Makeup Se Laaye Chehray Par Bahar - Article No. 2912

Makeup Se Laaye Chehray Par Bahar

میک اپ سے لائے چہرے پر بہار - تحریر نمبر 2912

اپنے ہاتھ سے کریں سولہ سنگھار

ہفتہ 25 جون 2022

راحیلہ مغل
میک اپ کرنا،تیار ہونا،خوبصورت نظر آنا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے لیکن سگھڑ خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ بیوٹی پارلر نہ جانا پڑے بلکہ وہ گھر میں ہی اچھے طریقے سے تیار ہو جائیں اس طرح وقت اور پیسے بھی ضائع نہیں ہونگے۔
اس آرٹیکل میں ہم ایسی ہی خواتین کو میک اپ کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں تاکہ ان ہدایات پر عمل کرکے وہ اچھی سی تیار ہو سکیں۔

یاد رکھیں کہ اس سال کا رنگ ہرا رنگ ہے۔اس لئے کسی بھی تقریب میں جانے کیلئے اگر آپ تیار ہو رہی ہیں تو ہرا رنگ ضرور استعمال کریں۔میک اپ کرنے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ اس میں گرد و غبار موجود نہ رہے۔اس کے لئے کسی بھی اچھے کلینرز کی مدد سے چہرے کو صاف کریں۔اگر مساج کریم موجود ہے تو چہرے پر مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دن کے وقت تیار ہو رہی ہیں تو مائع فاؤنڈیشن استعمال کریں۔

اس سے پتلی سی تہہ چہرے پر محسوس ہو گی البتہ اگر رات کے وقت کسی تقریب میں شرکت کیلئے تیار ہو رہی ہیں تو پھر پف یا بیوٹی بلینڈر سے چہرے پر پھیلائیں۔زیادہ گہری تہہ لگانے سے گریز کریں اس کے بعد کیک پاؤڈر لگائیں۔
یاد رکھیں کہ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے موجود ہیں یا چہرے پر کوئی نشانات ہیں تو پہلے کنسیلر لگائیں۔اس کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں۔
اب آنکھوں کے میک اپ کی طرف آئیں۔آنکھوں کی بیس بنانے کیلئے کسی بھی ہلکے رنگ کا آئی شیڈز آنکھوں کے پپوٹوں پر لگائیں۔پہلے ہلکے ہرے رنگ کا آئی شیڈو برش کی مدد سے لگائیں اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔اس کے بعد آنکھوں کی اندرونی کونوں کی جانب سنہری رنگ کا آئی شیڈو برش کی مدد سے لگائیں۔اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔اس کے بعد پپوٹوں کے اوپر کی جانب گہرے گرے رنگ کا آئی شیڈز لگا کر اسے بلینڈ کریں پھر آنکھوں کے نیچے والی لائن پر پہلے سنہری رنگ کا آئی شیڈ لگائیں پھر گہرے ہرے رنگ کا آئی شیڈ لگائیں اور اس کے اوپر ہی کالے رنگ کا آئی شیڈ لگا کر بلینڈ کریں تاکہ اس کا رنگ مزید گہرا ہو جائے۔
آنکھوں کے اندر ہرے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔اب اگر چاہیں تو کالے رنگ کی آئی لائنر کی ہلکی سی لائن آنکھوں کے اوپر لگا لیں۔اس کے بعد مسکارا لگائیں پہلے اوپر والی پلکوں پر ایک کوٹ لگائیں پھر نیچے والی پلکوں پر ایک کوٹ۔
رخساروں کے میک اپ کیلئے برش پر خاکی رنگ کا بلش آن لگائیں اسے ناک کے دونوں طرف ہلکے انداز میں بلینڈ کریں۔اس کے بعد آڑو رنگ کا بلش ان گالوں کی ہڈی پر لگائیں پھر ہائی لائٹر کو ناک کی ہڈی اور پیشانی پر لگائیں اس کے بعد بھنوؤں کے اوپر چاکلیٹی اور کالے رنگ کا آئی شیڈ ملا کر لگائیں تاکہ بھنویں نمایاں ہو جائیں۔
اس کے بعد ہلکے گلابی رنگ کی لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنا لیں۔اس میں ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک بھریں۔اس کے اوپر لپ گلوس لگائیں۔اب آپ بہترین میک اپ کے ساتھ بہترین لُک لئے کسی بھی تقریب میں جانے کیلئے تیار ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Se Laaye Chehray Par Bahar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.