Mausam Garma Ki Makeup Tips - Article No. 2907

Mausam Garma Ki Makeup Tips

موسم گرما کی میک اپ ٹپس - تحریر نمبر 2907

گرمیوں میں آپ بھی ہر تقریب میں بہتے ہوئے میک اپ کے ساتھ پہنچتی ہیں،تو ہماری یہ ٹپس آزمائیں اور ہر دم فریش اور خوبصورت نظر آئیں

ہفتہ 18 جون 2022

آمنہ ماہم
گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنا لئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کر سکیں گی۔
دوپہر کے وقت میک اپ:
دھوپ کی شدت آپ کی اسکن کو جھلسا سکتی ہے اس لئے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے۔
جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاؤڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاؤڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے۔اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی اسکن کو گلو ملتی ہے برونزر لگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی‘ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برونزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن‘لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہی کلرز میں سے لپ گلوس کا استعمال کر سکتی ہیں۔

گرمیوں کی تقریب:
صبح یا دوپہر کا میک اپ:
ایسا پریمر لگائیں جو آپ کو دھوپ کی شعاعوں سے بچاتا ہو اور ایک ہموار ٹون دیتا ہوں یہ گرمی کی شدت کو روکنے کے لئے بہترین کام کرتا ہے اس کے اوپر گولڈن منرل پاؤڈر کا استعمال کریں یہ آپ کی اسکن کو فنشنگ لُک دے گا اور جلد کو چکنا ہونے سے روکے گا اپنی دو مڈل فنگرز کی مدد سے رخسار سے کان کی طرف یعنی پیچھے کی جانب بلش اون لگائیں زیادہ بہتر طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ مسکراتے ہوئے بلش اون اپلائی کریں۔

جب آپ کے پاس وقت کم ہو اور میک اپ جلدی ختم کرنا ہے تو آنکھوں کے میک اپ کے لئے واٹر پروف لائنر بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔میک اپ کو اختیام کرنے کے لئے ہونٹوں پر لائٹ کلر کی کریمی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mausam Garma Ki Makeup Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.