Sanwalay Chehray Ke Make Up Ka Style - Article No. 1859

سانولے چہرے کے میک اپ کا اسٹائل - تحریر نمبر 1859
یوں تو سب چہرے خوبصورتی کا شاہکار ہوتے ہیں ۔لیکن جن چہروں کی بخوبی دیکھ بھال اور نگہداشت کی جائے اور ما بعد مناسب انداز سے ان کی نوک پلک سنواری جائے تو وہ چہرے اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے دیگر چہروں پر غالب آجاتے ہیں
پیر 27 اگست 2018
سانولے سالونے چہرے کے میک اپ کا اسٹائل:
یوں تو سب چہرے خوبصورتی کا شاہکار ہوتے ہیں ۔لیکن جن چہروں کی بخوبی دیکھ بھال اور نگہداشت کی جائے اور ما بعد مناسب انداز سے ان کی نوک پلک سنواری جائے تو وہ چہرے اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے دیگر چہروں پر غالب آجاتے ہیں ۔ہمارے میک اپ کے اس اسٹائل سے سجا ہوا چہرہ اپنے حسن کے اعتبار سے دیگر حسین چہروں سے مختلف ہوگا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا حسن آہستہ آہستہ اپنے حسن کا جادو جگاتا ہے ۔
(جاری ہے)
میک اپ کے مختلف مراحل:
اپنے چہرے کوموائسچرا ئز کریں ۔
بھنوؤں کی نوک پلک سنوار یں ۔اپنے بھنوؤں کے فطر تی خم کو گہرے بھورے آئی برو لائنر کے ذریعے مزید نمایاں بنائیں ۔اپنی آنکھوں کے اردگر د سر مئی مائل زردرنگ کا آئی شیڈ لگائیں ۔پپو ٹوں کے لیے نیلے رنگ کے آئی شیڈ کا انتخاب کریں اور اسے بھنوؤں تک جمائیں ۔پپو ٹے کے درمیان تا بیرونی کو نہ ہلکے جامنی رنگ کے آئی شیڈسے سجائیں اور بخوبی جمائیں ۔بھنوؤں کے نمایاں کرنے کے لیے میٹا لک (چمکدار )ہلکے جامنی رنگ کے آئی شیڈ کا انتخاب کریں ۔پلکوں کی بالائی لکیر کے لیے نیوی آئی پنسل کا انتخاب کریں اور اس کی مدد سے لائن لگائیں ۔اس کے اوپر برش کے ذریعے نیلا مائل سر مئی رنگ کا حامل آئی شیڈ لگائیں ۔اس طرح اس کے تاثر میں نرمی پیدا ہوگی اور اسی آئی شیڈ کو زیریں پلکوں کے نیچے بھی لگائیں ۔بالائی اور زیریں پلکوں کو سیاہ مسکارے کی تہہ سے سجائیں ۔رخساروں پر گلابی بلشر استعمال کریں لیکن واضح رہے کہ اسے حفیف سالگائیں ۔اپنے ہونٹوں کے گرد گلابی رنگ کے لپ لائنر کی ذریعے آؤ ٹ لائن لگائیں ۔اور مابعد ہونٹوں پر گلابی لپ اسٹک لگائیں ۔
تجاویز:
اگر آپ اس اندیشہ کا شکار ہیں کہ ہلکے رنگوں کے استعمال کی بدولت آپ کا چہرہ بے جان نظر آئے گا تو آپ ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک کی بجائے سرخ رنگ کی لپ اسٹک استعمال کریں ۔اگر آپ اپنے آئی لائنر کے تا ثر کو کسی قدر کم کرنے کی خواہاں ہیں تو میک اپ کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد پلکوں کی لکیر کے قریب سے قریب تر آئی شیڈ سے برشنگ سر انجام دیں ۔اپنے میک اپ کے تا ثر کو زیادہ بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی غرض سے ناخنوں کے لیے بھی کسی ہلکے رنگ کی نیل پالش کا انتخاب کریں ۔آپ کے ملبو سات کوبھی میک اپ کے اس انداز کے ساتھ میل کھانا چاہیے ۔لہٰذا سادہ نوعیت کے حامل ملبو سات مناسب رہیں گے ۔زیادہ بھڑ کیلے اور چمکدار ملبوسات میک اپ کے اس اسٹائل کے ساتھ میل نہیں کھا ئیں گے اور بے جوڑ اور بے ڈھنگے دکھائی دیں گے ۔ایسے ہےئر اسٹائل کا انتخاب کریں جو آپ کے چہرے کو زیادہ سے زیادہ نمایاں بنائے اور آپ کے بال چہرے پر گرے ہوئے نظر نہ آئیں ۔لہٰذا جوڑے کا انتخاب حصول مقصد کی خاطر مناسب رہے گا ۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz

واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup

نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup

ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab

جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz

رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki

میک اپ کرنا ضروری
Makeup Karna Zaroori

کولڈ میک اپ
Cold Makeup

آئیز میک اپ کے نئے انداز
Eyes Makeup Ke Naye Andaz

ہونٹوں کے لئے لپ اسٹک
Honton Ke Liye Lip Stick

کاجل آنکھوں کا سنگھار
Kajal Aankhon Ka Singhar

میک اپ کے ساتھ ورزش خطرناک
Makeup Ke Sath Warzish Khatarnak