Baby Massage Be Maqsad Saabit Ho Gaya - Article No. 2786

Baby Massage Be Maqsad Saabit Ho Gaya

بے بی مساج بے مقصد ثابت ہو گیا - تحریر نمبر 2786

مساج سے بچوں کو آرام‘سکون اور خوشی تو ضرور ملتی ہے لیکن ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ مساج بچے کی جسمانی یا جذباتی نشوونما میں بہتری پیدا کرتا ہے

جمعہ 14 جنوری 2022

نوزائیدہ اور شیر خوار بچوں کا مساج ایشیائی اور افریقی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ مانا جاتا ہے کہ بے بی مساج سے بچوں کے پیٹ کے درد میں آرام آتا ہے‘ان کے اعصاب کو سکون ملتا ہے نیند پُرسکون آتی ہے اور بچوں کی بڑھوتری اور نشوونما میں بھی مساج اہم کردار ادا کرتا ہے اور مغربی ممالک میں بھی اس حوالے سے والدین میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)


محققین نے یہ دریافت کیا نرم مساج بچوں کی نیند میں بہتری پیدا کرتا ہے روتے ہوئے بچوں کو سکون دیتا ہے اور ماں اور بچے کے رشتے کو مضبوط بناتا ہے اور غیر پُرسکون بچوں کے ہارمونز کے دباؤ کے تناسب کو کم کرتا ہے۔
بہرحال ایک سائنسی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مساج سے بچوں کو آرام‘سکون اور خوشی تو ضرور ملتی ہے لیکن ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ مساج بچے کی جسمانی یا جذباتی نشوونما میں بہتری پیدا کرتا ہے۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Baby Massage Be Maqsad Saabit Ho Gaya" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.