Makeup Mein Ki Jane Wali Aam Ghalatiyan - Article No. 2701

Makeup Mein Ki Jane Wali Aam Ghalatiyan

میک اپ میں کی جانے والی عام غلطیاں - تحریر نمبر 2701

ہم آپ کی رہنمائی کیلئے پوری فہرست شائع کر رہے ہیں تاکہ مغالطے اور غلطیاں آپ کا میک اپ خراب نہ کریں اور کاسمیٹکس کا غلط استعمال بھی نہ ہو

منگل 5 اکتوبر 2021

کیا جڑی بوٹیوں سے بنی مصنوعات بہتر ہوتی ہیں؟کیا زیادہ گاڑھا شیمپو اچھا ہوتا ہے؟کیا ہر شخص کو روزانہ موئسچرائز لگانا چاہیے؟کیا گورا کرنے والی کریمیں کرشمے دکھا سکتی ہیں؟اس کے علاوہ اور بہت سے سوال ذہن میں اٹھنے ہیں۔ذیل میں ہم آپ کی رہنمائی کیلئے پوری فہرست شائع کر رہے ہیں تاکہ مغالطے اور غلطیاں آپ کا میک اپ خراب نہ کریں اور کاسمیٹکس کا غلط استعمال بھی نہ ہو۔

غلط
فاؤنڈیشن کو پورے چہرے پر پھیلانا چاہئے،یہ رنگ گورا کر دیتی ہے۔
فاؤنڈیشن داغوں کو چھپانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
کہتے ہیں کہ فیس پاؤڈر صرف چکنی جلد کیلئے موزوں ہوتا ہے۔
آئی شیڈز کو آنکھوں کے رنگ سے ملتا جلتا ہونا چاہئے۔
بھنوؤں پر ویکسنگ کرنے سے جلد پر لکیریں پڑ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)


اوپری ہونٹ کے بولوں پر ویکسنگ کے عمل سے بال زیادہ موٹے ہو کر اُگتے ہیں۔


اگر بالوں کو اکثر و بیشتر آخری سروں سے تراشا جائے تو یہ تیزی سے اُگتے ہیں اور زیادہ گھنے بھی ہو جاتے ہیں،متوقع مائیں بالوں کو ڈائی کریں تو بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
قدرتی اور جڑی بوٹیوں سے بنی مصنوعات جلد کیلئے بہتر ہوتی ہیں۔
صحیح
فاؤنڈیشن کا مقصد آپ کے چہرے کا رنگ بدلنا نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف جلد کے رنگ کو یکساں بنانے کی ایک کوشش ہے،اس حصے کو Cover کیجئے جہاں ضرورت ہو،یہ حصے عموماً ٹھوڑی،ناک اور پیشانی ہو سکتے ہیں۔

کنسیلر کے شیڈ پر منحصر ہے کہ وہ کتنا گہرا دھبہ چھپا سکتا ہے۔
دراصل پاؤڈر تین مقاصد کیلئے استعمال ہوتا ہے،فاؤنڈیشن کو Set کرنا،اسکن Tone کو درست کرنا اور میک اپ کو کنٹرول کرنا لہٰذا صرف چکنی جلد کیلئے موزوں قرار دینا درست نہیں۔
آنکھ کے رنگ سے الگ ہونے سے تضاد یا Contrast پیدا ہوتا ہے اور اچھا لگتا ہے۔
لکیریں،دکنیں اور جھریاں بڑھتی عمر کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں،ویکسنگ سے نہیں۔

بال کسی بھی طرح Remove کئے جائیں وہ دوبارہ اُگ آتے ہیں حتیٰ کہ شیونگ کے عمل سے بھی بالوں کے اُگنے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
بالوں کو لمبائی سے کچھ بھی کریں،ان کی جڑیں متاثر نہیں ہوتیں بلکہ بڑھنے کا تعلق بالوں کی جڑوں سے ہوتا ہے،چھوٹے بال ہر گز تیزی سے نہیں اُگتے۔
ایسی کوئی بات نہیں اس سے بچے پر کوئی اثر نہیں پڑتا،اگر کسی ہیئر ڈائی سے الرجی ہو تو گریز کرنا بہتر ہے۔
جڑی بوٹیوں سے بنی اشیاء کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔سائنا سائیڈ جیسا زہر بھی قدرتی ہی ہوتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Mein Ki Jane Wali Aam Ghalatiyan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.