Makeup Mausam Ke Mutabiq Kareen - Article No. 2822

Makeup Mausam Ke Mutabiq Kareen

میک اپ موسم کے مطابق کریں - تحریر نمبر 2822

میک اپ میں کاسمیٹک کا استعمال موسم کے مطابق کریں اس طرح آپ میک اپ کرکے پُراعتماد بھی رہیں گی اور پُرسکون بھی

ہفتہ 26 فروری 2022

زینب مغل
سجنا سنورنا ہر عورت کا فطری حق ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ میک اپ کے نئے رجحانات خواتین کی دلچسپی کا محور بنے رہتے ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر خواتین ایک دوسرے کو دیکھ کر میک اپ اور ہیئر اسٹائل بنوانے کا فیصلہ کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شخصیت نکھرنے کی بجائے مانند پڑ جاتی ہے۔دراصل ہر ایک کی شخصیت میں ایک خاص قدرتی انداز موجود ہوتا ہے۔
اس لئے کوشش کریں کہ اپنے قدرتی انداز کو سمجھتے ہوئے کسی فیشن اور میک اپ کو اپنائیں تاکہ آپ کی انفرادیت برقرار رہ سکے۔
ویسے گزشتہ چند سالوں سے خواتین میں میک اپ کا رجحان کم ہو گیا ہے اور اس کی زیادہ تر توجہ بالوں کو سنوارنے میں لگی رہتی ہے۔چند سال پہلے شوخ میک اپ مقبول تھا مگر اب ہلکا اور ماڈرن میک اپ جدت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آج کل کے رجحان کے مطابق جب آپ گھر سے باہر نکلیں اور میک اپ کرنے لگیں تو بیس نہ لگائیں بلکہ صرف کومپیکٹ پاؤڈر لگائیں البتہ لپ اسٹک کے نمایاں رنگ استعمال کریں۔اس کے علاوہ آئی شیڈز اگر لگائیں تو بہتر رہے گا۔اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں تو کنسیلر کی مدد سے انہیں چھپا سکتی ہیں۔کوشش کریں کہ تقریبات میں شرکت سے پہلے گہرے میک اپ کا استعمال نہ کریں البتہ بلش آن کا استعمال ضرور کریں اس کے علاوہ مسکارا اور لائنر بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

اچھا میک اپ وہ ہوتا ہے جسے بار بار ٹھیک نہ کرنا پڑے میک اپ میں کاسمیٹک کا استعمال موسم کے مطابق کریں اس طرح آپ میک اپ کرکے پُراعتماد بھی رہیں گی اور پُرسکون بھی،کچھ خواتین میک اپ کرتے ہوئے موسم کا خیال نہیں رکھتیں،سردی کے میک اپ میں وہ تکنیک استعمال کرتی ہیں جو گرمیوں میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں مگر سردیوں میں اس کا اُلٹا اثر ہوتا ہے۔موسم سرما میں ایسا میک اپ استعمال کریں جس میں نمی کی مقدار زیادہ ہو اور موسم گرما کے میک اپ میں نمی کی مقدار کم ہونی چاہئے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Mausam Ke Mutabiq Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.