے لیے بھی میک اپ دستیاب ہے اور ان کی بناوٹ میں عام مصنوعات کے مقابلے میں تیل کا استعمال کم سے کم کیا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد میں پہلے سے تیل کی مقدار ٹھیک ٹھاک ہوتی ہے ۔میک اپ کوئی سا بھی ہو کا میابی کا راز اس کی مکسنگ اور بلینڈنگ میں ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں میک اپ ٹین ایج لڑکیوں کے لیے بہت اہم ہے ‘کیونکہ اس کے استعمال سے پور ا لک تبدیل ہوجا تا ہے ۔ان کی شخصیت جاذب نظر ہوجاتی ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ ٹین ایج لڑکیوں کے لیے فطری معصومیت اور قدرتی حسن ہی ان کی اصل خوبصورتی ہے ۔ٹین ایج کے پاس ایک عدد مسکارا ‘ایک عدد فیس واش ایک معیار ی گلابی گلاس یا نیچرل کلر لپ اسٹک اور بلش آن یہ سب ضرور ہونا چا ہیے۔
پروڈکٹس کمپنیاں ٹین ایج لڑکیوں کے لیے الگ سے مصنوعات تیار کرتی ہیں ۔ٹین ایج لڑکیوں کو چا ہیے کہ اس میک اپ سے ہی استفادہ حاصل کریں تا ہم ٹین ایج لڑکیوں کو کم مقدار میں ہی میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کرنا چا ہیے ۔اس سے نہ صرف ان کی جلد کی حفاظت ہوگی اور وہ میچور نظر آنے کے بجائے ٹین ایجر ہی نظر آئیں گی۔میک اپ ایسا کریں کہ قدرتی حسن نمایاں رہے۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz
رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki