Makeup Ki Baatain - Article No. 2826

Makeup Ki Baatain

میک اپ کی باتیں - تحریر نمبر 2826

گرم پانی سے چہرہ کبھی نہ دھوئیں

جمعہ 4 مارچ 2022

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ کلینزنگ کرنے کے بعد بھی چہرے پر کاسمیٹکس کا کوئی نہ کوئی ذرہ باقی رہ جاتا ہے۔اگر آپ کلینزنگ کے فوراً بعد ٹونر کا استعمال کریں تو بچے کھچے ذرات دور ہو جائیں گے۔اس کے بعد جلد سیرم اور موئسچرائزر جذب کرنے کے لائق ہو جاتی ہے۔کچھ خواتین سب سے بڑی غلطی یہ کرتی ہیں کہ چہرے کو گرم پانی سے دھو ڈالتی ہیں۔دراصل موسم سرما ہو یا بہار،گرم پانی سے غسل تو سکون دیتا ہے لیکن جلد خشک بھی ہو جاتی ہے اور خارش یا سرخی بھی نمایاں ہو جاتی ہیں۔
گرم پانی کا استعمال جلد سے نکلنے والی قدرتی نمی کے توازن کو بھی بگاڑ دیتا ہے۔یہ آپ کی جلد کے قدرتی تیل،چکنائی اور پروٹین کو زائل کر دیتا ہے۔کم از کم چہرہ گرم پانی سے دھونا درست نہیں۔
فیس وائپس کا نقصان
ان دنوں خواتین میں فیس وائپس خاصے مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

کلینزنگ فیس،وائپس کریم کے برعکس ہوتے ہیں یہ قیمتاً سستا،پُر اثر اور آسان طریقہ ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بھی مکمل طور پر کاسمیٹکس کی صفائی نہیں کرتا اور میک اپ کے ذرات چہرے پر رہ جاتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ فیس وائپس میں کچھ مقدار الکحل کی بھی شامل ہوتی ہے اور یہ جلد کو مزید خشک کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس طریقہ کار کا اہم نقصان جلد کے ڈھیلے پڑ جانے کا خدشہ ہے۔فیس وائپس بیکٹیریا کو صاف نہیں کرتے بلکہ صفائی سے زیادہ یہ جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں خاص طور پر جب آپ تیز رفتاری سے کلینزنگ کر رہی ہوں۔
پف
کلینزنگ کیلئے یہ طریقہ کار بھی اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس پر ہاتھوں سے دباؤ دیا جانا ہی دراصل جلد کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
آنکھوں کے اطراف کی جلد پورے چہرے سے کئی گنا زیادہ حساس ہوتی ہے۔میک اپ سے زیادہ اسے صاف کرنے کا عمل پیچیدہ یا پُر خطر نہیں ہونا چاہئے۔
فیشل ٹشوز پیپر
اب تک کی مشق سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ میک اپ کتنا ہی گہرا یا ہلکا ہو،ایک مقررہ وقت کے بعد اسے صاف کرنا ضروری ہوتا ہے۔نرم و گداز فیشل ٹشو پیپرز چہرے،آنکھوں اور گردن کی کلینزنگ کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔انہیں رگڑا نہ جائے بلکہ کلینزنگ ملک یا لوشن کی مدد سے جلد پر پھیرا جائے تو میک اپ ہی نہیں گرد و غبار اور بیکٹیریا بھی صاف ہو سکتے ہیں۔اگر نرم ململ کے کپڑے سے جلد کی گہرائی تک صفائی کرنا ممکن ہو تو یہ طریقہ بھی مضر صحت نہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Ki Baatain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.