Sanwalay Chehray Ke Make Up Ka Style Karny Ka Tareeqa - Article No. 2043

Sanwalay Chehray Ke Make Up Ka Style Karny Ka Tareeqa

سانولے چہرے کے میک اپ کا اسٹائل کرنے کا طریقہ - تحریر نمبر 2043

یوں تو سب چہرے خوبصورتی کا شاہکار ہوتے ہیں ۔

پیر 22 اپریل 2019

راحیلہ مغل
یوں تو سب چہرے خوبصورتی کا شاہکار ہوتے ہیں ۔لیکن جن چہروں کی بخوبی دیکھ بھال اور نگہداشت کی جائے اور مابعد مناسب انداز سے ان کی نوک پلک سنواری جائے تو وہ چہرے اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے دیگر چہروں پر غالب آجاتے ہیں ۔ہمارے میک اپ کے اس اسٹائل سے سجا ہوا چہرہ اپنے حسن کے اعتبار سے دیگر حسین چہروں سے مختلف ہوگا۔

اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا حسن آہستہ آہستہ اپنے حسن کا جادو جگاتا ہے ۔اگر چہ ہلکے رنگوں سے مزین چہرہ پہلی ہی نظر میں جاذب نظر دکھائی نہیں دیتا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کوشش میں اضافہ ہو تا چلا جاتا ہے ۔آپ شوخ اور تیز رنگوں کے استعمال کو بالائے طاق رکھیں اور ایک ایسا چہرہ پیش کریں جو ہلکے رنگ کا ایک حسین امتزاج ہو اور ایک موثر اور دیر پا تاثر قائم کرے۔

(جاری ہے)


میک اپ کے مختلف مراحل:
اپنے چہرے کو موائسچرائزکریں ۔اپنے چہرے کو مائع (لیکوئڈ)فاؤنڈیشن سے سجائیں ۔واضح رہے کہ وہ مائع فاؤنڈیشن استعمال کریں جو آپ کی جلد کی رنگت کے ساتھ میل کھاتی ہو۔برش کے ذریعے اپنے بھنوؤں کی نوک پلک سنواریں ۔اپنے بھنوؤں کے فطرتی خم کو گہرے بھورے آئی برولائنر کے ذریعے مزید نمایاں بنائیں ۔
اپنی آنکھوں کے اردگر دسرمئی مائل زردرنگ کا آئی شیڈ لگائیں۔پپو ٹوں کے لیے نیلے رنگ کے آئی شیڈ کا انتخاب کریں اور اسے بھنوؤں تک جمائیں ۔
پپو ٹے کے درمیان تا بیرونی کو نہ ہلکے جامنی رنگ کے آئی شیڈ سے سجائیں اور بخوبی جمائیں۔ بھنوؤں کے نمایاں کرنے کے لیے میٹا لک(چمکدار)ہلکے جامنی رنگ کے آئی شیڈ کاانتخاب کریں ۔پلکوں کی بالائی لکیرکے لیے نیوی آئی پنسل کا انتخاب کریں۔
اور اس کی مدد سے لائن لگائیں۔اس کے اوپر برش کے ذریعے نیلا مائل سر مئی رنگ کا حامل آئی شیڈ لگائیں ۔اس طرح اس کے تاثر میں نرمی پیدا ہو گی اور اسی آئی شیڈ کوزیریں پلکوں کے نیچے بھی لگائیں۔بالائی اور زیریں پلکوں کو سیاہ مسکارے کی تہہ سے سجائیں ۔رخساروں پر گلابی بلشر استعمال کریں لیکن واضح رہے کہ اسے حفیف سا لگائیں ۔اپنے ہونٹوں کے گرد گلابی رنگ کے لپ لائنر کے ذریعے آؤٹ لائن لگائیں ۔

اگر آپ اس اندیشہ کا شکار ہیں کہ ہلکے رنگوں کے استعمال کی بدولت آپ کا چہرہ بے جان نظر آئے گا تو آپ ہلکے گلابی رنگ کی لپ اسٹک کی بجائے سرخ رنگ کی لپ اسٹک استعما ل کریں۔ اگر آپ اپنے آئی لائنر کے تاثر کو کسی قدرکم کرنے کی خواہاں ہیں تو میک اپ کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد پلکوں کی لکیر کے قریب سے قریب ترآئی شیڈ سے برشنگ سر انجام دیں۔

اپنے میک اپ کے تاثر کو زیادہ بھر پور اندازمیں اجاگر کرنے کی غرض سے ناخنوں کے لیے بھی کسی ہلکے رنگ کی نیل پالش کا انتخاب کریں ۔آپ کے ملبوسات کو بھی میک اپ کے اس انداز کے ساتھ میل کھاناچاہیے۔لہٰذا سادہ نوعیت کے حامل ملبوسات مناسب رہیں گے۔
زیادہ بھڑ کیلے اور چمکدار ملبوسات میک اپ کے اس اسٹائل کے ساتھ میل نہیں کھائیں گے اور بے جوڑ اور بے ڈھنگے دکھائی دیں گے ۔ایسے ہےئر اسٹائل کا انتخاب کریں جو آپ کے چہرے کو زیادہ سے زیادہ نمایاں بنائے اور آپ کے بال چہرے پر گرے ہوئے نظر نہ آئیں ۔لہٰذا جوڑے کا انتخاب حصول مقصد کی خاطر مناسب رہے گا۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sanwalay Chehray Ke Make Up Ka Style Karny Ka Tareeqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.