Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye - Article No. 3063

Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye

کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے - تحریر نمبر 3063

ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہونے والی خواتین اکثر اوقات اپنی جلد پہ ہونے والی اچانک تبدیلیوں کی وجہ سے پریشانی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں

منگل 31 جنوری 2023

ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہونے والی خواتین اکثر اوقات اپنی جلد پہ ہونے والی اچانک تبدیلیوں کی وجہ سے پریشانی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔اس سلسلے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بعض اوقات آب و ہوا کی تبدیلیوں کی وجہ سے حساس جلد کی حامل خواتین کے ہاتھ بہت جلد خشکی‘سختی اور بے رونقی کا شکار ہو جاتے ہیں اس لئے خشک اور حساس جلد کی حامل خواتین کو ایسے صابن استعمال کرنے چاہئے جن میں کاسٹک سوڈا کی مقدار کم سے کم ہونے کے ساتھ ان میں نیچرل آئلز بھی شامل ہوں خواتین کو برتن وغیرہ دھوتے وقت ربر کے دستانے استعمال کرنے چاہئے۔
جلد کے مردہ خلیات کے جھڑنے کا عمل بھی جلد کے لئے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ایسی خواتین جن کی جلد آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث بہت زیادہ سخت ہو گئی ہو انہیں چاہئے کہ بلینڈر میں 1/4 کپ کچا پپیتا ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور اس میں 2 چائے کے چمچے شہد اور ایک چٹکی شکر ڈال کر اس مکسچر سے اپنے ہاتھ پہ تھوڑی دیر تک مساج کریں پھر گرم دودھ سے 5 منٹ تک مزید مساج کریں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھو لیں۔

(جاری ہے)

زیتون اور بادام کے تیل کو ہم وزن مقدار میں لیں اور ہاتھوں کو خشک کرنے کے بعد اس تیل سے اپنے ہاتھوں کو موئسچرائزر کریں۔یہ عمل آپ کے ہاتھوں کو یقینا نرم و ملائم اور جاذب نظر بنا دے گا۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Khurdare Aur Be Ronaq Hathon Ke Liye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.