Man Chahi Makeup Masnoaat Kaise Chutki Bajate Hath Ayeen - Article No. 2042

Man Chahi Makeup Masnoaat Kaise Chutki Bajate Hath Ayeen

من چاہی میک اپ مصنوعات کیسے چٹکی بجاتے ہاتھ آئیں؟ - تحریر نمبر 2042

درازوں میں موجود چھوٹے چھوٹے خانوں کی مدد سے مصنوعات کو منظم طریقے سے رکھا جا سکتا ہے ۔ کوشش کریں ایک جیسی اشیاء ایک ساتھ رکھیں جیسے تمام لپ اسٹک ایک حصے میں رکھیں ،بلش آن کو ان کی ساخت کے حساب سے علیحدہ کریں ساتھ ہی ایک رنگ کے مختلف شیڈز ایک ساتھ ترتیب دیں۔ جیس

ہفتہ 20 اپریل 2019

اکریلیک اسٹویج بکس
میک اپ یونہی درازوں یا الماریوں میں رکھنے کے سبب سب آپس میں گڈمڈہو جاتا ہے ۔نتیجتاً ضرورت کے وقت ایک لپ اسٹک ڈھونڈنے میں بھی کئی سیکنڈلگ جاتے ہیں ۔ایسی صورتحال میں اکریلیک اسٹوریج بکس نہایت کار آمد ثابت ہوتاہے ۔جس میں بنا اضافی محنت کے باآسانی چیزیں تلاش کر سکتی ہیں۔بازار میں مختلف ایکریلیک بکسزمل جاتے ہیں کرنا آپ کو یہ ہے کہ کہ لپ اسٹک کے نمبروں اور رنگوں کو ترتیب وار محفوظ کرلیں۔
اب بتائیے کس شیڈ کی لپ اسٹک یالپ گلوس آپ کو دستیاب ہے یہ قطعاًکوئی معجزہ نہیں صرف آپ کی انتظامی صلاحیت کی مدد سے شیڈ کا بروقت حصول ممکن ہو گیا۔
تقسیم اور انتخاب میں آسانی
درازوں میں موجود چھوٹے چھوٹے خانوں کی مدد سے مصنوعات کو منظم طریقے سے رکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)


کوشش کریں ایک جیسی اشیاء ایک ساتھ رکھیں جیسے تمام لپ اسٹک ایک حصے میں رکھیں ،بلش آن کو ان کی ساخت کے حساب سے علیحدہ کریں ساتھ ہی ایک رنگ کے مختلف شیڈز ایک ساتھ ترتیب دیں۔

جیسے تمام گلابی بلش آن ایک ساتھ رکھیں اس طرح تمام سبز آئی شیڈز ایک حصے میں ترتیب سے رکھیں۔
ری سائیکل
کیا آپ اپنے میک اپ برشزکا ایک سے زائد بار اور متعدد انداز میں استعمال کرنا چاہیں گی ۔اور مزید نئی اشیاء خرید نے کے حق میں بھی نہیں تو بلاشبہ اپنے اطراف میں موجوداشیاء کو نئے انداز سے مصرف میں لے آئیں۔آپ میسن جاریا خالی موم بتی ہولڈرز میں بھی میک اپ برشز اور مسکارا وغیرہ سجا سکتی ہیں۔ چاہیں تو ان جارزیاہولڈرز کو موتیوں یا رنگوں کی مدد سے مزید دلکش بنالیں۔ سفر کے دوران آپ ان برشز اور دیگر چھوٹی موٹی اشیاء کو چشموں کے کو رزیا زپ لاک بیگز میں بھی رکھ سکتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Man Chahi Makeup Masnoaat Kaise Chutki Bajate Hath Ayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.