Rang Marjaan Hai Raqsaan Honton Par - Article No. 1983

Rang Marjaan Hai Raqsaan Honton Par

رنگِ مرجان ہے رقصاں ہونٹوں پر - تحریر نمبر 1983

سادہ چہرے کو بھی اس رنگ کی لپ اسٹک ایک لمحے میں سجانے کی خوبی رکھتی ہے

منگل 12 فروری 2019

راحیلہ مغل
لپ اسٹک میں آپ کے کئی پسندیدہ شیڈہوں گے۔ایسے شیڈ جو ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں اور ایک طرح سے آپ کی پہچان بن جاتے ہیں ۔اب یوں تو یہ اچھی بات ہے کہ آپ نے اپنے لئے ایک ایسی لب اسٹک ڈھونڈلی ہے جو آپ کی شخصیت کا بھر پور اظہار کرے اور اس کو دلفریب انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ تازگی اور دلکشی کو برقرار رکھنے کیسے لب اسٹک شیڈ بدلتے رہنا چاہئے ۔


اس طرح آپ کی شخصیت پر کشش نظر آتی ہے ۔اب چونکہ اس سال کا رنگ مرجان ہے جو بہت ہی خوبصورت رنگ اور اس کلر کولپ اسٹک شیڈ میں استعمال کرکے دیکھیں آپ کی کشش میں اضافہ ہو جائے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ لپ اسٹک کا شیڈ منتخب کرنے سے پہلے لباس ‘موسم وقت اور موقع کا خیال ضرور رکھیں۔
اکثر خواتین لپ اسٹک کے حوالے سے خاص ذوق کی حامل ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی پسند مدھم اور گہرے رنگ کی بجائے لباس سے امتزاج پر مبنی ہوتی ہے ۔جسے اگر پنک لباس پہنا تو پنک لپ اسٹک لگالی اگر سرخ لباس پہنا تو سرخ لپ اسٹک لگالی۔یہ طریقہ مناسب نہیں اگر آپ ہماری مانیں تو ہمیشہ لباس کے کنٹر اس میں لپ اسٹک منتخب کریں آج ہم آپ کو لپ اسٹک کے نئے ٹرینڈز سے متعارف کرواتے ہیں ۔
فیشن ٹرینڈز کے مطابق یہ زمانہ پرانے فیشن کو خوش آمدید کہنے کا ہے ۔
لباس ہویا میک اپ اور ہیر سٹائل ‘
اب خواتین کو ہرے ‘نیلے‘پیلے رنگ ترک کرکے مرجان اور نج ‘سرخ شیڈز کے نئے انداز اپنا لینے چاہیں اب ہم آپ کو خوبصورت رنگوں کی لپ اسٹک کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
کاسنی گلابی رنگ
کاسنی گلابی جس میں گلابی کی دلفریب جھلک موجود ہے آپ کو تازگی اور دلکشی دے گا۔یہ رنگ روایتی سرخ اور کتھی رنگ کی لپ اسٹک سے مختلف اور فیشن ایبل بھی ہے ۔

گلابی رنگ
کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ بار بی ڈول جیسا گلابی رنگ ہونٹوں پر سجالیں ۔لپ اسٹک کا یہ شیڈ 80کی دہائی کے مقبول ٹرینڈز جس سے ایک ہے اور تقریباً یہ ہر برانڈ کے شیڈ کا حصہ ہے۔
گل لالہ گلابی رنگ
اس رنگ میں میشا اور مرجان کی جھلک پائی جاتی ہے ۔یعنی یہ گلابی اور آڑو کے رنگ کا منفرد امتزاج ہے ۔اسے لپ اسٹک شیڈز کی دنیا میں برائٹ اور بولڈرنگ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔مدھم رنگت اور سادہ چہرے کو بھی اس رنگ کی لپ اسٹک ایک لمحے میں سجانے کی خوبی رکھتی ہے اس کے علاوہ اگر دن کے وقت کہیں جانے کی تیاری ہے تب بھی یہ رنگ سب سے زیادہ قابل اعتبار ثابت ہو گا اور آپ نزاکت اور نفاست کا مجسمہ نظر آنے لگیں گی۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Rang Marjaan Hai Raqsaan Honton Par" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.