Yeh Makeup Brushes Hai - Article No. 2957

Yeh Makeup Brushes Hai

یہ میک اپ برشز ہے - تحریر نمبر 2957

جادو کی چھڑیاں

بدھ 24 اگست 2022

میک اپ کو خواتین کا بہترین دوست تصور کیا جاتا ہے لیکن میک اپ کرنا بھی ایک آرٹ ہے اور یہ آرٹ بھی برشز کے بنا مہارت کے ساتھ ممکن نہیں۔بہت سی خواتین اپنی سہولت یا وقت کی قلت کے سبب اپنی انگلیوں کے استعمال کر ترجیح دیتی ہیں مگر آج کل کے دور میں ان برشز کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اس کے سبب مشہور و معروف کاسمیٹکس برانڈز میک اپ برشز کی باقاعدہ رینج متعارف کروا چکے ہیں۔
ان کے استعمال سے ہر مخصوص میک اپ مصنوعات کو صحیح طریقے سے جلد پر جذب ہونے اور چہرے کا حسین اور قدرتی تاثر ملنے میں خاصی مدد ملتی ہے۔آئیں آج بات ہو جائیں ان برشز کی جنہیں اگر جادو کی چھڑی سے تشبیہ دی جائے تو غلط نہ ہو گا۔
پاؤڈر برش
یہ برش عموماً بڑے سائز کا ہوتا ہے جو کہ میک اپ کے اختتام پر دیرپا قائم رکھنے والے پاؤڈر کو لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ویسے تو میک اپ کے لئے استعمال ہونے والے برشز کا نرم و ملائم ہونا لازم ہے آخر یہ آپ کی جلد کا معاملہ ہے مگر زیادہ تر ماہرین حسن اس برش کی ملائمیت اور لچکدار ہونے پہ خاصا زور دیتے ہیں۔لچکدار ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے استعمال میں زیادہ طاقت درکار نہیں ہوتی اسے میک اپ مکمل ہونے کے بعد ہلکے ہاتھوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔
برانزر اور بلینڈنگ برش
پاؤڈر برش کے مقابلے میں اس کے برسٹلز سمٹے ہوئے ہونے کے بجائے نسبتاً پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔
کیونکہ یہ برانزر اور کنٹو رنگ پاؤڈر کو چہرے یہ جذب کرنے اور بہتر انداز میں بلینڈ کرنے کے لئے مثالی سمجھا جاتا ہے۔اور آج کل تو اس کا استعمال اور بھی زیادہ ضروری ہوتا جا رہا ہے کیونکہ کنٹو رنگ کا رجحان پچھلے چند سالوں میں بہت زیادہ فروغ پا چکا ہے۔
بلش برش
آپ کے چہرے کو تروتازہ اور صحت مند تاثر دینے میں یہ برش نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ رخساروں پہ بلش آن لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس برش کی پہچان بھی کچھ خاص مشکل نہیں۔بلینڈنگ برش کی مانند یہ بھی نرم و ملائم ریشوں پر مشتمل ہوتا ہے البتہ یہ سائز میں تھوڑا چھوٹا اور نسبتاً کم پھیلا ہوا ہوتا ہے۔اس کی بناوٹ کچھ اس انداز کی ہوتی ہے کہ چاہے بلش آن لمبے چہرے کے لئے رخساروں کی ہڈیوں کی اٹھان پہ گولائی کے انداز میں لگانا ہو یا گول چہرے پہ رخساروں کی ہڈیوں کے اوپر ہر صورت میں یہ برش انتہائی موزوں ہے۔

فین برش
جیسا کہ نام سے ہی اندازہ ہو رہا ہے کہ اس کی بناوٹ ہاتھ والے پنکھے کی شکل میں کی جاتی ہے۔اس کا استعمال چہرے کو تروتازہ اور چمکدار تاثر دینے والے ہائی لائٹر کے استعمال کے لئے آئیڈیل ہے۔
فاؤنڈیشن برش
سائز میں درمیانہ اور چپٹے ریشوں پر مشتمل یہ برش فاؤنڈیشن کے استعمال میں موٴثر ثابت ہوتا ہے۔چپٹی بناوٹ ہونے کے سبب یہ فاؤنڈیشن کو جلد میں جذب کرتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Yeh Makeup Brushes Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.